geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترک صدر کا کارٹون، قانونی اور سفارتی اقدامات کا فیصلہ

October 29, 2020 4 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

 Recep Tayyip Erdogan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی ہفتہ وار میگزین شارلی ایبدو نے اب اپنے سرورق پر ترک صدر ایردوآن کا ایک کارٹون شائع کیا ہے۔ ترک حکام نے اسے ’مکروہ اقدام‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’ثقافتی نسل پرستی اور نفرت پھیلانے‘ کی کوشش ہے۔

فرانسیسی طنزیہ جریدے شارلی ایبدو نے اپنے ٹائٹل پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا ایک خاکہ شائع کیا ہے، جس کے خلاف انقرہ حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔ صدر ایردوآن کے ایک ترجمان نے شارلی ایبدو پر ‘ثقافتی نسل پرستی‘ کا الزام عائد کیا ہے۔

اس خاکے کی اشاعت سے گزشتہ ہفتے سے فرانسیسی صدر ماکروں اور ترک صدر ایردوآن کے مابین پایا جانے والا تنازعہ بھی شدید تر ہو گیا ہے۔ ترک صدر کے ترجمان کے مطابق اس خاکے کی اشاعت اس امر کا ثبوت ہے کہ صدر ماکروں کے ‘مسلم مخالف‘ ایجنڈے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

آج بدھ کے روز شارلی ایبدو کے نئے شمارے کے ٹائٹل پر شائع کردہ اس خاکے میں صدر ایردوآن کو ایک ٹی شرٹ اور زیر جامے میں دکھایا گیا ہے اور انہوں نے ہاتھ میں بیئر کا کین پکڑا ہوا ہے۔ خاکے میں ترک صدر کے ساتھ ایک خاتون بھی دکھائی گئی ہے، جس نے عبایہ پہن رکھی ہے اور ترک صدر وہ عبایہ اتار رہے ہیں۔

ترک صدر کا بیان
ترک صدر نے بدھ کے روز اس میگزین کے فرنٹ پیج پر بنائے جانے والے اپنے کارٹون کو شارلی ایبدو کی ‘بدمعاشی‘ قرار دیا ہے۔ صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ یہ ایک ‘مکروہ حملہ‘ ہے، ”مجھے ان بد ذاتوں کے بارے میں کہنے کی کچھ ضرورت نہیں ہے، جنہوں نے میرے پیغمبر کی بے حرمتی کی ہے۔‘‘

ترکی کے کمیونیکشنز ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”ہمارے (ترک) عوام کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ اس کارٹون کے حوالے سے تمام قانونی اور سفارتی اقدامات کیے جائیں گے۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا، ”ہماری جنگ بد تمیزی اور بری نیت پر مبنی نفرت انگیز اقدامات کے خلاف اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک ایسا کرنا بند نہیں کر دیا جاتا۔‘‘

وزیر انصاف عبدالحمید گل کا انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ترکی کے سرکاری میڈیا کے مطابق ترک پراسیکیوٹرز نے شارلی ایبدو کے ذمہ دار افراد کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ترکی میں کئی اعلیٰ حکام نے فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدارتی ترجمان ابراہیم کالین کا کہنا تھا، ”ان کے نزدیک کسی عقیدے، مقدس ہستیوں اور اقدار کی کوئی عزت نہیں۔ انہوں نے صرف اپنی فحاشی اور بدکاری دکھائی ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ان خاکوں کو کسی صورت رائے کی آزادی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ترک صدارتی دفتر کے مواصلات کے ڈائریکٹر فرحتین التون کا کہنا تھا، ”ماکروں کے مسلم مخالف ایجنڈے کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”ہم ثقافتی نسل پرستی اور نفرت پھیلانے کی اس مکروہ کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘‘

Share this:
US-India Agreement
Previous Post امریکہ بھارت معاہدہ: دفاعی ماہرین کا اظہار تشویش
Next Post پاکستان: کورونا میں مسلسل اضافہ، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی بڑھ گئی
Corona - Pakistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.