geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: چین سے اقتصادی محاذ پر مقابلے کا بل منظور

June 9, 2021 1 1 min read
USA and China
Share this:

USA and China

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا ایشیا کی سب سے بڑی طاقت چین کے بڑھتے ہوئے عالمی عزائم اور اثر و رسوخ سے کافی پریشان ہے۔

امریکی سینیٹ نے صنعتی پالیسی کے حوالے سے ایک اہم بل کو منظور کرلیا ہے جس کا مقصد سب سے بڑے حریف چین سے بڑھتے ہوئے اقتصادی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے دونوں سیاسی جماعتوں نے صنعت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے 170ارب ڈالر کے فنڈ کو منظوری دے دی۔

جنوری میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سے پارلیمان میں صدر جو بائیڈن کی اسے سب سے اہم کامیابیوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔ اس بل کے حق میں 68 اراکین نے ووٹ دیے جب کہ 32 نے اس کی مخالفت کی۔

چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے لیے ایک سو ستر ارب ڈالر کے فنڈ سے ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں کمیونسٹ ملک کا مقابلہ کیا جائے گا۔

سینیٹ میں اکثریتی جماعت کے رہنما شوک شومر کے مطابق یہ ”کئی نسلوں” میں سائنسی تحقیقی اور تکنیکی اختراعات میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔

اس بل کو اب منظوری کے لیے ایوان نمائندگان میں پیش کیا جائے گا۔ وہاں پہلے ہی اس حوالے سے ایک مختلف ورژن والا بل منظور کیا جا چکا ہے اور دونوں بلوں کو ملا کر ایک واحد بل کے طور پر صدر کی منظوری کے لیے وائٹ ہاوس بھیجا جائے گا۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ انہیں امریکی اختراعات اور مسابقت قانون کے سینیٹ سے منظور کیے جانے پر کافی خوشی ہے۔ انہوں نے کہا”ہمیں اکیسویں صدی میں مسابقت میں کامیاب ہونا ہے اور اس سلسلے میں آغاز ہو چکا ہے۔”

صدر بائیڈن نے کہا ”چونکہ دیگر ممالک اپنی تحقیق و ترقی کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں اس لیے ہم ان سے پیچھے رہ جانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ امریکا کو اس دھرتی پر سب سے اختراعی اور سب سے پیداواری ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھنی ہو گی۔”

اس پیکج کا ایک اہم پہلو سیمی کنڈکٹروں کی قلت کو دور کرنا ہے جس کی وجہ سے اس سال امریکی آٹو موبائل کے شعبے میں پیداوار میں کمی آگئی تھی۔ اس سے امریکی صنعت کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

امریکا کے اس اقدام کو تکنیکی اختراعات کی دوڑ میں بیجنگ کی مسابقت کرنے کے حوالے سے واشنگٹن کی اہم کوشش کے طورپر دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی وزیر کامرس جینا رائے مونڈو نے بل کے منظور ہو جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا”آج سینیٹ نے پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر ایک اہم فیصلہ کیا ہے تاکہ اختراعات میں عالمی لیڈر کے طور پر امریکا کی میراث کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری سرمایہ کاری کی جا سکے۔”

انہوں نے کہا ”یہ مالی امداد صرف سیمی کنڈکٹر چپ کی موجودہ قلت کو ختم کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ یہ ایک طویل مدتی سرمایہ کاری ہے۔”

شومر نے کہا ”یہ اقدام ان اہم فیصلوں میں سے ایک ہے جو کافی طویل عرصے کے بعد ایوان نے کیا ہے۔ یہ اکیسویں صدی میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کی امریکا کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔”

اس بل میں ان بہت سے تکنیکی شعبوں کا ذکر ہے جن میں امریکا اپنے چینی مسابقت کاروں سے پیچھے رہ گیا ہے۔

ریپبلیکن سنیٹر جان کورنائن کا کہنا تھا” قومی سلامتی سے لے کر اقتصادی پالیسی تک ہر معاملے کو ملک کے مفاد کے تحت ایک واضح اور فوری رخ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم چین کے چیلنجز کا جواب دے سکیں۔“

Share this:
Protest in Israel
Previous Post یروشلم کے مسلم اکثریتی علاقوں میں یہودیوں کو مارچ کی اجازت
Next Post جرمنی: فرینکفرٹ کے قریب طیارہ حادثے میں دو افراد ہلاک
Frankfurt Plane Crash

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.