geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا امریکا مشرقی یروشلم میں فلسطین کے لیے اپنا سفارتی مشن دوبارہ کھول سکے گا؟

November 8, 2021 1 1 min read
Naftali Bennett
Share this:

Naftali Bennett

یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) فلسطین کا کہنا ہے کہ مشرقی یروشلم میں امریکا کے دوبارہ قونصل خانہ کھولنے کے فیصلے پر اسرائیل کو ویٹو کرنے کا حق نہیں ہے۔ تاہم اسرائیل نے امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے عمل کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی نے سات نومبر اتوار کے روز وعدے کے تحت مقبوضہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے لیے امریکی سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کو مسترد کرنے کے اسرائیلی فیصلے پر سخت تنقید کی۔ امریکی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا مقصد شہر میں فلسطینیوں کے لیے واشنگٹن کے اہم سفارتی مشن کو بحال کرنا ہے۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کے امریکی قونصل خانے کو بند کر دیا تھا، جو برسوں سے فلسطینیوں کے لیے ایک طرح سے سفارت خانے کے طور پر کام کرتا رہا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسے دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اسرائیل نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

اس سفارتی مشن کے دوبارہ کھولنے سے فلسطینیوں کے ساتھ امریکی تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے، جسے ٹرمپ انتظامیہ نے پوری طرح سے نظر اندازا کر دیا تھا۔ لیکن اسرائیل کا کہنا ہے کہ امریکا کے یہ اقدام شہر پر اس کی خود مختاری کو چیلنج کرتے ہیں۔

اتوار کے روز فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کو، ان علاقوں پر اسرائیل کے دہائیوں سے جاری قبضے کو ختم کرانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے عزم کے ایک اظہار کے طور پر دیکھتی ہے اور فلسطینی اس علاقے کو مستقبل کی ریاست کے لیے دارالحکومت کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گيا،’’ مشرقی یروشلم مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے اور ریاست فلسطین کا دارالحکومت بھی ہے۔ ایک قابض طاقت کے طور پر اسرائیل، امریکی انتظامیہ کے فیصلے کو ویٹو کرنے کا حق نہیں رکھتا۔‘‘

اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیلی وزیر اعظم نیفتالی بینٹ نے کہا تھا کہ مشرقی یروشلم میں فلسطینیوں کے لیے امریکی سفارتی مشن کھولنے کی کوئی بھی جگہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا،’’ یروشلم میں کسی دوسرے امریکی قونصل خانے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ یروشلم ایک ریاست کا دارالحکومت ہے اور وہ اسرائیلی ریاست ہے۔‘‘

دوسری طرف اسرائیل کے وزیر خارجہ یایر لپید کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے سفارتی مشن ان کے اپنے مرکزی علاقے راملّہ میں کھولا جا سکتا ہے۔ تاہم فلسطینی صدر محمود عباس کے ایک ترجمان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت میں صدر کے ترجمان نبیل ابو روزینہ کا کہنا تھا، ’’ ہم فلسطینی ریاست کے لیے دارالحکومت یروشلم میں ہی امریکی قونصل خانے کو قبول کریں گے۔ اسی کا امریکی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا اور یہی کرنے کا عہد بھی کیا تھا۔‘‘

اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ کے بعد مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور اب اس کا دعوٰی ہے کہ غیر منقسم یروشلم ہی اسرائیل کا دارالحکومت ہے جبکہ فلسطینی اپنا مشرقی یروشلم واپس چاہتے ہیں اور وہ اس علاقے کو مستقبل کی ریاست فلسطین کا اپنا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ عموماً ہر معاملے میں اسرائیل کی یکطرفہ طور پر حمایت کرتے تھے اور انہوں نے مشرقی یروشلم میں فلسطین کے لیے امریکی سفارتی مشن کو بند کر دیا تھا۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ نے اسے دوبارہ کھولنے کا وعدہ کیا تھا اور اب یہ مسئلہ اسرائیل کے نئے وزیر اعظم اور بائیڈن انتظامیہ کے درمیان تعلقات کے لیے ایک امتحان بنتا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے سن 2018 میں اسرائيل کے لیے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کر دیا تھا۔ اس فیصلے پر فلسطینی اتھارٹی نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور احتجاجاً امریکا سے تقریبا تمام تعلقات منقطع کر لیے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ نے دوبارہ سفارتی مشن کھولنے کا وعدہ تو کیا ہے تاہم انہوں نے اس کے لیے کوئی تاریخ یا وقت متعین نہیں کیا ہے۔ امریکی حکام کہتے ہیں کہ اس حوالے سے اسرائیل کی مزاحمت ایک بڑی رکاوٹ بھی بن سکتی ہے۔

Share this:
Najla Mangoush
Previous Post لیبیا: وزیر خارجہ کی معطلی کی کوشش، سیاسی بحران میں اضافہ
Next Post بھارت خالصتان ریفرنڈم سے خوفزدہ، سکھوں کو ویزے منسوخ کرنے کی دھمکیاں
Sikhs

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.