geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی فوجی قیادت کی طرف سے کیپیٹل ہِل پر ہنگامہ آرائی کی مذمت

January 13, 2021 0 1 min read
General Mark Milley
Share this:

General Mark Milley

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی افواج کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں تمام باوردی فوجیوں کو امریکی آئین اور اپنے حلف کی پاسداری کی تلقین کی ہے۔

منگل کو جاری کیے جانے والے ایک غیرمعمولی بیان میں ملٹری قیادت نے فوجیوں پر واضح کیا کہ انتقال اقتدار کے آئینی مراحل میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں ”نہ صرف ہماری روایات، اصولوں اور حلف کے برخلاف ہیں بلکہ یہ قانون کی بھی خلاف ورزی ہوگی۔‘‘

یہ بیان امریکی فوج کے سربراہ مارک مِلی اور جوئنٹ چیفس آف اسٹاف کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ بیان میں چھ جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہِل پر پیش آنے والے پرتشدد واقعات کو ‘قانون کی حکمرانی کے برخلاف‘ قرار دیا گیا۔

واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کے مسلح حمایتیوں کی جانب سے کی جانے والی اس ہنگامہ آرائی میں پانچ لوگ مارے گئے تھے۔ اس واقعے میں بعض ریٹائرڈ فوجی بھی شامل تھے، جن میں ایک شخص پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ تاہم امریکی جنرلوں نے اس بیان میں اس کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اپنے بیان میں فوجی سربراہان نے کہا کہ اظہار آزادی کے حق کا یہ مطلب نہیں کہ لوگ تشدد اور بغاوت پر اتر آئیں۔ انہوں نے فوجیوں پر زور دیا کہ وہ تمام تر توجہ اپنے فرائض کی ادائیگی پر مرکوز رکھیں۔

بیان میں امریکی فوجی قیادت نے واضح انداز میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابی فتح کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ”بیس جنوری کو آئین کے مطابق نو منتخب صدر بائیڈن اپنا حلف اٹھائیں گے اور ہمارے چھیالیسویں کمانڈر ان چیف بن جائیں گے۔‘‘

امریکا میں نئے صدر کی حلف برداری کے موقع پر مزید ہنگاموں کا خدشہ ہے۔ حکام اس بار سکیورٹی سروسز اور نیشنل گارڈ کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پارلیمانی عمارت میں بدامنی کے دوران چار افراد مارے گئے۔ ان میں سے ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ باقی تین افراد کی موت کی وجہ میڈیکل ایمرجنسی بتائی گئی ہے۔

ان انتظامات میں امریکی فوج کا براہ راست کردار نہیں ہوتا۔ تاہم فوج خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر ان تمام جوانوں کا بغور جائزہ لے رہی ہے جنہیں حلف برداری والے دن نئے صدر کی سکیورٹی پر معمور کیا جائے گا۔

اسی دوران نائب صدر مائیک پینس نے اپوزیشن کا پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، جس کے بعد امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کوششیں زور پکڑ چکی ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اکثریت ہے۔ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر رائے شماری بدھ کی دوپہر تک متوقع ہے۔ اگر یہ تحریک کامیاب ہو جاتی ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ وہ پہلے امریکی صدر ہوں گے جنہیں دو بار مواخذے کا سامنا کرنا پڑا۔

Share this:
India Vaccines
Previous Post بھارت: کووڈ ویکسین کی ترسیل شروع
Next Post کورونا، امریکا میں داخلے کے لیے منفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی قرار
Corona Test Report

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.