geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ڈاکٹر عثمان بزدار

December 4, 2019 2 1 min read
Usman Buzdar
Share this:

Usman Buzdar

تحریر : امتیاز علی شاکر

ہمارے ہاں مشورے اس قدر اضافی اور بالکل مفت ملتے ہیں کہ اکثر مریض اپنے احباب کے مفید مشوروں پر عمل کرتے ہوئے اتنے معالج تبدیل کرتے ہیں کہ اُن کے احباب کو کچھ عرصہ بعد اُنہی کے ختم چہلم کیلئے مشاورت کرنا پڑتی ہے،ہمارے ہاں یہ بہت عام سی بات ہے کہ ایک ڈاکٹر یا حکیم کو مرض کی سمجھ آنے یاتشخیص مکمل ہونے سے قبل ہی معالج بدل لیا جاتا ہے، مشورے دینے والے بھی دشمن نہیں ہوتے اور مشوروں پر عمل کرنے والے بھی اپنی بہتری کیلئے مشورے قبول کرتے ہیں جبکہ نتائج زیادہ ترخراب ہی برآمدہوتے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کئی مرتبہ دوٹوک الفاظ میں بتاچکے ہیں کہ جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ہے تب تک وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم درجنوں مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہیں عثمان بزدارپرمکمل اعتمادہے اس کے باجودکئی مشورہ خانم اپنے پسندیدہ یاواقف سیاستدانوں کووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے مشورے چھوڑتے رہتے ہیں،یہ بات حقیقت ہے کہ صوبہ پنجاب کے بگڑے امراض کی درست تشخیص ایک مشکل اورمحنت طلب کام ہے جوڈاکٹرعثمان بزدارابھی تک نہیں کرپائے پراس کایہ مطلب نہیں کہ ہر آٹھ دن بعدڈاکٹربدل دیاجائے،وزیراعظم عمران خان کاعثمان بزدارکووزیراعلیٰ پنجاب برقراررکھنے کافیصلہ سوفیصددرست ہے تاکہ پانچ سال ایک ڈاکٹرصوبہ پنجاب کے امراض کاعلاج کرنے کی سنجیدہ کوشش کرے گاتوبہترنتائج نکلنے کی امیدکی جاسکتی ہے،جہاں تک اصلاحات کی بات ہے توجب تک اُن اصلاحات کے مثبت اثرات عام لوگوں تک نہیں پہنچتے تب تک یہ کہنامناسب نہیں کہ عثمان بزداربہت اچھاکام کرررہے ہیں۔

وزیراعظم کایہ کہناکہ حکومت کامیاب ہوگئی تواپوزیشن کی دکانیں بندہوجائیںگی،ان کی چوری بلکہ چوریاں پکڑی جائیں گی،یہ باتیں ہیں توکسی حدتک درست پریہ باتیں بڑی مرتبہ ہوچکی ہیں،حکومت اب عملی اقدامات اٹھائے،باتوں سے آگے بھی کچھ کرکے دیکھائے تودعوئوں کی سچائی معلوم ہو،وزیراعظم عمران خان کوبطورکپتان ہارنابھی آتاہے اورجیتنابھی،یاد دلانااوربتانایہ مقصودہے کہ جناب کپتان اب آپ کرکٹ ٹیم کے نہیں 22 کروڑلوگوں کوعدل وانصاف،صحت وتعلیم کی سہولیات،روزگار،امن وامان،سمیت دیگرتمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے والی حکومتی ٹیم کے کپتان ہیں،کرکٹ میچ ہارنے سے 22کروڑلوگوں کے کاروبارزندگی بندنہیں ہوتے،بجلی وگیس،پیٹرول وڈالرزاوراشیاء خوردونوش کی قیمتیں نہیں بڑھتی،جبکہ حکومتی کارگردگی کامیچ ہارنے کامطلب ہے کپتان نے 22 کروڑلوگوں کی زندگی ہاردی،کپتان کویہ حقیقت سمجھ لینی چاہیے کہ کرکٹ اورحکومت میں بہت فرق ہے،کرکٹ میں ہارکی بہت گنجائش ہوتی ہے جبکہ حکومتی اقدامات میں ہارنے کی گنجائش نہ ہونے کے برابرہے ،کپتان نے عوام کوجوامیدیں دلائی تھیں اوردلارہے ہیں ان کے تقاضے مختلف ہیں،22کروڑعوام پہلے ہی بہت ہارچکے ہیں اس لیے انہوں نے ایک کامیاب کپتان کومنتخب کیاتاکہ ان کی ہارکاسلسلہ تھم جائے پربدقسمتی سے آج بھی سکول،کالج اوراکیڈمیاں لوٹ مارکررہی ہیں۔

بجلی وگیس کی چوری مزیدبڑرہی ہے،ملاوٹ اورمنافع خورمافیازپہلے سے زیادہ سرگرم ہوچکے ہیں،رشوت کے ریٹ بڑھ گئے ہیں،بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،سرکاری مہنگائی کے ساتھ مصنوعی مہنگائی غریب عوام کاجیناہی نہیں مرنابھی مشکل کرچکی ہے،انصاف نہیں ملتا، تجاوزات اسی طرح قائم ہیں،اہل پنجاب سوال کرتے ہیں کہ جن کاذکروزیراعظم عمران خان بڑے فخرکے ساتھ کرتے ہیںوزیراعلیٰ پنجاب کی وہ اصلاحات ہیں کہاں؟جناب کپتان گھروالوںتک اصلاحات کے اثرات پہنچانے کیلئے تشہیرکی ضرورت نہیں ہوتی،جس کی خالی پلیٹ میں کھاناآجائے،جسے صحت وتعلیم کی مناسب سہولیات دستیاب ہوجائیں،جس بے روزگارکوروزگارمل جائے ،مہنگائی کامقابلہ کرنے کیلئے وسائل میں اضافہ ہوجائے اسے مطمئن کرنے کیلئے تشہیرکی ضرورت پیش نہیں آئے گی،بجلی وگیس کی چوری کی روک تھام گلی کوچوں میں نظرآجاتی ہے۔

ہمیں وزیراعلی عثمان بزدارکی ایمانداری پرشک ہے نہ ان کی تبدیلی کی خواہش بس ہم یہ جانناچاہتے ہیں وہ اصلاحات ہیں کہاں جن کی تشہیرنہیں ہوئی؟وزیراعلی پنجاب اصلاحات کریں، سرکاری اقدامات ہوں اوران کی خبرنہ چلے پاکستانی میڈیاکے ایسے بھی حالات نہیں،وزیراعظم عمران خان کاتمام ترمشوروں کونظراندازکرتے ہوئے سردارعثمان بزدارکووزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کافیصلہ اس لئے بھی درست کے کہ عثمان بزدارحقیقت میں سادہ انسان ہیں،اللہ تعالیٰ کو منظورہواتوآنے والے دنوں میں اُن کی یہ سادگی کارکردگی دیکھائے گی،انٹرنیشنل یانیشنل چوروں سے عثمان بزداربہت بہترانتخاب ہیں،اداروں کے بگڑے حالات کے ساتھ کارکردگی دیکھانااتنابھی آسان نہیں کہ کوئی بھی سیاستدان وزیراعلیٰ بنتے ہی چراغ کے جن سے خدمات حاصل کرکے تمام مسائل ختم کرسکے لہٰذاپی ٹی آئی کے تمام اہم رہنمائوں کوچاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکاساتھ دیں اورانہیں کام کرنے دیں تاکہ ڈاکٹرعثمان بزداراپنی ٹیم کے ساتھ مل کرصوبے کے بگڑے امراض کی تشخیص اورعلاج بہتراندازمیں کر پائیں۔
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر

Share this:
Justice Gulzar Ahmed
Previous Post جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
Next Post نماز انسانیت کی معراج ہے۔ نماز ادا کریں آپ کا جسم اور دماغ زیادہ متحرک ہو گا۔ ڈاکٹر ملک وحید
Dr. Malik Waheed

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.