geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات شروع

April 6, 2021 0 1 min read
Iran Nuclear Program
Share this:

 Iran Nuclear Program

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ان مذاکرات کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اس بین الاقوامی معاہدے کو بچانا ہے، جس سے امریکا سن 2018 میں یک طرفہ طور پر الگ ہو گیا تھا۔ معاہدے کو برقرار رکھنے کی یہ پہلی سنجیدہ کوشش ہے۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں آج منگل کے روز یورپی یونین کی صدارت میں یہ بات چیت ہو رہی ہے۔ اس میں سن 2015 کے جوہری معاہدے کے شرکاء ایران، چین، فرانس، جرمنی، روس اور برطانیہ حصہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر امریکی وفد کی یورپی یونین کے مذاکرات کاروں سے علیحدہ میٹنگ ہوگی۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے منگل کے روز ہونے والی بات چیت ”مشکل” ہے اور انہیں فوری طور پر کسی کامیابی کی امید نہیں ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پیر کے روز کہا کہ امریکا ” بات چیت میں پیش آنے والے چیلنجز کو کم کر کے نہیں دیکھتا ہے۔ یہ ابھی ابتدائی معاملہ ہے۔ ہمیں فوری طورپر کسی کامیابی کی توقع نہیں ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بات چیت کافی مشکل ہوگی۔“

نیڈ پرائس کا جوہری معاہدے کے حوالے سے مزید کہنا تھا”اس کا فارمولا آج بھی وہی ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے مصدقہ اور مستقل طور پر روکنے کے بدلے پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔”

تہران نے امریکا کے ساتھ براہ راست بات چیت کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا”چاہے جوائنٹ کمیشن کا ایجنڈا نتیجہ خیز ثابت ہو یا نہ ہو لیکن یہ یورپی اور مذاکرات میں موجود ممالک کو وہ شرائط یاد دلائے گی جن پر امریکا کو عمل کرنا ہے۔” ان کے مطابق ”روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی امریکا سے کیا بات کرتے ہیں یہ ان کا آپس کا معاملہ ہے۔“

خطیب زادہ کے مطابق ایرانی وفد میں شامل ماہرین اس بات کی تفصیلات فراہم کریں گے کہ ایران معاہدے کی شقوں کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کو روکنے کا کیا منصوبہ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا”ہم صرف ایک فیصلہ چاہتے ہیں اور وہ امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے یہ ایک بار میں ہونا چاہیے، مرحلہ وار نہیں۔”

ایران کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی راب میلے مذکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ راب میلے کلنٹن اور اوبامہ انتظامیہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ راب میلے کی ایرانی وفد سے ملاقات طے نہیں ہے۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ یقین ہے کہ میٹنگ کے دوران نیوکلیائی معاہدے کے حوالے سے ان اقدامات پر بات چیت ہوگی جن پر ایران کو عمل کرنا ہے اور جن کے بدلے میں امریکا اس کے خلاف عائد پابندیوں میں نرمی کرے گا۔

تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے علی واعظ کا کہنا ہے کہ ویانا میں ہونے والے مذاکرات اس بات کے مظہر ہیں کہ امریکا اور ایران دونوں ہی تعطل کو توڑنے کے تئیں سنجیدہ ہیں۔

ایک دیگر تھنک ٹینک آرمس کنٹرول ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر کیلسی ڈیون پورٹ کا خیال ہے کہ مذاکرات کا فارمیٹ آئیڈل تو نہیں ہے لیکن یورپی یونین اس تعطل کو ختم کرنے کی اہل ہے۔ انہوں نے ان مذاکرات کو”فریقین کی جانب سے ایک ٹھوس قدم” قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے مسئلے کو حل کرنے میں تیزی آئے گی۔

Share this:
School
Previous Post بلوچستان: اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کا ٹاسک ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
Next Post پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جارحانہ انداز میں جواب دینے کا فیصلہ
Asif Zardari and Bilawal Bhutto

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.