geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوکرائن پر حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جرمن وزیر خارجہ

January 18, 2022 1 1 min read
Annalena Baerbock and Dmytro Kuleba
Share this:

 Annalena Baerbock and Dmytro Kuleba

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ اینا لینا بیربوک نے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی کے معاملے پر روس سے سنجیدہ مذاکرات کی خواہاں ہیں۔ یوکرائن اور روس کے اپنے اولین دوروں کے موقع پر انہوں نے زور دیا کہ موجودہ بحران کا سفارتی حل تلاش کیا جانا چاہیے۔

بطور جرمن وزیر خارجہ اپنے اولین دورہ یوکرائن کے دوران اینا لینا بیربوک نے کہا کہ وہ یوکرائن اور روس کے مابین جاری تنازعے کا پرامن سفارتی حل چاہتی ہیں۔

پیر کے دن وہ ایک ایسے موقع پر یہ دورہ کر رہی ہیں، جب ایسے خدشات شدید ہیں کہ روس مشرقی یوکرائن میں ایک نیا حملہ کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہے۔ تاہم روس نے یورپی یونین، یوکرائن اور امریکا کے ان الزامات کو مسترد کر رکھا ہے۔

یوکرائنی دارالحکومت کییف میں اپنے یوکرائنی ہم منصب دمتری کولیبا سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اینا لینا بیربوک نے کہا کہ جرمن حکومت یوکرائن اور یورپ کی سلامتی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

واحد حل سفارت کاری ہے
جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وہ توقع کرتی ہیں کہ یہ بحران سفارتی سطح پر حل کر لیا جائے گا۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماسکو حکومت نے یوکرائن پر کوئی نیا حملہ کیا تو روس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بیربوک نے کہا کہ مزید کسی بھی جارحیت پر روس کو اقتصادی، سیاسی اور حکمت عملی کے حوالے سے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے اصرار کیا کہ اس تنازعے کے خاتمے کی خاطر سفارت کاری ہی واحد حل ہے۔

اینا لینا بیربوک کییف میں قیام کے دوران وہاں تعینات سکیورٹی و تعاون کی یورپی تنظیم کے مبصرین اور یوکرائنی صدر سے ملاقات کے بعد روس روانہ ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اطراف کا نقطہ نظر جاننا چاہتی ہیں تاکہ اس معاملے کو حل کرنے کی خاطر حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔

جرمن وزیر خارجہ اپنے اس دور روزہ دورے کے دوسرے دن بروز منگل ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کریں گی۔

روس نے مشرقی یوکرائن سے متصل اپنی سرحدوں پر فوج کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ اس تناؤ کے خاتمے کی خاطر گزشتہ ہفتے جنیوا میں کریملن اور واشنگٹن کے مابین ہونے والے مذاکرات بھی بے نتیجہ ہی ختم ہو گئے تھے۔

یوکرائن پر ایک سائبر حملے کی وجہ سے حالات میں مزید گرمی پیدا ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ایسی انٹیلی جنس رپورٹ بھی منظر عام پر آئی تھیں کہ روسی فوج روس نواز باغیوں کے زیر قبضہ یوکرائنی علاقوں میں سبوتاژ کا ڈرامہ رچا کر حملے کا بہانہ تلاش کر رہی ہے۔

تاہم روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کا یوکرائن پر چڑھائی کو کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ماسکو حکومت کا الزام ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو دراصل بہانہ بنا کر یورپ کی مشرقی سرحدوں پر اضافی عسکری موجودگی بڑھانا چاہتا ہے۔

پیر کے دن ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو میں لاوروف نے دہرایا کہ وہ نیٹو سے تحریری ضمانت چاہتے ہیں کہ وہ یوکرائن یا کسی بھی سابق سوویت ریاست میں اپنی فوج یا عسکری آلات نصب نہیں کرے گا۔ مغربی دفاعی اتحاد نے کریملن کی اس درخواست کو رد کر رکھا ہے۔

Share this:
Xi Jinping
Previous Post ڈاووس: چینی صدر شی جن پنگ کی ’تسلط اور دھونس‘ کی پالیسی کے خلاف تنبیہ
Next Post ترکی کے تعمیر کردہ مکانات نے ترکی۔البانیہ دوستی اور بھی مضبوط کر دی ہے: ایردوان
Tayyip Erdogan

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.