geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام متحدہ: انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب پر تنقید

September 16, 2020 0 1 min read
Jamal Khashoggi
Share this:

Jamal Khashoggi

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب دنیا کے متعدد ممالک نے خواتین کارکنان کو قید و بند میں رکھنے پر جہاں سعودی عرب پر تنقید کی ہے، وہیں صحافی جمال خاشقجی کے قتل معاملے میں مکمل جوابدہی اور شفافیت برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے ادارے ‘ہیومن رائٹس کؤنسل’ (ایچ آر سی) میں منگل کے روز دنیا کے تقریباً 30 ملکوں نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے لیے سعودی عرب پر سخت تنقید کی اور اس پر انسانی حقوق کی علمبردار خواتین کارکنان کو جیل میں رکھنے کا الزام عائد کیا۔ ان ممالک نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے تک لانے میں ناکامی پر بھی سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے ایک مشترکہ بیان پر جن 29 ممالک نے دستخط کیے ہیں اس میں سے بیشتر کا تعلق مغربی ممالک سے ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ”ہمیں تشدد، حراست میں اذیتیں دینے، من مانی نظربندیوں، جبری گمشدگیوں اور جیل میں قید افراد کو ضروری طبی علاج تک رسائی سے انکار اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ نہ کرنے دینے جیسی اطلاعات پر شدید تشویش لاحق ہے۔”

جنیوا میں یو این مشن کے جرمن سفارت کار میکائل فریہیئر ون انگرن اسٹین برگ نے یوروپی یونین کی طرف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ ”خواتین کارکنان کو طویل مدت تک جیل میں رکھنے کا سلسلہ بند کرے۔”

خواتین کے ڈرائیونگ کے حق کے لیے مہم چلانے والی سماجی کارکن لوجین الحثلول سمیت پانچ ایسی خواتین ہیں جو طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ 2018 تک سعودی عرب دنیا کی ایسی واحد ریاست تھی جہاں قانونی طور پر خواتین کے کار چلانے پر پابندی عائد تھی۔

اس موقع پر جنیوا میں جرمن سفارت کار نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس میں مزید شفافیت برتنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کا مکمل احتساب اور شفاف قانونی کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔”

اس ماہ کے اوائل میں سعودی عرب کی ایک عدالت نے استنبول میں جمال خاشقجی کے قتل کے لیے آٹھ افراد کو قصوروار ٹھہرایا تھا۔ لیکن سعودی حکومت نے اس بات کو مسترد کردیا ہے کہ اس قتل میں ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ہاتھ رہا ہے۔ اس کیس میں عدالت نے پانچ افراد کو بری بھی کیا ہے تاہم اس بات کی کوئی تفصیل آج تک سامنے نہیں آئی ہے کہ جمال کے قتل کے لیے کن افراد کو سزا سنائی گئی ہے اور وہ کون ہیں جنہیں بری کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب اقوام متحدہ میں ‘ہیومن رائٹس کؤنسل کا 2017 سے 2019 تک رکن رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے افسران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی خواہش ہے کہ وہ اس کؤنسل میں دوبارہ کسی طرح شامل ہوسکے۔

انسانی حقوق کے مختلف گروپوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی وقار اور احترام، اور ان اقدار کے بارے میں اپنے عزم اور وابستگی کو ثابت کرنے کے لیے کونسل کی ان تازہ سفارشات پر عمل کرے جن پر انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کی بنیاد قائم ہے۔

حقوق انسانی کی تنظیم ‘انٹرنیشنل سروس فار ہیومن رائٹس’ کی سلمی الحسینی کا کہنا تھا، ” یہ ثابت کرنے کے لیے کہ سعودی حکومت میں انسانی حقوق کو بہتر کرنے کا سیاسی عزم پایا جاتا ہے، اسے حقوق انسانی کی سرگرم کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے سخت امتحان سے گزرنا ہوگا۔”

سعودی عرب میں اور بھی ایسی کئی روایتیں اور چلن ہیں جو بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں ہیں اور ان پر عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ان میں لوگوں کو موت کی سزا دینے کے لیے سرعام سر قلم کرنا اور مردوں کے مقابلے میں خواتین کے حقوق پر سخت پابندیاں عائد کرنا شامل ہے۔ مرتد ہونے، ہم جنس پرستی، توہین رسالت اور جادو کرنے جیسے عمل پر بھی سعودی عرب میں موت کی سزا دی جاتی ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق یہ تمام چیزیں انسانی حقوق کی منافی ہیں۔

Share this:
United Nations
Previous Post بھروسا کر نہیں سکتے غلاموں کی بصیرت پر
Next Post منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں توسیع
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.