geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی معیشت اور ٹرمپ کے دعوے

October 31, 2020 3 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) پہلی مدتِ صدارت کے وقت صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مختلف تجارتی ڈیل ختم کریں گے تا کہ امریکا میں بیروزگاری ختم ہو سکے۔ یہ درست ہے کہ سن 2016 کے بعد سے امریکی معیشت کو تقویت حاصل ہوئی تھی۔

اگست سن 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے صدر بننے کے بعد پانچ لاکھ پیداواری اداروں میں ملازمتوں پر لوگوں کو روزگار ملا ہے۔ ان کے مطابق یہ ان کی بعض تجارتی ڈیلز اور جارحانہ پالیسیاں اپنا کر معیشت کو محفوظ بنانے کا نتیجہ ہے۔ ان کی پہلی مدتِ صدارت میں خاص طور پر چینی امریکی تجارتی جنگ نے بھی عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا۔ ٹرمپ کے مطابق اس پالیسی سے بھی امریکی عوام کو فائدہ ملا ہے۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم اکنامک پالیسی انسٹیوٹ نے رواں برس اپنی رپورٹ میں ٹرمپ کے دعووں سے اتفاق نہیں کیا اور ایک مختلف اختلافی نکات پر مبنی ایک رپورٹ مرتب کی۔ اس رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی صدارت کے ابتدائی دو سالوں میں پیداواری شعبوں سے زیادہ افراد ملازمتیں چھوڑ گئے تھے۔

اس ادارے نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ صدر ٹرمپ کے بیانیے کے برعکس ان کی غلط، انا پرستانہ اور ناہموار پالیسیوں کی وجہ سے معنی خیز ترقی ممکن نہیں ہو سکی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کورونا وبا سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے میں عدم کامیابی نے سابقہ دہائی کی تمام ترقی کو لپیٹ کر رکھ دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اپنے مخالف صدارتی امیدوار کے ساتھ بحث میں انہوں نے انڈسٹریل سیکٹر میں سات لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ بھی کہتے پھرتے ہیں کہ ان کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی بازار حصص میں مسلسل تیزی پیدا رہی ہے۔ ان کے منصب سنبھالنے کے بعد ڈاؤ جونز اسٹاک مارکیٹ کے پوائنٹس میں چالیس فیصد اضافہ ہوا اور ناسڈاق (NASDAQ) کے حصص کی مالیت دوگنا ہو چکی ہے۔ کئی ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے کہ بازارِ حصص میں تیزی کا کریڈٹ بہر حال باراک اوباما کو جاتا ہے۔ ان کے دور میں امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے دی جانے والی مراعات تھیں۔

ٹیکس میں کمی کرنے پر بھی صدر ٹرمپ بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ سن 2025 تک ٹیکس کی بالائی سطح ساڑھے انتالیس فیصد سے کم کر کے سینتیس فیصد کر دیا گیا ہے۔ کارپوریٹ ٹیکسوں میں کمی پینتیس فیصد سے اکیس فیصد کی جا چکی ہے۔ ایک ادارے ‘آئی ایچ ایس مارکیٹ‘ کے چیف اکانومسٹ جوئل پراکن کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے اسٹاک مارکیٹوں کے حصص میں پانچ سے سات فیصد کی بڑھت ہوئی تھی۔ امریکی ادارے ٹیکس پالیسی سینٹر کے مطابق اس کمی نے امریکا کے بیس فیصد بڑے امراء کو سب سے زیادہ فائدہ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ کاروبار میں سرمایہ کاری اور صارفین کی خریداری کم مدتی ہلچل کے عکاس ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بیانیہ بھی رہا ہے کہ ‘امریکا سب سے پہلے‘ اور اس کے تحت انہوں نے چین پر ادلے کے بدلے کے تحت اربوں ڈالر کے راہداری ٹیکسوں کا نفاذ کیا۔ اسی طرح رواں برس جولائی میں امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے آزاد تجارتی معاہدے ‘نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ‘ میں اپ ڈیٹ پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا۔ کورونا وبا سے امریکا میں چار کروڑ افراد نوکریوں سے فارغ ہوئے۔ ٹرمپ اس میں بھی جلد بہتری کا وعدہ کرتے پھرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے حلیف یورپی ممالک کو بھی نہیں اس پالیسی کے تحت بخشا۔ ماہرینِ اقتصادیات کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل معاشی اقدامات فیصلہ کن ہو سکتے ہیں۔

Share this:
Germany Corona Cases
Previous Post جرمنی میں ایک دن میں کورونا کیسز کی نئی ریکارڈ تعداد
Next Post ہولناک زلزلے کے بعد دنیا بھر سے ترکی سے اظہار ہمدردی پیغامات
Turkey Earthquake

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.