geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا نے کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا

April 12, 2020 3 1 min read
US Coronavirus
Share this:

US Coronavirus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی سترہ لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے۔

امریکا کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وائرس سے قریب ستر فیصد ہلاکتیں یورپ میں ہوئی ہیں۔ وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے، جہاں اب تک پانچ لاکھ سے زائد افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ یورپ میں اب تک مجموعی طور پر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

بلغاریہ

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 19،701 ہو گئی ہے، جو دنیا میں کسی بھی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی سب زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

اٹلی میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19،468 بنتی ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں کورونا وائرس سے اموات دونوں ممالک کے لیے بہت بڑا المیہ ہے۔

ادھر امریکا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 2000 اموات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسری ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹاسک فورس کا مقصد اس بات پر غور کرنا ہوگا کہ ملک میں کاروبار زندگی کو دوبارہ کیسے کھولا جا سکتا ہے۔ یہ ٹاسک فورس محکمہ صحت کے حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ہو گی۔

اٹلی

ٹکنالوجی کے میدان میں دو سرکردہ امریکی کمپنیاں ایپل اور گوگل مل کر ایک ایسی ٹکنالوجی بنا رہی ہیں جو کسی کرونا وائرس متاثرین سے رابطے کی صورت میں ملنے والے افراد کو الرٹ جاری کر سکے گی۔ اس ٹکنالوجی کا مقصد کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

ادھر جب سے کرونا وائرس کی عالمی وبا نے نیویاک کو بری طرح اپنی پکڑ میں لے رکھا ہے تو دوسری جانب 911 کو موصول ہونے والی کالز کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

کال سینٹر کا کہنا ہے کہ انہیں ان دنوں تقریباً ہر 15 سیکنڈ میں ایک کال آتی ہے۔ کال کرنے والے شخص کی آواز بھرائی ہوئی ہوتی ہے اور وہ گڑگڑا کر کہہ رہا ہوتا ہے کہ اس کا عزیز موت کے منہ میں جا رہا ہے۔ اس کی سانسیں رک چکی ہیں، خدارا جلدی سے مدد کریں۔

فرانس

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں کالز کا حجم معمول سے کم ازکم 40 گنا بڑھ گیا ہے۔ کال کے جواب میں امدادی ٹیم بھیجنے میں ان دنوں تقربیاً 10 منٹ لگ رہے ہیں جب کہ اس سے پہلے 3 منٹ کے لگ بھگ لگتے تھے۔

کال وصول کرنے والا سوال پوچھ کر مرض کی سنگینی کا اندازہ لگاتا ہے۔ جن مریضوں کی حالت تشویش ناک نہیں ہوتی، انہیں عموماً گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ آج کل کے حالات میں روزانہ 3300 کے لگ بھگ مریضوں کو اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ کال سینٹرز کے عملے پر اتنا بوجھ ہے کہ اکثر اوقات انہیں 16گھنٹوں کی شفٹ میں کام کرنا پڑ رہا ہے۔

سوئس ہسپتال کا منظر

نائین ون ون کا کہنا ہے کہ ایک طرف کرونا کی وبا زوروں پر ہے تو دوسری طرف ہارٹ اٹیک کے واقعات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ آج کل روزانہ تقریباً300 ایسی کالز ملتی ہیں جن میں فون کرنے والا رو کر بتا رہا ہوتا ہے کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اس کے پیارے کا سانس رک گیا ہے۔ ان میں سے 200 سے زیادہ مریض عموماً ہلاک ہو جاتے ہیں۔ پہلے اس نوعیت کی کالز کی روزانہ اوسط 64 تھی۔

ایمرجینسی کال سینٹر کی طرح اسپتالوں پر بھی کام کا بہت بوجھ ہے۔ اسپتالوں کی ایمرجینسی کے سامنے ایمبولینسز کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ مریض کو اسپتال کے حوالے کرنے میں 40 منٹ سے زیادہ لگ رہے ہیں۔

Share this:
Saudi Arabia Corona Virus
Previous Post سعودی عرب : گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے پانچ اموات، 382 نئے کیسوں کی تصدیق
Next Post کورونا وائرس ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1101 ہو گئی
Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.