geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ پر بھی پابندیاں لگا دیں

August 1, 2019 0 1 min read
Javad Zarif
Share this:

Javad Zarif

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اس امریکی اقدام نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی امریکی خواہش پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

امریکا کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف پابندیوں کا نفاذ ایک انتہائی غیر معمولی اقدام ہے جس نے ایک ایسے وقت پر سفارتی روابط کی راہیں مزید محدود کر دی ہیں جب ان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے بدھ 31 جولائی کو اعلان کیا گیا کہ محمد جواد ظریف پر پابندیاں اس لیے عائد کی جا رہی ہیں کیونکہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔

وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، ”جواد ظریف ایرانی سپریم لیڈر کے عاقبت نا اندیشانہ ایجڈے پر عمل پیرا ہیں اور وہ دنیا بھر میں ایرانی حکمرانوں کے بنیادی ترجمان ہیں۔ امریکا ایرانی حکمرانوں کو یہ واضح پیغام بھیج رہا ہے کہ ان کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے۔‘‘

’’محمد جواد ظریف پر پابندیاں اس لیے عائد کی جا رہی ہیں کیونکہ وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں۔‘‘

ان امریکی پابندیوں کے تحت ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے امریکا کے میں موجود اثاثوں کو منجمد کر دیا جائے گا اور ساتھ ہی امریکی ادارے اب ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی کاروبار یا لین دین نہیں کر سکتے۔ ان پابندیوں کی ممکنہ زد میں ایسے غیر ملکی ادارے بھی آئیں گے جو ان امریکی پابندیوں کے برخلاف ظریف کے ساتھ مالیاتی روابط رکھیں گے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا ان پابندیوں کے بعد محمد جواد ظریف نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے صدر دفاتر تک رسائی کے قابل ہوں گے یا نہیں۔ خیال رہے کہ واشنگٹن حکومت ایک بین الاقوامی معاہدے کے تحت اس بات کی پابند ہے کہ وہ ان کی اقوام متحدہ آمد و رفت کو روک نہیں سکتی، تاہم ان کی نقل کو حرکت کو محض وہاں تک محدود رکھ سکتی ہے۔

وزیر خزانہ اسٹیون منوچن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکا ایرانی حکمرانوں کو یہ واضح پیغام بھیج رہا ہے کہ ان کا حالیہ رویہ ناقابل قبول ہے۔

محمد جواد ظریف نے ان پابندیوں کا ردعمل اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں ظاہر کیا ہے: ”مجھے پابندیوں کا نشانہ بنانے کی امریکی وجہ کہ میں دنیا بھر میں ایران کا اہم ترین ترجمان ہوں، کیا یہ حقیقت واقعی تکلیف دہ ہے؟ اس کا مجھ پر یا میرے خاندان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ میری ایران سے باہر کوئی جائیداد یا مفادات نہیں ہیں۔ اپنے ایجنڈا کے خلاف مجھے اس طرح کا انتہائی بڑا خطرہ سمجھنے پر آپ کا شکریہ!‘‘

ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف امریکی پابندیاں دراصل امریکا کی ایران کے خلاف ‘زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ ڈالنے کی مسلسل جاری پالیسی کا حصہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ساتھ بین الاقوامی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ ہونے کے فیصلے کے بعد سے ایران کےخلاف امریکی پابندیاں سخت سے سخت کیے جانے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور یہی معاملہ ان دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کی بنیادی وجہ بھی ہے۔

Share this:
Engineer Iftikhar Chaudhry
Previous Post انجینئر افتخار چودھری تحریک انصاف کے ایک بار پھر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد
Next Post اپوزیشن کا پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے 14 سینیٹرز کو بے نقاب کرنے کا اعلان
Shahbaz Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.