geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدر کی تیل کے بحران پر سعودی ولی عہد سے بات چیت

March 11, 2020 1 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے تیل کے بحران اور دیگرعالمی اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور متعدد علاقائی امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا تھا کہ اگر کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی طلب اور قیمتوں میں اتفاق رائے نہیں ہوتا تو مئی اور جون میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم ‘اوپیک پلس’ کا اجلاس بلانے کی کوئی ضرورت نہیں۔

اپنے روسی ہم منصب کے بیان کے رد عمل میں سعودی وزیر توانائی نے ‘رائیٹرز’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مئی یا جون میں اوپیک پلس کے اجلاس منعقد کرنے کا کوئی جواز دکھائی نہیں دیتا۔ اگر اوپیک کے رکن ممالک میں تیل کی قیمتوں اور طلب میں اتفاق رائے نہیں ہوتا تو ایسے میں یہ اجلاس بحران سے نمٹںے میں ہماری ناکامیوں کو ظاہر کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ روسی توانائی کے وزیر الیگزنڈر نوواک کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار کرنے والے ہر ملک کو اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھنا چاہیئے جب کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو کی طرف سے پیش کردہ قیمتوں میں کمی سے مارکیٹ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فری منڈی میں تیل پیدا کرنے والے ملکوں کو مسابقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہیں اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھنا اور بڑھانا چاہیئے

سعودی وزیر توانائی کا یہ بیان منگل کے روز سعودی آرامکو کے سی ای او امین الناصر کے انٹرویو کے بعد سامنےآیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کمپنی اپریل میں اپنے اندرو اور بیرون ملک گاہکوں کو یومیہ 12 اعشاریہ 3 ملین بیرل تیل سپلائی کرے گی۔

Share this:
Feroz Khan
Previous Post فیروز خان کے بعد بہن دعا ملک نے بھی شوبز چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
Next Post ایران سے مقابلے کے لیے امریکا فضائی دفاعی نظام عراق بھیجے گا
US Central Command

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.