geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی آپریشن : داعش تنظیم کے سربراہ کی دوسری بیوی اور بچوں کا کیا ہوا ؟

February 4, 2022 3 1 min read
Abdullah Qardash
Share this:

Abdullah Qardash

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام کے صوبے ادلب میں اطما شہر میں امریکی فوج کی اہم اور خصوصی کارروائی کے بعد آپریشن کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب ہونے والی اس کارروائی میں داعش تنظیم کا سربراہ عبداللہ قرداش ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے وقت عبداللہ قرداش کی دوسری بیوی اپنے پانچ بچوں کے ساتھ گھر کی پہلی منزل پر تھی جب کہ داعش کا سربراہ اپنی پہلی بیوی کے ساتھ گھر کی دوسری منزل پر موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کے کمانڈو یونٹ نے داعش کے سربراہ کی گرفتاری کے لیے اطراف میں اتر کر ایک مترجم کے ذریعے مطالبہ کیا کہ گھر میں موجود تمام بچے ، عورتیں اور مرد باہر آ جائیں۔

اس کے جواب میں حفصہ اپنے پانچ بچوں کے ساتھ عمارت کے سامنے والے دروازے سے باہر آ گئی۔ تاہم جب اس نے امریکی اسپیشل فورس کے اہل کاروں کو دیکھا تو واپس پلٹ گئی اور خود کو چھوٹے بچوں کے ساتھ دھماکے سے اڑا دیا۔

اس کے کچھ دیر بعد داعش کے سربراہ نے بھی پہلی بیوہ کے ہمراہ خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ابو ابراہیم الہاشمی القرشی اور دیگر افراد کی لاشیں اطراف کی سڑکوں پر جا پڑیں۔

دوسری جانب امریکی میرین کے جنرل فرینک میکنزی جو علاقے میں امریکی فورسز کے کام کے نگراں ہیں انہوں نے واضح کیا کہ بدھ اور جعمرات کی درمیانی شب آپریشن کرنے والے عناصر دھماکے سے قبل عمارت کی پہلی منزل سے چار بچوں سمیت چھ شہریوں کو نکال لیا تھا۔

میکنزی نے مزید بتایا کہ دھماکا خود کش جیکٹ سے کہیں زیادہ طاقت ور تھا۔ اس کے نتیجے میں تیسری منزل پر موجود تمام افراد ہلاک ہو گئے اور کئی افراد کی لاشیں عمارت کے باہر آ گریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکی فورسز کی جانب سے دوسری منزل پر پیش قدمی کے ساتھ ہی داعش تنظیم کے سربراہ کے معاون اور اس کی بیوی نے امریکی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی اور پھر دونوں مارے گئے۔ دوسری منزل سے تین بچوں اور ایک شیر خوار بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

Share this:
President Erdogan
Previous Post ترکی: صدر ایردوان یوکرائن پہنچ گئے، صدر زلنسکی کی طرف سے پُر تپاک استقبال
Next Post آنگ سانگ سوچی کیخلاف کرپشن کے 11 نئے مقدمے قائم
Aung San Suu Kyi

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.