geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی انتخابات: ٹرمپ اور بائیڈن کی مہم ہیکرز کے نشانے پر

September 11, 2020 2 1 min read
Donald Trump and Joe Biden
Share this:

Donald Trump and Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) روسی، چینی اور ایرانی ہیکرس نے امریکی صدارتی انتخابات کی مہم کو نشانہ بنایا ہے اور ماہرین کے مطابق یہ انتخابی مہم پر اثر انداز ہونے کے بجائے شاید خفیہ معلومات جمع کرنے کی ایک کوشش ہوسکتی ہے۔

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ روس، چین اور ایران سے تعلق رکھنے سائیبر آپریشنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ان کے حریف جو بائیڈن کی انتخابی مہم کو نشانہ بنایا ہے۔

مائیکرو سافٹ میں کسٹمر سکیورٹی شعبے کے نائب صدر ٹام برٹ کا کہنا تھا، ”آج ہم جس سرگرمی کا اعلان کر رہے ہیں اس سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ 2020 کے انتخابات کو نشانہ بنانے کے بارے میں جن خدشات کا اظہار پہلے سے ہی کیا جا رہا تھا، اس کے لیے کوششوں کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”حالیہ ہفتوں میں، ہم نے ریاستی سطح پر بھی سائبر حملوں کا پتہ لگایا ہے جو امریکی انتخابات سے وابستہ افراد اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے ان حملوں کے خلاف پہلے بھی مدد کی تھی اور اپنی جمہوریت کے دفاع کے لیے ہم یہ اقدامات آگے بھی کرتے رہیں گے۔” ٹام برٹ کا اشارہ 2016 کے انتخابات میں روسی مداخلت کی طرف تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ روسی ہیکرز نے ان انتخابات میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

امریکا کے خفیہ اداروں اور نجی سائیبر سکیورٹی کمپنیوں نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے لیے روس کی ایک عسکری تنظیم جی آر یو، جو ‘فینسی بیئر’ کے نام سے بھی معروف ہے، پر الزام عائد کیا تھا۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ دونوں امیدواروں کی انتخابی مہم میں مداخلت کے لیے اس تازہ حملے میں بھی فینسی بیئر کا کافی فعال کردار نظر آتا ہے۔

مٹ ڈیمن ہالی ووڈ کے مشہور ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات سے پہلے جرمن داراحکومت برلن کے ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا،’’کیا پتا کہ ٹرمپ کے بطور صدر منتخب ہونے کے بعد میں امریکا چھوڑ کر برلن میں آباد ہو جاؤں‘‘۔ ڈیمن اکثر اپنے بیانات میں ٹرمپ کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔

برٹ کا کہنا تھا، جو کچھ ہم نے دیکھا وہ ماضی کے حملے کے نمونوں کے عین مطابق ہیں، اس میں امیدواروں اور انتخابی مہم کے عملے کو ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جو کلیدی امور پر صلاح و مشورے سے نوازتے ہیں۔”

سائیبر حملوں کی خبر کے رد عمل میں صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے کہا کہ چونکہ اس میں صدر ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کی کوششوں بڑے پیمانے پر نشانہ بنایا گیا ہے اس لیے انہیں اس پر کوئی حیرانی نہیں ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر ٹم مرٹاف کا کہنا تھا، ”صدر ٹرمپ جو بائیڈن کو ایماندارنہ اور منصفانہ طور پر شکست دیں گے اور ہمیں کسی بیرونی مداخلت کی نہ تو ضرورت ہے اور نہ ہمیں چاہیے۔”

سائیبر حملوں سے متعلق چین اور ایران کی جانب سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم روس نے کہا ہے کہ اس بارے میں امریکی حکام ابھی تک کوئی ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ امریکا میں روسی سفیر نکلوؤف لیخونن نے کہا کہ امریکی حکام ابھی تک ”حقائق پر مبنی” کوئی ایسا ثبوت پیش نہیں کر سکے ہیں جس سے ثابت ہو کہ روس نے انتخابی مہم میں مداخلت کی کوشش کی ہے۔

چند روز قبل ہی امریکی کاؤنٹر انٹیلیجنس افسران نے کہا تھا کہ روس صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے منتخب کرانا چاہتا ہے جبکہ چین کی کوشش ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ صدارتی الیکشن میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

امریکا کے ‘نیشنل کاؤنٹر انٹیلیجنس اینڈ سکیورٹی سینٹر‘ (این سی ایس سی) کے ڈائریکٹر ولیم ایوانینا کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس یقین کا اظہار کیا گیا تھا کہ روسی صدر دفتر کریملن سے وابستہ کچھ شخصیات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی مدد کر رہی ہیں جبکہ ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی انتخابی مہم کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ممالک امریکا میں ووٹروں کی ترجیحات بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک کی کوشش ہے کہ امریکی پالیسیوں پر اثرانداز ہوں، ملک میں بے چینی پھیلائیں اور جمہوری عمل میں لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائیں۔

حکام نے خبردار کیا تھا کہ اس بار چین کی خواہش ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ منتخب نہ ہوں اور اس کے لیے وہ ووٹنگ سے پہلے اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی انٹیلجنس حکام کے مطابق، روس اور چین کے علاوہ ایران بھی امریکی عوام میں گمراہ کن مواد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

Share this:
Police
Previous Post اردن: اسلحہ ڈپو کے قریب سلسلہ وار دھماکے
Next Post موٹروے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، جائے وقوعہ سے نئے شواہد مل گئے
Lahore Motorway Rape Case

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.