geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا نے میانمار کے فوجی رہنماوں پر پابندیاں عائد کر دیں

February 11, 2021 0 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اگر میانمار کی فوجی قیادت اپنے اختیارات سے ‘دست بردار‘ نہیں ہوئی اور جمہوری طورپر منتخب رہنماوں کو رہا نہ کیا تو امریکا ایک ارب ڈالر کے اثاثوں تک ان کی رسائی روک دے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ایک حکم نامہ جاری کرکے میانمار کی فوجی حکومت پر پابندیاں عائد کردیں، جس نے اس ماہ کے اوائل میں بغاوت کرکے ملک میں جمہوری طور پر منتخب حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔

بائیڈن نے کہا”فوج اس اقتدار سے دست بردار ہوجائے جس پر اس نے قبضہ کیا ہے اور برما کے عوام کے تئیں احترام کا مظاہرہ کرے۔” برما، میانمار کا پرانا نام ہے۔

انہوں نے مزید کہا”میں برمی فوج سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آنگ سان سوچی اور صدر ون مائنٹ سمیت گرفتار دیگر تمام جمہوری سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کو فورا ً رہا کرے۔”

بائیڈن کے حکم کے بعد میانمار کے فوجی جرنیلوں کی امریکا میں موجود ایک ارب ڈالر تک رسائی نہیں ہوسکے گی۔ پابندیوں کے متعلق مزید تفصیلات اس ہفتے بعد میں جاری کی جائیں گی۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ ان پابندیوں کے تحت ”بغاوت کی رہنمائی کرنے والے فوجی رہنماوں، ان کے تجارتی مفادات اور ان کے قریبی رشتہ داروں” کو ہدف بنا یا گیا ہے۔

پیر یکم فروری 2021ء کے روز میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور آنگ سان سوچی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ یہ اقدام جمہوری حکومت اور فوج میں کشیدگی کے بڑھنے کے بعد سامنے آئے۔ میانمارکی فوج نے گزشتہ نومبر کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک برس کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا اور سابق فوجی جنرل کو صدر کے لیے نامزد کر دیا۔

بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”ہم مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں اوران اقدامات میں دیگر ملکوں کو بھی شامل کرنے کے لیے اپنے بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ نئی پابندیوں سے میانمار کی فوج امریکی اثاثوں سے ہونے والے فائدے سے محروم ہوجائے گی لیکن صحت کی دیکھ بھال اور سول سوسائٹی گروپوں کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

بین الاقوامی ردعمل
میانمار کے فوجی سربراہ جنرل منگ آنگ لینگ سمیت کئی اہم فوجی رہنماوں پر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کی وجہ سے سن 2019 سے ہی امریکی پابندیاں عائد ہیں۔ اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار حکومت کی کارروائی کو نسل کشی قرار دیا ہے۔

امریکا نے 1998میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کی وجہ سے بھی میانمار کی فوج پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔

جمہوری طور پر منتخب حکومت کو برطرف کرکے فوج کے اقتدار پر قبضہ کرلینے کے تازہ واقعے کی دنیا بھر میں مذمت ہوئی ہے تاہم دیکھنا ہوگا کہ نئی پابندیوں کا کیا اثر پڑتا ہے۔

وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے بائیڈن کے اعلان سے قبل کہا تھا”اس میں دو رائے نہیں کہ میانمار کے فوجی اقتدار کے خلاف ایک مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔”

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے شرکاء اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر برمی جنرلوں پر مزید دباو ڈال سکتا ہے۔

اس دوران میانمار کی صورت حال پر غور کرنے کے لیے اقو ام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے جمعرات 11 فروری کو ایک خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔

Share this:
EU Parliamentarians
Previous Post یورپی یونین: معیشت کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کے پیکج کا اعلان
Next Post امریکا کا چین سے متعلق پالیسیوں پر نظر ثانی کا فیصلہ
Biden and Jinping

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.