geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: کیپیٹل ہل پر حملے کی تفتیش کے لیے بل نا منظور

May 29, 2021 6 1 min read
US Capitol Hill Attacks
Share this:

US Capitol Hill Attacks

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کیپیٹل ہل پر حملے کی تفتیش کے لیے ایک آزادانہ کمیشن کے قیام کے لیے دونوں جماعتوں نے مل کر بل پیش کیا تھا۔ تاہم ٹرمپ کے حامی ریپبلکن ارکان کی اکثریت نے اس کی مخالفت کی۔

امریکی سینیٹ کے ریپبلکن ارکان نے 28 مئی جمعے کو وہ بل منظور نہیں ہونے دیا جس میں اس برس چھ جنوری کو امریکی پارلیمان کی عمارت پر ہونے والے مہلک حملے کی تفتیش کے لیے ایک آز ادانہ کمیشن تشکیل دینے کی بات کہی گئی تھی۔ اس بل کو ڈیموکریٹک اور کچھ ریپبلکن ارکان سمیت دونوں جماعتوں کی حمایت حاصل تھی لیکن مطلوبہ تعداد میں ارکان کی حمایت نہ ملنے کی وجہ سے یہ مسترد ہو گيا۔

اس بل کی حمایت میں 54 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ 35 نے مخالفت کی۔ سینیٹ میں اس بل میں تاخیر کے لیے طویل بحث ہوتی رہی تھی جس کی منظوری کے لیے کم سے کم 60 ارکان کی حمایت ضروری تھی اور چھ ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹ کے ساتھ مل کر اس کی حمایت کی۔

جو بائیڈن کی صدارت میں یہ پہلا موقع ہے جب سینیٹ میں کسی بل کو اس طرح سے مسترد کر دیا گيا ہو۔ اس سے قبل رواں ماہ کے اوائل میں ایوان نمائندگان نے اسی بل کو اکثریت سے منظور کر لیا تھا۔

سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی کے رہنما میچ میکونیل اس بل کی مخالف میں آگے آگے تھے، ان کا دعوی تھا کہ یہ تعصب پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مجوزہ کمیشن کانگریس کی دیگر کمیٹیوں کے ذریعے کیے گئے کام کی معنویت کم کر دے گا۔

جمعرات کے روز سینیٹ میں اس مضوع پر بحث کے دوران انہوں نے کہا تھا، ”مجھے نہیں لگتا کہ ڈیموکریٹک رہنما جس غیر ضروری کمیشن کی خواہش رکھتے ہیں، وہ کوئی نئے اہم حقائق کا انکشاف کرے گا یا پھر اس سے زخم بھر جائیں گے۔ سچ کہوں تو میں یہ بھی نہیں مانتا کہ کمیشن کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔‘‘

اس بل پر ووٹنگ کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے ریپبلنکن ارکان پر شدید نکتہ چین کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما چک شومر کا کہنا تھا، ”ہم سب جانتے ہیں کہ یہاں ہو کیا رہا ہے۔ سینیٹ میں ریپبلیکنز نے ایک بڑے جھوٹ کا دفاع کرنے کا انتخاب کیا کیونکہ انہیں اس بات کا خدشہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو پریشان کرنے والی کوئی بھی چیز انہیں سیاسی طور پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔‘‘

انہوں نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا، ”اب بڑے جھوٹ نے ریپبلکن پارٹی کا مکمل طور پر احاطہ کر لیا ہے۔‘‘ بڑے جھوٹ سے ان کی مراد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے وہ غلط دعوے ہیں جس میں کہا گيا تھا کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں جعلی ووٹنگ کے ذریعے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔

الینوائے سے ڈیموکر یٹک سینیٹر ڈک ڈربن کا کہنا تھا کہ اس بل کی حمایت میں تو پورے سو کے سو ووٹ پڑنے چاہییں تھے۔ انہوں نے کہا، ”ریپبلکنز اب بھی سچ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قہر سے خوف زدہ ہیں۔‘‘

اس سے قبل خود ٹرمپ نے اس بل کو ڈیموکریٹک پارٹی کی چال سے تعبیر کیا تھا۔ ان کا اب بھی اس بات پر اصرار ہے کہ بائیڈن کو کامیاب کرنے کے لیے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کی گئی تھی۔

اس برس چھ جنوری کو کانگریس کے ارکان کیپیٹل ہل کی عمارت میں جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی تصدیق کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ صدارتی انتخاب کا تقریباً آخری مرحلہ ہوتا ہے جس کے بعد کامیاب امیدوار کی عہدہ صدارت پر فائز ہونے کی ایک طرح سے مہر لگ جاتی ہے۔

جب یہ کارروائی ہو رہی تھی اس وقت سابق صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے پاس اپنے حامیوں کی ایک ریلی سے خطاب کر رہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ یہ انتخابات جعلی ہیں اس لیے انہیں تسلیم نہ کیا جائے۔ ان کے اس خطاب کے فوری بعد ان کے بہت سے حامیوں نے کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا جبکہ اس وقت ارکان نمائندگان بحث میں مصرف تھے۔ حملے کی وجہ سے بہت سے ارکان کو عمارت کے تہہ خانے میں پناہ لینی پڑی تھی۔

حملہ آوروں کا مطالبہ تھا کہ وہ بائیڈن کی کامیابی کی تصدیق کرنے کے بجائے ان انتخابات کو مسترد کیا جائے۔ اس حملے میں ایک پولیس اہل کار سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

Share this:
Gaza Ceasefire
Previous Post جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے لیے مصری وفد کا ایک ہفتے میں غزہ کا تیسرا دورہ
Next Post ’کورونا کے آغاز کی تلاش کا عمل سیاست سے زہر آلود ہو رہا ہے‘
Michael Ryan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.