geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یو اے ای : کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کا نیا ریکارڈ، 3491 مریضوں کی تشخیص

January 20, 2021January 20, 2021 0 1 min read
UAE Coronavirus Cases
Share this:

UAE Coronavirus Cases

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد سب سے زیادہ نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 3491 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے اور پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار پانچ مریض وفات پا گئے ہیں۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اب تک کووِڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 260223 ہوگئی ہے۔ان میں سے 756 مریض وفات پا چکے ہیں۔

اماراتی حکام کے مطابق ملک میں یکم جنوری کے بعد سے کرونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔اس کے ساتھ ملک میں ویکسی نیشن کی مہم بھی زورشور سے جاری ہے اور شہریوں اور مکینوں کو مفت کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اب تک یواے ای میں اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ تعداد میں افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ وزارتِ صحت نے اطلاع دی ہے کہ صرف اتوار کو کووِڈ-19 کی 84852 کی خوراکیں تقسیم کی گئی تھیں۔اس طرح یو اے ای میں ہر 100 افراد میں 19۰04 فی صد کو ویکسین کے انجیکشن لگائے جاچکے ہیں۔

اس خلیجی عرب ملک میں شامل سات امارتوں میں ویکسین لگانے کے لیے خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔یو اے ای کے مکین اور شہری دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی ایپ یا اس کے ٹال فری نمبر 800342 کے ذریعے ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کراسکتے ہیں۔

اماراتی حکام نے لوگوں پر زوردیا ہے کہ وہ کووِڈ-19 وائرس سے بچاؤ کے لیے رضاکارانہ طور پر ویکسین لگوائیں۔واضح رہے کہ یو اے ای میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بیشتر پابندیاں ختم کی جاچکی ہیں لیکن سماجی فاصلہ اختیار کرنے اور عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی برقرار ہے۔

یواے ای میں چین کے قومی دواساز گروپ سائنو فارم کی تیارکردہ ویکسین شہریوں اور مکینوں کو لگائی جارہی ہے۔البتہ امارت دبئی میں امریکا کی دواساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔ان کے علاوہ روس کی تیارکردہ ویکسین سپوتنک پنجم کی بھی آزمائشی جانچ کی جارہی ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اپنی قریباً 99 لاکھ آبادی میں سے 50 فی صد کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں۔

Share this:
Pakistani Team
Previous Post ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن سے محروم
Next Post ایران کی امریکی صدر ٹرمپ، وزیر خارجہ پومپیو اور دوسرے اعلیٰ عہدے داروں پر پابندیاں عاید
Donald Trump

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.