geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یو اے ای، اسرائیل میں تعلقات ایک خودمختار فیصلہ ہے، کوئی فریق اس کا ہدف نہیں: انور قرقاش

September 10, 2020 6 1 min read
Anwar Qarqash
Share this:

 Anwar Qarqash

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ یو اے ای کا اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ خود مختارانہ ہے اور اس کا ہدف کوئی دوسرا فریق نہیں ہے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق عرب لیگ کے ایک ورچوئل وزارتی اجلاس میں تقریر میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’امارات نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کا فیصلہ خود کیا ہے،یہ کسی فریق کی وجہ سے نہیں کیا گیا ہے۔وہ ایک سیاسی مؤقف اور معمول کے تعلقات میں فرق کرنا چاہتا ہے۔یو اے ای اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ اس فیصلے سے نئے مواقع پیدا ہوں گے جن سے خطے میں خوش حالی لانے اور استحکام میں مدد ملے گی۔‘‘

انور قرقاش نے مزید کہا کہ ’’ یو اے ای مسئلہ فلسطین، عرب اسرائیل تنازع کے حل اور خطے میں امن واستحکام کے قیام کے لیے کوششوں کی حمایت کے ضمن میں ایک غیرمتزلزل پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ یو اے ای کے قیام کے بعد یہ اس کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے۔‘‘

انھوں نے ورچوئل اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ’’یو اے ای کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے خودمختاری پر مبنی تزویراتی فیصلے میں اسرائیل کا یہ اتفاق بھی شامل ہے کہ وہ فلسطینیوں کی مزید اراضی کو ضم نہیں کرے گا۔ یہ ایک اہم کامیابی اور امن کی جانب قدم ہے۔یہ عالمی برادری کے ایک متفقہ مطالبے کی بھی تکمیل ہے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ معاہدہ فلسطینی نصب العین اور فلسطینی عوام کے غیر متنازع حقوق کی قیمت پر نہیں کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ فلسطینی 1967ء کی جنگ کے بعد سے اسرائیل کے زیر قبضہ غرب اردن اور القدس (یروشلیم)کے علاوہ غزہ کی پٹی پر مشتمل علاقوں میں اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا جبکہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا غیرمنقسم دارالحکومت قراردیتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اگست کو یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے تحت اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے بعض علاقوں پر اپنی خود مختاری کے نفاذ کے منصوبے سے دستبردار ہوجائے گا۔توقع ہے کہ اس معاہدے پر 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس ،واشنگٹن میں اسرائیل اور یو اے ای کے ارباب اقتدار دست خط کریں گے۔

Share this:
Blindness
Previous Post اندھے پن کا علاج، سائنسدان کے لیے 1 ملین یورو کا انعام
Next Post ایران، سوشل میڈیا فوج کے حوالے کرنے پر غور
Iran Social Media

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.