geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    • Rare Total Solar Eclipse to Darken Europe on August 12یورپ میں 12 اگست کو نایاب سورج گرہن، اسپین میں پورا سورج چھپ جائے گا
    • SpaceX Rocket Stage Crashes on Moon, Telescopes Confirmسپیس ایکس راکٹ کا ملبہ چاند سے ٹکرا گیا، سائنسدانوں نے تصدیق کر دی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مذاکرات سے انکار نہیں: فلسطین

February 4, 2020 0 1 min read
Riyad al-Maliki
Share this:

Riyad al-Maliki

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی’ کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ سے متعلق نام نہاد امن منصوبے’ڈیل آف دی سنچری’ کے مسترد کیے جانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے کہا ہےکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی سے اسرائیل سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘او آئی سی’ کی طرف سے تعاون کے اعلان نے ہمارے لیے عالمی تحریک چلانا آسان ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اسرائیل سے مذاکرات سے انکاری نہیں ہیں۔

ریاض المالکی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کےسینیر مشیر جیرڈ کشنر نے امن منصوبہ تیار کرتے وقت فلسطینیوں سے کوئی رابطہ نہیں۔ اس لیے صدر محمود عباس نے امریکی صدر کے ساتھ بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہودی آباد کاری اور اسرائیل کا ناجائز قبضہ فلسطینیوں کے لیے اربوں ڈالر کے خسارے کا باعث بن رہا ہے۔ صہیونی ریاست ہمارے خلاف انتقامی حربوں کا استعمال مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے وطن کی آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھے گی اور ہم مشرق یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت بنائیں گے۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ ہم قضیہ فلسطین اور امریکی امن منصوبے کے حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری موقف کو دیکھتے ہیں۔ سعودی عرب کا فلسطین سے متعلق اصولی ہے اور مملکت بھی قضیہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی فلسطین سے متعلق موقف میں سنجیدگی اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ذاتی طور پر الظہران میں ہونےوالی القدس سربراہ کانفرنس طلب کی تھی۔

خیال رہے کہ کل سوموار کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارت خارجہ سطح کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں امریکا کے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے۔ اجلاس کےآخر میں انگریزی زبان میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی امن منصوبے میں فلسطینیوں کو ان کے ادنیٰ درجے کے حقوق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں او آئی سی کے تمام رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے امن منصوبے کوآگے بڑھانے کے لیے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہ کریں۔

Share this:
Sanjay Manjrekar
Previous Post سنجے منجریکر کو ویرات کوہلی میں عمران خان کی جھلک دکھائی دینے لگی
Next Post حسنی مبارک پیچیدہ سرجری کے بعد پہلی بار منظرعام پر
Hosni Mubarak

Related Posts

Israel Begins Work on New Illegal Settlement of 650 Homes

مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کا آغاز، 650 گھر بسائے جائیں گے

August 11, 2026
The Iberian Trilogy: Europe’s Rare Trio of Solar Eclipses Begins

یورپ میں سورج گرہن کی نایاب سہ گانہ: 2026 سے 2028 تک تین فلکیاتی مہمات

August 11, 2026
France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11

فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی

August 11, 2026
AR Rahman's Son Ameen Injured in Chennai Car Crash

چنئی میں اے آر رحمان کے صاحبزادے اے آر امین کار حادثے میں بال بال بچ گئے

August 11, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.