geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خدا اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

November 18, 2021November 18, 2021 0 1 min read
Hazrat Muhammad PBUH
Share this:

Hazrat Muhammad PBUH

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

خالق ارض وسما نے جب عرش، آسمان، لوح محفوظ، آفتاب، مہتاب و نجوم، بہشت جہنم، عالم برزخ ،شجر پہاڑ ،سمندر صحرا، ریگستان دریا جھیلیں، جھرنے ندیا نالے آبشار پھل پھول باغات گلشن، چرند پرند، درندے حیوانات، حشرات ارض سمندر اور سمندری مخلوق، پہاڑی سلسلے،برفستان ،آسمان کی ستاروں سے سجی چادر دیوہیکل درخت، اٹھاراں ہزار جہاں، رنگوں خوشبوں اور لذت سے بھر پور،پھل حسن و جمال محبت، و عشق سے لبریز اِس کائنات کو تخلیق کر چکا تو چاہا کہ اب اپنی ذات کا اظہار کرے اور اپنے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر اور نام کو چار دانگ عالمین میں مشہور کرے تو اپنے ہی نور سے اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور کو پیدا فرمایا اور پھر ستر ہزار حریر و خوبصورت پردوں میں چھپا کر رکھا اِس واقعہ کو صدیاں بیت گئیں پھر پیشانی عرش پر اپنے نام کے ساتھ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم پاک مرقوم فرمایا پھر فرشتوں اور حوروں کو وجود بخشا،اور پھر وقت گزرتا رہا تمام تخلیق شدہ اشیا اور کائنات کا چپہ چپہ محبوب خدا کی آمد کا منتظر تھا جن کی آمد کے لیے کائنات کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا اور پھر خالق کائنات نے اپنے دست قدرت سے حضرت آدم کوتخلیق فرمایا اور ان کی خوش قسمتی جبیں اقدس میں اپنے محبوب کے نور کو رکھا۔

کیونکہ محبوب اور سب سے اعلی ہستی کو آخر میں بھیجا جاتا ہے اِس کی وجہ یہ ہے کہ محبوب سے زیادہ عرصہ جدا نہیں رہا جا سکتا پھر حضرت آدم سے لے کر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اِس عالم رنگ و بو میں تشریف لانے تک نور محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جن عظیم انسانوں میں منتقل ہوتا رہا وہ سب کے سب عالی نسب و مرتب باوقار و ذی احترام تھے اِن میں انبیا و رسل بھی تھے اورغیر نبی بھی تمام کے تمام شرک و الحاد سے کوسوں دور تھے،با کردار اور وعفت ماب پاکیزہ ان کی زندگی کا ہر لمحہ گناہوں سے پاک تھا کیونکہ اللہ تعالی پاک ہے اور وہ پاک لوگوں کو ہی پسند کرتا ہے اِس بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ نور محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناپاکی کے قریب بھی گیا ہو محبوب خدا نے خود فرمایا کہ میں نکاح سے ظاہر ہوا ہوں ناجائز طریقے سے ظاہر نہیں ہوا۔

حضرت آدم سے لیکر اس وقت تک جب کہ میرے والد اور والدہ نے مجھے جنا مجھے زمانہ جاہلیت کی کسی غلط چیز نے نہیں چھوا،علمائے کرام کی یہ رائے ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام آبا و امہات اپنے اعتقاد میں انبیا تمام بندوں سے چنے ہوئے تھے قیامت پر یقین رکھتے تھے اس کی باقی مخلوق سے بہتر ہوتے ہیں اِس لیے ان کو ایسے عناصر سے چنا جاتا ہے جو پاک اور بہترین ہو جو اعلی ہوں اور ہر عیب سے پاک ہوتے ہیں تاکہ لوگ ان کے سامنے سر جھکا سکیں اور غور سے ان کی باتیں سنیں اور ان پر عمل کریں۔خدا تعالی اپنے محبوب سے بہت محبت کرتا ہے اللہ تعالی کا ارشاد ہے اے پیارے اگر میں تمھیں پیدا نہ کرتا سارے جہاں کو پیدا نہ کرتا یعنی اگر میری تجھ سے محبت کا اظہار مقصود نہ ہوتا تو میں عرش و فرش کو کبھی وجود نہ بخشتا آپ سے محبت کا اندازہ اِس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ نے تمام انبیا سے اپنے محبوب کو زیادہ شان اور برگزیدہ بنایا۔

اللہ رب العزت نے جب تمام ارواح کی محفل سجائی تو تمام ارواح سے اپنی وحدانیت کا وعدہ اور اقرار لیا اور کہا سورعمران کی آیت نمبر 81: اگر تم میرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا زمانہ پا تو دل و جان سے ان کی مدد کرنا اِن پر ایمان لانا، ارشاد گرامی کو تمام ارواح انبیا کرام نے سنا اور قبول کیا اور اطاعت کا وعدہ بھی کیا،اِس جہاںِ رنگ و بو کی تخلیق کے بعد خالق بے نیاز نے جس عظیم ہستی کا لباس بشریت سے نوازا وہ ہمارے باپ حضرت آدم تھے اور پھر جب حضرت آدم نے شجر ممنوعہ میوہ کو چکھا تو حکم ربی کی نافرمانی پر انہیں زمین پر اتار دیا گیا،اور پھر خدا تعالی نے اپنے محبوب کی محبت اور عشق کو بھی آسمانوں سے زمین پر اتارا تا کہ کائنات کا ذرہ ذرہ معطر اور روشن ہو جائے، حضرت آدم اس نافرمانی کی وجہ سے بہت شرمندہ اور سوگوار تھے وہ خفت اور نافرمانی کے ازالے کے لیے ہر وقت دعائیں، معافیاں، آہ و بکا گریہ زاری اور توبہ کرتے مگر توبہ کی قبولیت نہیں ہو رہی تھی۔

آپ دن رات گریہ زاری میں مصروف تھے اور پھر خدا کو ان پر رحم آیا اور پھر حضرت آدم نے اِس نام کے وسیلے سے دعا کی: اے میرے مالک اے غفور و رحیم تیرے نام کے ساتھ جو تیرے محبوب کا اسم پاک ہے تو اس کے صدقے میری خطا درگزر فرما مجھے معاف فرما دے، اِس نام کے ساتھ دعا مانگتے ہی قبولیت کا لمحہ آیا اور توبہ کا دروازہ کھل گیا یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک نام اقدس کی رحمت کی پہلی جلوہ گری تھی جس کے وسیلے سے مالک کائنات انسانوں کے گناہ اور خطا ئیں بخشنے لگا، اللہ تعالی فرماتے ہیں اے لوگو یہ کارخانہ عالم خدائے رحمن و رحیم نے صرف اپنے محبوب کی خاطر قائم کیا ہے اگر تم ان کا زمانہ پا تو ان پر ایمان لے آنا،اور ہر دور میں انبیا کرام اللہ کے حضور یوں دعا کرتے تھے اے اللہ تیرے محبوب کی عظمت و تو قیر اور محبت ہماری روح میں رچی بسی ہے ہم سے نبوت لے لے اور ہمیں اپنے محبوب ۖ کا امتی بنا دے۔محبوب ہمیشہ آخر میں آتا ہے اور پھر اس کے آنے کے بعد کسی کے آنے کی ضرورت نہیں رہتی جب تمام انبیا کرام اِس دنیا میں تشریف لا چکے تو آخر میں مالک کائنات نے اپنے محبوب کو بھیجا اور ان کا نام بھی خود ہی رکھا عاشقان محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے ہیں۔

قیامت کا دن پچاس ہزار سال کا ہوگا حساب کتاب تو صرف چار گھنٹوں میں ختم ہو جائے گا باقی تمام وقت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمد کرنے میں گزرے گا، جب خدا تعالی نے اِس جہاں رنگ و بو کو رونق بخشی چاروں طرف عشق و محبت کے چشمے پھوٹنے لگے تو خالق ارض و سما نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا: اے کتاب والو! بے شک تمھارے پاس ہمارے یہ رسول تشریف لائے کہ تم پر ظاہر فرماتے ہیں بہت سی چیزیں جو تم نے کتاب میں چھپا ڈالی تھیں اور بہت سی معاف فرماتے ہیں بیشک تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور آیا اور روشن کتاب (سور المائدہ)۔قرآن مجید میں سور ال عمران میں ارشاد گرامی ہے: اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمھارے پاس وہ رسول کہ تمھاری کتابوں کی تصدیق فرمائے تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا،فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا سب نے عرض کی ہم نے اقرار کیا فرمایا ایک دوسرے پر گواہ ہو جا اور میں تمھارے ساتھ گواہوں میں ہوں۔

اللہ تعالی نے اپنی اور اپنے محبوب کی محبت کو کائنات کے گوشے گوشے اور عالمین کی وسعتوں اور پنہائیوں میں پھیلا دیا ہے کائنات کا ذرہ ذرہ اِس نور سے سرشار اور لبریز ہے خالق اپنے محبوب کا اور محبوب اپنے خدا کا ذکر بلند کرتے ہیں یہی محبت و عشق کا جوہر ہے یہی وجہ ہے کہ جو صلو و سلام سردار الانبیا پر بھیجتا ہے وہ اللہ تعالی کا خاص بندہ بن جاتا ہے اور جو رب کریم کا ذکر کرتا ہے وہ حضور کا امتی بن جاتا ہے۔اور پھر روز محشر جب مالک بے نیاز کا جلال اپنے پورے جوبن پر ہوگا انبیا کرام اور اولیا کرام جلال رب سے کانپ رہے ہونگے کسی کو بولنے کی جرات نہ ہوگی تو ایک طرف کالی کملی والے آتے نظر آئیں گے تو نسل انسانی مدد اور بخشش کی التجا کرے گی اور محبوب خدا سجدے میں سر رکھ کر امتی امتی کریں گے اور یا حی یا قیوم یا ذولجلال والاکرام فرمائیں گے اے محبوب سر اٹھا اور جو مانگتا ہے لے جا آج تیری ہر بات مانی جائے گی اور پھر شافع محشر امت کی بخشش کرائیں گے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Saad Rizvi
Previous Post لاہور: ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا
Next Post صحافتی بہادری کا ایوارڈ چینی اور فلسطینی خواتین صحافیوں کے نام
Women Journalists

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.