geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کائنات میں تاریک مادے کا سب سے بڑا نقشہ تیار

May 30, 2021 1 1 min read
Universe
Share this:

Universe

لندن: سائنسدانوں نے کائنات میں تاریک مادے کا اب تک سب سے بڑا نقشہ تیار کر لیا، ماہرینِ کونیات (کاسمولوجسٹ) کے مطابق کائنات میں مادے کی 80 فیصد مقدار تاریک مادے (ڈارک میٹر) پر مشتمل ہے جو عام مادے سے قدرے مختلف ہے اور اس کا براہِ راست مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا۔

زمان ومکاں کی خمیدگی سے ماہرین نے بعید ترین کہکشاؤں سے زمین تک پہنچنے والی روشنی کو دیکھتے ہوئے یہ نقشہ بنایا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ خلا میں بھاری اجسام یا مادہ روشنی کی شعاعوں کو خمیدہ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے روشنی کی راہ میں ٹیڑھ اور رکاوٹ کی بنا پر یہ مفروضہ قائم کیا ہے کہ روشنی کی راہ میں کوئی ایسا مادہ موجود ہے جو اس پر اثرانداز ہورہا ہے لیکن ہمیں دکھائی نہیں دے رہا۔ یہ ان دیکھا مادہ پیش منظر میں بھی موجود ہو سکتا ہے۔

اس ضمن میں ڈارک انرجی سروے (ڈی ای ایس) نے ایک دو نہیں بلکہ قریب اور دور کی دس کروڑ کہکشاؤں کا مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے جائزہ لیا ہے۔ ماہرین نے ان کہکشاؤں کو دیکھنے کے عمل میں ان کی تبدیل شدہ شکل اور کھنچاؤ کا جائزہ بھی لیا ہے۔ اوپر کی تصویر میں آپ جنوبی نصف کرے میں اس تمام مادے کو دیکھ سکتے ہیں جو دکھائی دینے والی کہکشاؤں کے پیش منظر یعنی آگے کی جانب موجود ہے اور مجموعی طور پر یہ جنوبی نصف کرے کے آسمان کا 25 فیصد حصہ بناتا ہے۔

نائل نے کہا کہ اس ٹیم میں یونیورسٹی کالج لندن کے نائل جیفری بھی شامل ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ کائنات میں سیاہ مادے کا راج ہے اور ہم یہ جان کر حیران رہ گئے ہی کہ آخر یہ پوشیدہ مادہ کتنے وسیع رقبے پر موجود ہے۔ ’ہمارے نقشے میں اکثر مقامات پر تاریک مادہ نمایاں ہے۔ عین یہی شکل ہم نظرآنے والے مادے میں بھی دیکھتے ہیں یعنی جالوں کی بڑے گچھے ہیں جن میں بڑی بڑی خالی جگہیں ہیں،‘۔

ان کے مطابق کائناتی پیمانے پر تاریک مادے کو دیکھنے سے ہم کائنات کے بنیادی سوالات کے جوابات معلوم کرسکتے ہیں۔ ماہرینِ فلکیات ایک عرصے سے کہتے آرہے ہیں کہ کائنات میں ہمیں دکھائی دینے والے مادے سے بہت زیادہ مادہ موجود ۔ ان میں تاریک توانائی اور تاریک مادہ ہمیشہ سے ہی پراسرار رہا ہے لیکن روشن کہکشاؤں کے رویوں سے ان کا ادراک کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر کہکشاں ایک گچھے کی صورت میں ملی جلی دکھائی دیتی ہیں جو اس مجموعے میں قدرے تیزی سے حرکت کررہی ہیں۔

اس طرح رات کے وقت ہم صرف کہکشاؤں کی روشنی ہی دیکھ سکتے ہیں لیکن اطراف میں پھیلا تاریک اور ان دیکھا مادہ نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے۔ اگر دوردراز کہکشاں یا ستارے کی روشنی ہم تک آرہی ہے اور وہ ترچھی ہورہی ہے تو ہم سمجھ جاتے ہیں کہ اس کے درمیان کوئی نادیدہ مادہ موجود ہے اور یہ عمل ’ثقلی عدسہ‘ یا گریویٹی لینسنگ کہلاتا ہے۔

ماہرین نے تین سال تاریک مادے کی تلاش اور نقشہ سازی کے بعد کہا ہے کہ یہ کائنات میں عین اسی طرح بکھرا ہوا ہے جنہیں کائنات کے اسٹینڈرڈ ماڈل کے تحت بیان کیا جاسکتا ہے جو آج بھی استعمال ہو رہا ہے۔

Share this:
School
Previous Post پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کر دیا گیا
Next Post فلسطین کے شہداء کو سلام !
Palestinians Martyrs

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.