geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کا عراق میں اپنا جنگی مشن ختم کرنے کا اعلان

July 27, 2021 1 1 min read
Joe Biden and Mustafa al-Kadhimi
Share this:

 Joe Biden and Mustafa al-Kadhimi

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے اس برس کے اواخر تک عراق میں امریکی عسکری مشن کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم امریکا انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ اس برس کے اواخر تک امریکا عراق میں بھی اپنا جنگی مشن ختم کر دے گا جس کے بعد لڑائی میں حصہ لینے کے بجائے امریکا عراقی سکیورٹی فورسز کو صرف تربیت اور صلاح و مشورہ فراہم کرے گا۔

پیر 26 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی سے ملاقات کے بعد جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ عراق میں اب بھی موجود 2500 امریکی فوجیوں کے لیے، ”یہ ایک نیا مرحلہ” ہوگا۔ انہوں نے کہا، ”عراق میں اب ہمارا کردار… دستیابی، تربیت جاری رکھنے، امداد پہنچانے، مدد کرنے اور جب کبھی بھی اسلامک اسٹیٹ اپنا سر اٹھائے اس سے نمٹنا ہو گا، لیکن اس برس کے اواخر تک ہم لڑائی کے میدان میں نہیں ہوں گے۔”

عراق میں مبینہ اسلامی شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے میں امریکی افواج نے فعال کردار ادا کیا ہے۔ امریکا نے جس نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے اس میں عراق سے فوجی انخلا کی بات نہیں کی گئی ہے بلکہ وہ موجود رہے گی تاہم جنگی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بجائے عراقی فورسز کو تربیت دینے کے ساتھ ساتھ لاجیسٹکس اور صلاح و مشورہ فراہم کرے گی۔

اس اعلان سے قبل ہی پیر کے روز ایک سینیئر امریکی افسر نے بتایا تھا کہ امریکا عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اپنا جنگی مشن ختم کر رہا ہے اور اس برس کے اختتام تک اس کا رول محض ایک مشیر اور تربیت فراہم کرنے کا رہ جائے گا۔

عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ مسلح جنگجو گروپوں کا وزیر اعظم مصطفی القدیمی پر اس بات کا زبردست دباؤ رہا ہے کہ عراقی سر زمین پر امریکی افواج کی موجودگی جلد از جلد ختم ہونی چاہیے۔ عراق میں عام انتخابات سے تین ماہ قبل یہ اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

عراق میں کئی سالوں کی جنگ، شورش، بدعنوانی اور غربت نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ مناسب انفراسٹرکچر کی عدم دستیابی کے خلاف اکثر مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔ بجلی کا بار بار جانا معمول کی بات ہے اور ایک ایسے وقت جب موسم گرما میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے زندگی بدتر ہو کر رہ گئی ہے۔

عراق میں سیاسی حلقے اس فیصلے کو وزیر اعظم القدیمی کی ان کوششوں کے حصہ مانتے جس کی مدد سے وہ تہران حامی گروپوں کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے گروپ عراق میں امریکی مفادات پر بھی حملے کرتے رہے ہیں تاہم امریکا نے جوابی کارروائی میں انہیں بھی کافی نقصان پہنچایا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ عراق پر ایران کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے اس لیے بائیڈن انتظامیہ عراق کو پوری طرح سے چھوڑ نہیں سکتی۔ واشنگٹن انسٹیٹیوٹ تھنک ٹینک سے وابستہ حامدی مالک کا کہنا تھا، ”ایسا نہیں لگتا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کوئی ڈرامائی کمی آنے والی ہے۔”

بعض ماہرین کے مطابق وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات سے بغیر کسی حقیقی تبدیلی کے یہ دکھانا مقصود تھا کہ گھریلو سطح پر مصطفی القدیمی کی پوزیشن بہتر ہے۔

امریکا نے عراق میں اپنی عسکری سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان ایک ایسے وقت کیا ہے جب افغانستان میں جاری بیس سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے مکمل فوجی انخلا کا عمل جاری ہے۔ تاہم مکمل انخلا سے قبل ہی طالبان جنگجوؤں نے کافی پیش قدمی کر لی ہے۔

ایک سینیئر افسر کا کہنا تھا کا عراقی فوجی جنگی امتحان سے گزر چکے ہیں اور وہ اپنے ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم القدیمی بھی یہی کہتے رہے ہیں کہ عراقی فورسز بذات خود ملک کی سکیورٹی سنبھالنے کے لائق ہیں۔

تاہم ماہرین کے مطابق اسلامک اسٹیٹ جیسی شدت پسند تنظیم خطے کے لیے اب بھی ایک شدید خطرہ بنی ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے ہی بغداد کے ایک بازار میں سڑک کنارے نصب ایک بم دھماکے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Share this:
Protest
Previous Post ایران: پانی اور بجلی کی قلت کے خلاف مظاہروں میں شدت
Next Post پاکستان: کورونا سے 39 اموات، مثبت کیسز کی شرح 6.6 ریکارڈ
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.