geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی انتخابات، جوبائیڈن کی جیت کا امکان واضح، ووٹوں کی تعداد 264 ہو گئی

November 5, 2020 4 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

کیلی فورنیا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن جیت کے انتہائی قریب پہنچ گئے۔ امریکی عہدہ صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے صدارتی امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 264 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن مشی گن سے 16 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے اور اس طرح جوبائیڈن کو وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لیے صرف 6 ووٹ درکار ہیں۔

امریکا میں اب بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور اب صرف 5 ریاستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔

ان چاروں ریاستوں میں الیکٹورل ووٹوں کی تعداد56 ہے لہٰذا چاروں ریاستوں میں جیتنے پربھی ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹ 268 ہوجائیں گے جو صدارتی کی کرسی پر بیٹھنے کے لیے 2 ووٹ کم ہیں۔

امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک ریاست میں بائیڈن اور 4 میں ٹرمپ کو برتری حاصل ہے جب کہ 6 الیکٹورل ووٹوں پرمشتمل نیواڈا میں جوبائیڈن ٹرمپ سےآگے ہیں۔

ٹرمپ کوپنسلوینیا، نارتھ کیرولینا، جارجیا اور الاسکامیں برتری حاصل ہے جب کہ نیواڈا میں 75 فیصدووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جہاں سے جوبائیڈن کو 8 ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے نیویارک سے میدان مار لیا ہے اور کولوراڈو سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ساؤتھ ڈکوٹا سے 3 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور نارتھ ڈکوٹا سے بھی 3 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ ٹرمپ الاباما سے بھی 9 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

جوبائیڈن اوریگن سے 7، واشنگٹن سے 12 اور کیلی فورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹس نے ریاست ایری زونا میں کامیابی حاصل کرلی ہے جہاں سے 2016 کے انتخابات میں ٹرمپ کامیاب ہوئےتھے۔

ریاست اوہائیو سے ٹرمپ نے 18 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے اور ٹیکساس سے انہیں 38 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا بھر میں ہماری پوزیشن مستحکم نظر آرہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق انڈیانا، نبراسکا، اوکلاہوما،کنٹکی میں ڈونلڈٹرمپ کامیاب ہوگئے ہیں۔

صدارتی انتخاب میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے اور 3 سوئنگ اسٹیٹس مشی گن، وسکونسن نیواڈا سمیت ایری زونا میں بائیڈن جیت رہے ہیں ،ان ریاستوں میں کامیابی کی صورت میں وائٹ ہاؤس جانے کے لیے درکار 270 الیکٹورل ووٹ بائیڈن کے ہو جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی 435 نشستوں پر بھی انتخابات کےنتائج سامنے آرہے ہیں جن میں ڈیموکریٹس 204 اور ری پبلکنز 190 نشستوں پرکامیاب ہوئے ہیں جب کہ ایوان نمائندگان پرکنٹرول کے لیے 218 نشستیں درکار ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مکمل نتائج سے قبل ہی انتخاب میں کامیابی کا دعویٰ اور ساتھ ہی فراڈ کا الزام بھی لگاتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ہے۔

ٹرمپ کاکہنا ہے کہ نتائج آتے آتے رک گئے ہیں ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ووٹ موصول ہوں اور گنتی میں شامل کیے جائیں، صاف کہیں تو وہ الیکشن جیت گئے ہیں ۔

ڈیمو کریٹ امیدوار جو بائیڈن کاکہنا ہےکہ آخری ووٹ کی گنتی تک مقابلہ ختم نہیں ہوگا ، وہ کامیابی کے راستے پر چل رہے ہیں۔

Share this:
Abdul Qadir Baloch
Previous Post ن لیگ میں واپسی کا کوئی امکان نہیں: عبدالقادر بلوچ
Next Post کورونا: پاکستان میں 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں
Corona Patient

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.