geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ ایک نئی مصیبت میں

July 7, 2020 1 1 min read
USA University
Share this:

USA University

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ خزاں کے سیمیسٹر کے دوران جن طلبہ کی کلاسیں آن لائن ہوں گی ان بین الاقوامی طلبہ کو امریکہ میں رہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ حالات سے پہلے سے ہی پریشان غیر ملکی طلبہ کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا ایسے غیر ملکی طلبہ کو ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دے گا جن کی موسم خزا ں کے سیمیسٹر کے دوران کلاسیں آن لائن ہوں گی۔ اور اگر ایف۔ ون اور ایم۔ ون ویزا رکھنے والے طلبہ خزاں کے سیمیسٹر کے دوران امریکا میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کوئی کورس لینا ہوگا جہاں آف لائن کلاسیں جاری ہوں۔

آئی سی ای کے مطابق ایف 1 ویزا ان طلبہ کو جاری کیا جاتا ہے جو اکیڈمک کورس کرتے ہیں جب کہ ایم 1ویزا ان طلبہ کو ملتا ہے جو امریکا میں تعلیم کے دوران کوئی ”ووکیشنل کورس‘‘ بھی کرتے ہیں۔

آئی سی ای کا کہنا ہے کہ اس نئے حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم فی الوقت یہ معلوم نہیں ہے کہ کتنے طلبا اس پابندی سے متاثر ہوں گے۔ حالانکہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث کئی یونیورسٹیاں اپنی کلاسوں کو آن لائن نظام پر منتقل کر رہی ہیں۔

ایسے بین الاقوامی طلبہ جو فی الوقت امریکا میں ہیں اور آئندہ سیمیسٹر کے لیے جن کے کورسیز آن لائن کردیے گئے ہیں وہ اگر امریکا میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں اب ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان میں کسی ایسے اسکول میں داخلہ لینا شامل ہے جہاں ’آف لائن کورسیز‘ ہورہے ہوں۔

آئی سی ای نے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکس چینج پروگرام کے تحت حالانکہ غیر ملکی طلبہ کو اسپرنگ اور سمر کے سیمیسٹر کے لیے امریکا میں رہتے ہوئے آن لائن کورسیز لینے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد وہ کسی حد تک مطمئن ہوگئے تھے۔ لیکن پیر کے روز کیے گئے اعلان کے بعد سے غیرملکی طلبہ میں گھبراہٹ پھیل گئی ہے۔ کیوں کہ آئی سی ای نے اپنے اعلان میں واضح طور پر کہا ہے کہ وہ غیر ملکی طلبہ جو آن لائن کلاسوں کے لیے مندرج ہوتے ہوئے امریکا میں رہیں گے اور اسکولوں یا کالجوں میں براہ راست پڑھائے جارہے کورس میں داخلہ نہیں لیں گے انہیں امیگریشن نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جس میں ملک بدری کی کارروائی بھی شامل ہے۔

امریکا اور کینیڈا میں بھارتی طلبہ کے مفادات کے لیے کام کرنے والے غیر منفعت بخش ادارے نارتھ امریکن ایسوسی ایشن آف انڈین اسٹوڈنٹس (این اے اے آئی ایس) کے بانی سدھانشو کوشک نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”ہمیں اپنے سوالوں کے جواب نہیں مل پارہے ہیں۔ لوگوں میں گھبراہٹ صرف اس حکم کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ اس وجہ سے بھی ہے کہ یہ حکم واضح نہیں ہے۔ طلبہ کو ابھی تک یہ پتہ نہیں چل پارہا ہے کہ وہ اس حکم سے کس طرح اور کتنا متاثر ہوں گے۔“

کوشک کا کہنا تھا ”سب سے زیادہ مسئلہ یہ ہے کہ یہ حکم ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب اگست کے وسط سے تعلیمی ادارے کھلنے والے ہیں اور اگر کوئی واضح بات سامنے نہیں آتی ہے تو اس سے موجودہ اور آنے والے طلبہ بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔“ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس فیصلے کے طلبہ کے صحت پر براہ راست اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

دریں اثنا امریکی حکومت کے فیصلے پر امریکا کی متعدد یونیورسٹیوں نے بھی تشویش کااظہار کیا ہے۔ اسٹین فورڈ یوینورسٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے غیر ملکی طلبہ کے لیے مزید غیر یقینی کی صورت حال اور پیچیدگیا ں پیدا ہوں گی۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ وہ امریکی انتظامیہ سے اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کریں گے۔

اییل اور پرنسٹن سمیت دیگر یونیورسٹیوں نے بھی اپنے بیانات میں کہا ہے کہ وہ نئے ضابطے پر غور کررہی ہیں کہ اس سے موجودہ اور نئے غیر ملکی طلبہ کس طرح متاثر ہوں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر سے بڑی تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکا جاتے ہیں اور یونیورسٹیوں کو ان سے ٹیوشن فیس کی مد میں خاصی آمدنی ہوتی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے مطابق 2018 میں غیر ملکی طلبہ سے امریکی معیشت کو 45 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا تھا۔

Share this:
Karachi Rain
Previous Post کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان
Next Post میگا منی لانڈرنگ ریفرنس: آصف زرداری، فریال تالپور پر فرد جرم کی کارروائی موخر
Faryal Talpur - Asif Zardari

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.