geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام متحدہ میں کشمیر کا کوئی ذکر نہیں ہو گا، بھارتی فیصلہ

September 21, 2019September 21, 2019 0 1 min read
Indian Army in Kashmir
Share this:

Indian Army in Kashmir

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان کی طرف سے کشمیر کے متنازعہ خطے کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر پوری شدت سے اٹھانے کی کوششوں کے برعکس بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا کوئی ذکر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارت کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے اس کے زیر انتظام حصے کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی دفعہ 370 کو ختم کرنے کا فیصلہ اس کا داخلی معاملہ ہے اور چونکہ اقوام متحدہ عالمی مسائل پر غور کرنے کا پلیٹ فارم ہے، اس لیے بھارت وہاں اپنی توجہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پر مرکوز رکھے گا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے 21 ستمبر کو دہلی سے امریکا روانہ ہو رہے ہیں۔ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ان کی روانگی سے قبل بھارتی خارجہ سیکرٹری وجے کیشو گوکھلے نے جمعہ بیس ستمبر کو میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نریندری مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر میں بھاتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

گوکھلے کا کہنا تھا، ”آئین کی دفعہ 370 کا معاملہ بھارت کا داخلی معاملہ ہے۔ اس پر اقوام متحدہ میں کوئی بات نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ اور امریکا کے اپنے دورے کے دوران کشمیر اور آرٹیکل 370 پر کوئی توجہ نہیں دیں گے بلکہ وہ اپنی تقریر میں بدلتی ہوئی دنیا کے اہم امور بالخصوص کثیرالجہتی عالمی نظام سے بھارت کی توقعات اور اس میں نئی دہلی کے کردار کو نمایاں کریں گے۔ وزیر اعظم مودی اس بات پر توجہ مرکوز رکھیں گے کہ اس بین الاقوامی پلیٹ فارم پر بھارت کا کردار کیا ہو سکتا ہے۔”

جب بھارتی خارجہ سیکرٹری سے یہ کہا گیا کہ پاکستان نے تو کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر پوری شدت کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کیا ہے، تو گوکھلے نے کہا، ”ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں کیا کرنے یا کہنے جا رہا ہے۔ اگر پاکستانی وزیر اعظم اس مسئلے پر تقریر کرنا چاہتے ہیں، تو ان کی مرضی۔ وہ بخوشی ایسا کریں۔ ہم اس پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔ بھارتی وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ان امور پر توجہ مرکوز رکھیں گے، جو اس بین الاقوامی پلیٹ فارم کے لیے اہم ہے۔ ایک اہم ملک کی حیثیت سے اور اقوام متحدہ کے ایک ذمہ دار رکن کے طور پر بھارتی وزیر اعظم ان امور کا ذکر کریں گے جن پر بھارت ترقی، سلامتی اور امن کے لیے عمل پیرا ہے۔‘‘

نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے پانچ اگست کو بھارتی پارلیمان کے توسط سے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئین کی شق 370 کے ختم کیے جانے کے بعد سے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات ہر گزرتے ہوئے دن کے ساتھ کشیدہ تر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان نے وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکا جانے کے لیے اپنی فضائی حدود سے گ‍زرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے پاکستان نے بھارتی صدر رام ناتھ کووند کو بھی آئس لینڈ کے ایک سرکاری دورے کے لیے اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ بھارت نے پاکستان کے اس رویے کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔

جب بھارتی خارجہ سیکرٹری سے اس حوالے سے ایک سوال کیا گیا، تو ان کاکہنا تھا، ”جہاں تک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا سوال ہے، تو یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک ملک دوسرے ملک کے سربراہ مملکت اور سربراہ حکومت کو اپنی فضائی حدود سے ہو کر پرواز کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ اگر کوئی نارمل ملک ہوتا تو اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتا۔ امید ہے کہ پاکستان کو اپنی غلطی کا احساس جلد ہو جائے گا۔

بھارت نے پاکستان کے اس رویے کے خلاف فی الحال کسی متعلقہ عالمی ادارے میں شکایت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

بھارتی خارجہ سیکرٹری وجے گوکھلے نے کہا، ”جہاں تک اس معاملے کو کسی بین الاقوامی تنظیم میں لے جانے کی بات ہے، تو ہم اس پر غور کریں گے۔ فی الحال ہمارا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ (پاکستان) بین الاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم کے ضابطوں کی خلاف ورزی کریں گے، تو ہم یقیناﹰ اس پر غور کریں گے۔‘‘

اس حوالے سے جموں وکشمیر اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹرآشوتوش بھٹناگر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”دراصل پاکستانی رہنماؤں نے جموں و کشمیر سے متعلق اپنے ملک کے عوام کو جس طرح سات عشروں تک گمراہ کیا ہے، وہ غلط فہمی آئین کی شق 370 کے خاتمے کے مودی حکومت کے فیصلے سے دور ہو گئی ہے۔ اسی لیے پاکستانی حکومت اور فوج بھی پریشان ہیں اور دنیا بھر میں حمایت حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کر رہی ہیں تاہم انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو رہی۔‘‘

بھٹناگر کا مزید کہنا تھا، ”پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اقوام متحدہ میں پوری دنیا کو اپنی سوچ کی حامی بنا لیں گے۔ یہ ان کی خوش فہمی ہے، جو دن میں خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔ وہ بدلی ہوئی عالمی صورت حال کو جتنا جلد سمجھ لیں، اتنا ہی اچھا ہو گا۔ بھار ت آج ایک بڑی اقتصادی طاقت بن چکا ہے اور کسی بھی ملک کے لیے بھارت کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں رہا۔”

Share this:
Facebook
Previous Post کيا فيس بک بند ہونے کو ہے؟
Next Post ایمیلڈا طوفان نے ٹیکساس کا رخ کر لیا، 2 افراد ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ
Texas Storm

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.