geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدر جو بائیڈن یورپ کے دورے پر

October 29, 2021 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کٹرکیتھولک امریکی صدر کی پہلی منزل روم ہوگی جہاں وہ پوپ سے ملاقات کریں گے۔ وہ روم میں جی 20 اجلاس میں جمہوری قدروں اور گلاسگو میں سی او پی 26 اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے امریکی موقف کا اظہار کریں گے۔

امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کے روز روم پہنچ گئے جہاں کورونا وائرس کی وبا کے بعد جی 20 سربراہی کانفرنس میں وہ پہلی مرتبہ براہ راست شرکت کریں گے۔ وہ گلاسگو میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والی سربراہی کانفرنس میں بھی شامل ہوں گے۔

توقع ہے کہ بائیڈن اس موقع پر جمہوریت کی خوبیوں کو اجاگر کرتے ہوئے یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ جمہوریت کس طرح اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ تاہم امریکا میں گھریلو سطح پر جاری سیاسی مسائل نے ان کے جوش کو نسبتاً ماند کر دیا ہے۔

بائیڈن اپنے اس دورے کا آغاز روم سے کررہے ہیں اور ان کی پہلی منزل ویٹیکن ہوگی۔ کیتھولک مسیحیو ں کے سب سے بڑے رہنما پوپ سے ان کی ملاقات اس لحاظ سے تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ امریکا کے اب تک کے دوسرے کیتھولک صدر ہیں اور مسیحیت کی تعلیمات پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔

وہ اس کے بعد فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں رہنماوں میں باہمی تعلقات میں کمی کو دور کرنے پر بات چیت ہو گی۔ آسٹریلیا کی جانب سے فرانس کے ساتھ آبدوز معاہدہ منسوخ کرکے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ آبدوز کی خریداری کے فیصلے سے فرانس اور امریکا کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوگئی تھی۔

بائیڈن اس کے بعد اتوار کی رات کو اسکاٹ لینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جانب سے منعقدہ ماحولیاتی سربراہی کانفرنس سی او پی 26 میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر ایک بڑے وفد کے ساتھ اس اجلاس میں شامل ہو رہے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے امریکی منصوبوں کا ذکر کریں گے۔

گلاسگو سی او پی 26 کانفرنس میں بائیڈن ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے طریقہ کار پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے اور یہ باور کرانے کی کوشش کریں گے امریکا اس معاملے میں دنیا کی قیادت کر سکتا ہے۔

توقع ہے کہ بائیڈن ایران کے جوہری پروگرام اور ویانا میں اگلے ماہ مذاکرات میں واپس لوٹنے کے تہران کے اعلان کے سلسلے میں اپنی بات رکھیں گے۔

وہ امریکا کے دولت مند اتحادیوں سے درخواست کریں گے کہ کم اور درمیانہ آمدنی والے ملکوں کو کووڈ 19ویکسین فراہم کرنے کے حوالے سے اپنے وعدوں کو تیزی سے پورا کریں۔

تاہم بائیڈن کا سب سے زیادہ زور جمہوریت کو مستحکم کرنے پر ہوگا، جس پر آج دنیا بھر میں تیزی سے دباو بڑھتا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ وہ یہ دلیل دیں گے کہ تمام پریشانیوں اور مشکلات کے باوجود جمہوریت کے لازمی عناصر مثلا ً ًآزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور نمائندہ حکومت آمرانہ حکومتوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہیں۔

امریکی صدر کو انفرااسٹرکچر، ماحولیاتی تبدیلی اور سماجی بہبود جیسے داخلی ترجیحات پر توجہ دینے کے لیے ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے ساتھ اپنی میٹنگ کی وجہ سے یورپ روانگی میں تاخیر کرنی پڑی۔ حالانکہ ماحولیات اور سماجی بہبود پر اخراجات کے بل پر الگ الگ ووٹنگ کرانے کے مسلسل مطالبے کی وجہ سے ایوان نمائندگان میں انفرااسٹرکچر منصوبے پر ووٹنگ کو فی الحال موخر کردیا گیا۔

بائیڈن کا یورپ کا دورہ ایسے وقت ہورہا ہے جب ملکی معیشت سے نمٹنے کے حوالے سے امریکیوں میں ان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس اور این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئرز ریسرچ کی جانب سے کرائی گئی ایک نئی رائے شماری میں صرف 41 فیصد امریکیوں نے بائیڈن کے اقتصادی اقدامات کی تائید کی جبکہ اگست میں 49 فیصد امریکیوں نے ان کے حق میں ووٹ دیے تھے۔ اقتصادی محاذ پر بائیڈن کی مقبولیت مارچ کے مقابلے میں انتہائی کم ہوگئی ہے جب 60 فیصد امریکیوں نے ان کی حمایت کی تھی۔

صرف ایک تہائی امریکیوں کا خیال ہے کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ بائیڈن کی مقبولیت میں واضح گراوٹ ہے کیونکہ اس سال کے اوائل میں امریکیوں کی تقریباً نصف تعداد کا کہنا تھا کہ بائیڈن ملک کو درست سمت میں آگے لے جا رہے ہیں۔

Share this:
Fereydoun
Previous Post ترکی کی طرف سے چین کے خلاف سخت ردعمل
Next Post برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان
Boris Johnson

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.