geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں ہنگامی صورت حال کا اعلان، 50 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان

March 14, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کو ملک میں پھیلنے سے روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور اس عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے 50 ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے اس وائرس پر کنٹرول کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں اور وفاقی حکومت اس وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری طاقت سے کام کرے گی۔ انہوں نے ملک کی تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ اس وبا کے خلاف اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے ہزاروں لاکھوں ٹیسٹ فراہم کر رہے ہیں۔ ملک کے تمام صحت کے سرکاری مراکز ٹیسٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔ ہم اپنے شہریوں کو کرونا وائرس کے خطرے اور خوف سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد کو اس وائرس کا ہدف بننے سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکیوں کی سلامتی اور صحت ہر چیز پر مقدم ہے جس کے لیے کئی ضابطے نرم کیے جائے جا رہے ہیں تاکہ وائرس پر جلدی سے قابو پایا جاسکے۔ ایک سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فی الحال میکسیکو کے ساتھ سرحد بند کرنے کے بارے میں نہیں سوچا جا رہا۔ ابھی اس طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں برازیل کے ایک اعلی عہدے دار سے ملاقات تھی جنہیں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے۔ اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

نیوز کانفرنس میں بتایا گیا کہ تیل کے ذخائر میں اضافہ کیا جا رہا ہے ہیں آنے والے ہفتوں میں ملک میں توانائی کی قلت کا خدشہ نہ رہے۔ لوگوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی بلاروک ٹوک جاری رکھنے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

جمعے کی رات سے یورپ سے مسافروں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ تاہم امریکی شہری واپس آ سکیں گے لیکن انہیں دو ہفتوں تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ اسپتالوں کو کہا گیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اپنی سہولتوں میں اضافہ کریں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ صرف اپنے عوام کی سلامتی کے ساتھ ساتھ اس وبا پر قابو پانے کے لیے دنیا کے دوسری ملکوں کو بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔

امریکا میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1800 سے بڑھ گئی ہے اور اموات 41 تک پہنچ چکی ہے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ ہلاکتیں 5000 کے ہندسے کو چھو رہی ہیں۔

چین جہاں سے یہ وائرس شروع ہوا تھا وہاں اس کا زور ٹوٹ گیا ہے اور جمعے کو وہاں صرف پانچ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی۔ البتہ 60 ہزار سے زیادہ افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔

ایمرجینسی کے نفاذ سے فیڈرل ایمرجینسی منیجمنٹ کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ ملک کو درپیش اس بحران کے مقابلے لیے لیے ریاست ، مقامی حکومتوں، اور ان اداروں کی مدد کر سکے جو اس پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

کرونا وائرس سے دنیا بھر کی معیشت کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔ اس سلسلے میں کاروباروں ، کارخانوں اور آمد و رفت کی بندش سے مزید کتنا نقصان ہوگا، اس کا ابھی اندازہ نہیں ہے۔

Share this:
Corona Virus, Iran
Previous Post کرونا وائرس، ایرانی فوج 24 گھنٹے میں سڑکیں خالی کر دے گی
Next Post کورونا وائرس کا خطرہ، پاکستانی سکول بند اور سرحدیں سیل
School

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.