geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتا طے پا گیا: ایران کا دعویٰ

July 19, 2021 2 1 min read
Saeed Khatibzadeh
Share this:

Saeed Khatibzadeh

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتا طے پاگیا ہے جبکہ امریکا نے ایک روز قبل ہی اس طرح کاکوئی سمجھوتے طے پانے کی تردید کی تھی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ’’ یہ بہت ہی شرمناک ہے کہ امریکا ایک سادہ حقیقت کی تردید کررہا ہے اور وہ یہ کہ قیدیوں کے معاملے پرمتفقہ ڈیل سے انکار کررہا ہے، حتیٰ کہ اس کے اعلان پر بھی شک میں مبتلا ہےکہ وہ کیسے کیا جائے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا ہےکہ’’ویانا میں جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق مذاکرات سے الگ امریکااور برطانیہ سے بات چیت میں انسانی تبادلے پر اتفاق کیا گیا تھا۔طرفین نے 10 قیدیوں کی رہائی سے اتفاق کیا تھا۔ایران آج سے اس پر عمل درآمد کو تیار ہے۔‘‘

امریکا نے ہفتے کے روز ایران پر جوہری مذاکرات میں تعطل کا رُخ دوسرے مسائل کی جانب موڑنے کے لیے شرمناک کوشش کا الزام عاید کیا تھا اورایران سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے کسی سمجھوتے کی تردید کی تھی۔

قبل ازیں ایران کے اعلیٰ مذاکرات کارعباس عراقچی نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ امریکااور برطانیہ کو قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ جوہری مذاکرات سے جوڑنے سے بازرہنا چاہیے۔

عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکا اورایران کے درمیان جوہری سمجھوتے کی بحالی سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا ساتواں دور اگست کے اوائل میں نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کے بعد ہوگا۔دونوں ملکوں کےدرمیان یورپی ملکوں کی ثالثی میں مذاکرات کا چھٹا دور 20 جون کو ختم ہوا تھا۔

اس دوران میں ایران اور امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے قیدیوں کے تبادلے کے لیے ایک دوسرے سے بالواسطہ بات چیت کی ہے۔اس کے تحت امریکی پابندیوں کے نتیجے میں امریکا یا دوسرے ممالک کی جیلوں میں قید ایرانیوں کو رہا کیا جائے گا اور ایرانی جیلوں میں بند امریکی شہریوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔

ایرانی حکام نے حالیہ برسوں کے دوران میں دُہری شہریت کے حامل اپنے دسیوں شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں گرفتارکیا ہے،ان کے علاوہ متعدد امریکیوں کو گرفتار کرکے پابندِسلاسل کردیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں ایران پر ان زیرحراست افراد کو امریکا اور مغربی ممالک سے مذاکرات میں سودے بازی کے لیے استعمال کرنے کے الزامات عاید کرتی ہیں جبکہ ایران ان الزامات کی تردید کرتاچلا آرہا ہے۔

Share this:
England vs Pakistan
Previous Post انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 45 رنز سے شکست دے دی
Next Post حج کے موقعے پر مشاعر مقدسہ میں ’سیفٹی پلان‘ کیا ہے؟
Major General Dr. Hamad Al-Faraj

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.