geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: صدارتی انتخابات میں کمالا ہیرس ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی نائب ہوں گی

August 12, 2020 0 1 min read
Kamala Harris
Share this:

Kamala Harris

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوزف بائیڈن نے سینیٹر کمالا ہیرس کا اپنے ساتھ نائب صدارتی امیدوار کے طور پر انتخاب کیا ہے۔وہ امریکا کی کسی بڑی پارٹی کے ٹکٹ پر نائب صدارت کا انتخاب لڑنے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہوں گی۔

کمالا ہیرس نے اپنے انتخاب پر کہا کہ ’’انھیں یہ اعزاز بخشا گیا ہے اور وہ اس بات میں یقین رکھتی ہیں کہ جو بائیڈن ہی امریکی عوام کو متحد کرسکتے ہیں کیونکہ انھوں نے اپنی پوری زندگی ہمارے لیے جنگ لڑی ہے۔‘‘

جو بائیڈن نے ان کے انتخاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہیرس ملک کی شائستہ ترین سرکاری خدمت گزاروں میں سے ایک ہیں۔‘‘

کمالا ہیرس امریکا کی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھتی ہیں۔ان کے انتخاب سے ظاہر ہوتا ہے کہ جو بائیڈن نے کمال وضع داری اور وسیع الظرفی کا ثبوت دیتے ہوئے گذشتہ عوامی مباحثوں کے دوران میں کمالا کے تابڑ توڑ حملوں کو نظر انداز کردیا ہے۔

وہ کیلی فورنیا کی پہلی سیاہ فام اٹارنی جنرل منتخب ہوئی تھیں اور امریکی سینیٹ میں کیلی فورنیا کی نمایندگی کرنے والی بھی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔

جوبائیڈن کی انتخابی مہم کی ویب گاہ پر ان کی کمالا ہیرس کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے اور اس کو یہ عنوان دیا گیا ہے:’’ہم مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے۔‘‘

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کے اس انتخاب پر فوری طور پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوڑے کو امریکا کے لیے غلط قرار دیا ہے۔

لیکن سابق صدر براک اوباما نے کمالا ہیرس کے نائب صدارتی امیدوار کے طور پر انتخاب کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ جو بائیڈن نے اس انتخاب سے اپنے فیصلے اور کردار کی اہمیت اجاگر کردی ہے۔وہ ایک ٹویٹ میں لکھتے ہیں:’’ اب آگے بڑھیے اور اس چیز(صدارت) کو جیت لیجیے۔‘‘

کمالا ہیرس کا ڈیمو کریٹک پارٹی کی نائب صدارتی امیدوار کی حیثیت سے انتخاب کے لیے متعدد سرکردہ امیدواروں کے ساتھ سخت مقابلہ تھا۔ان مقبول عام امیدواروں میں امریکا کی قومی سلامتی کی سابق مشیر سوسن رائس ،ایلزبتھ وارن ،ٹیمی ڈک ورتھ اور ریاست مشی گن کی گریچن وٹمر کے نام شامل ہیں۔

سوسن رائس نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’وہ بائیڈن اور ہیرس کی جیت کے لیے اپنی مقدور کوشش کریں گی۔‘‘ مشی گن کی گورنر گریچن وٹمر کا کہنا تھا کہ ’’وہ ان دونوں کی حمایت کرکے غیرمعمولی فخر محسوس کرتی ہیں۔‘‘

Share this:
Yossi Cohen
Previous Post ‘موساد’ چیف کے ایک بار پھر قطری عہدیداروں سے رابطے کا انکشاف
Next Post لبنانی وزیر بیروت دھماکوں سے قبل تک بندرگاہ پر منڈلاتے خطرے سے لا علم
Beirut Blasts

Related Posts

Green Line Appears on Paris Streets Ahead of 2026 Half Marathon

پیرس میں سبز لکیر: شہر کی سڑکوں پر نصف میراتھن کا راستہ نمایاں

March 7, 2026
Model's Street Photo Shoot Halted by Police During Paris Fashion Week

فیشن ویک کے دوران ماڈل کی پولیس کے ساتھ ’وائرل‘ گفتگو، ’کیا یہ تمہاری ماں کی سڑک ہے؟‘

March 7, 2026
France's Eurovision Entry Monroe Unveils "Regarde!" Song and Video

یوروویژن 2025: فرانس کی نمائندہ مونرو نے اپنا گانا ’ردگارڈے!‘ جاری کر دیا

March 7, 2026
Ukraine to Deploy Troops to Middle East, Aiding US Against Iranian Drones

امریکی درخواست پر یوکرین ایران کے ڈرونز سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوج بھیجے گا

March 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.