geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی فرم نے فیس ماسک چوری کا الزام مسترد کر دیا

April 5, 2020 4 1 min read
Face Mask
Share this:

Face Mask

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں اس وقت کووڈ انیس بیماری کی مہلک وبا انسانی جانوں کو ہڑپ کر رہی ہے۔ ایسے میں جرمنی نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ احتیاطی طبی سامان مثلاً فیس ماسک کے حوالے سے یورپ کے ساتھ مسابقتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا کے بعد اب متعدد ممالک انسانوں کے استعمال میں لائے جانے والے احتیاطی طبی سامان کی کمیابی پر پریشان ہیں۔ جرمنی نے امریکا پر خاص طور پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس نے ایسے فیس ماسک کو جبراً ضبط کرنے کا ارتکاب کیا ہے، جن کی باقاعدہ خریداری کے حوالے سے باضابطہ طور پر مالی ادائیگی بھی کی جا چکی ہے۔ فیس ماسک کی اس ضبطگی کو جرمن حکومت نے جدید قزاقی کا ایک فعل قرار دیا ہے۔

جرمن دارالحکومت کی شہری ریاست برلن کے وزیر داخلہ اندریاس گائزل نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے دو لاکھ فیس ماسک کی ایک کھیپ کو بنکاک میں اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ گائزل کے مطابق یہ فیس ماسک جرمنی میں کورونا وائرس کی وبا کے خلاف استعمال کے لیے خریدے گئے تھے۔ جرمن حکومت نے FFP2 معیار کے یہ ماسک ریاستی پولیس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران استعمال کرنے کے لیے منگوائے تھے۔

تاہم امریکی کمپنیوں کے گروپ تھری ایم نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کو علم نہیں کہ بنکاک سے ماسک ضبط کیے گئے ہیں۔

چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت میں شامل جونیئر پارٹنر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی(ایس پی ڈی) کے ایک اہم رہنما اور پارلیمانی گروپ کے سربراہ رالف مؤٹسنیش نے اس امریکی اقدام کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ مؤٹسنیشن نے اس واقعے پر امریکی وضاحت کو بھی ضروری قرار دیا ہے۔

ایس پی ڈی کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ رالف مؤٹسنیش نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایسے غیر قانونی ہتھکنڈوں کو استعمال کرنے کی بظاہر ضرورت اس لیے نہیں ہونی چاہیے تھی کہ یہ فیس ماسک ایک اور ملک نے خرید رکھے تھے۔ انہوں نے اس کا اعتراف کیا کہ فیس ماسک کی شدید قلت کے دور میں ایسا کیا جانا کسی حد تک سمجھ میں آتا ہے۔

برلن کے وزیر داخلہ اندریاس گائزل کے مطابق یہ فیس ماسک برلن کی ریاستی حکومت نے اپنی ریاستی پولیس اہلکاروں کے لیے منگوائے تھے۔ ایک جرمن اخبار ٹاگیس اشپیگل کے مطابق یہ فیس ماسک چین میں تیار کیے گئے تھے۔ دوسری جانب امریکی حکومت نے کثیر القومی کمپنی تھری ایم کو فیس ماسک کی ایک انتہائی بڑی کھیپ فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ کچھ روز قبل فرانس نے بھی امریکا پر کم و بیش ایسا ہی الزام عائد کیا تھا کہ اس نے نقد ادائیگی کر کے چین کی فیکٹریوں سے وہ فیس ماسک خریدے تھے جو ان کے ملک کے لیے بنائے جا رہے تھے۔

دریں اثنا کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے فیس ماسک کی مطلوبہ مقدار کی فراہمی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹروڈو کے مطابق ایسا دکھائی دیتا ہے کہ فوری طور پر زیادہ رقم دینے والے کو تیار کیے جانے والے ماسک فراہم کر کے کینیڈا کی کھیپ میں کمی کی گئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکا کو ایسے فیس ماسک کی بہت زیادہ ضرورت ہے لیکن کینیڈا کی طلب بھی کم نہیں ہے۔

Share this:
Indian Army Kashmir
Previous Post مقبوضہ کشمیر: بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید چار نوجوانوں کو شہید کر دیا
Next Post نئی دہلی میں بے گھر مزدوروں کی مشکلات، خوراک کی قلت
Delhi Indien Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.