geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 27, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایک ارب کووڈ ویکسین کا سنگ میل عبور، مودی کا قوم سے خطاب

October 24, 2021 0 1 min read
Prime Minister Modi
Share this:

Prime Minister Modi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) کووڈ ویکسین کی ایک ارب خوراک کا سنگ میل عبور کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیا۔ اہم عالمی شخصیات نے وزیر اعظم مودی کو مبارک باد دی ہے۔ لیکن اپوزیشن جماعتیں اس ‘کامیابی‘ پر سوالات بھی اٹھا رہی ہیں۔

تقریباً ایک ارب 40 کروڑ آبادی والے اورچین کے بعد آبادی کے اعتبار سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ایک ارب سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی ہے۔ جمعرات 21 اکتوبر کو بھارت نے یہ سنگ میل عبورکیا۔ اسی تناظر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ 22 اکتوبر کو قوم سے خطاب کیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا،”ایک ارب لوگوں کو ویکسین کی خوراک لگانا محض ایک تعداد نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کی صلاحیت کا مظہر ہے۔ یہ ملک کے لیے ایک نیا باب ہے، جو بتاتا ہے کہ کسی بڑے سے بڑے ہدف کو کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کی اس کامیابی پر حیرت زدہ ہے کیونکہ بھارت اب تک بیشتر ویکسین دیگر ملکوں سے درآمد کرتا رہا تھا اور لوگوں کو یہ شبہ تھا کہ بھارت اتنی بڑی آبادی کو ویکسین فراہم کربھی سکے گا یا نہیں۔ ”تاہم ایک ارب افراد کو ویکسین کی خوراک کی فراہمی ان تمام سوالوں کا جواب ہے۔”

کوروناوائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اس حوالے سے قوم کے نام وزیر اعظم مودی کا یہ دسواں خطاب تھا۔ وزیر اعظم مودی نے قوم کے نام اپنے پچھلے خطابات پر بعض حلقوں کی جانب سے کی جانے والی نکتہ چینی کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ کہہ رہے تھے کہ تالی اور تھالی بجانے اور دیے جلانے سے وائرس کو ختم کرنے میں کیسے مدد مل سکتی ہے؟ لیکن یہ دراصل لوگوں کی شراکت اور صلاحیت کا اظہار تھا۔ انہوں نے کہا،”بھارت کا ویکسینیشن پروگرام سائنسی اپروچ پر مبنی رہا ہے۔ او ریہ پورے ملک کے لیے فخر کا مقام ہے۔”

اپوزیشن جماعتوں نے گوکہ کووڈ ویکسینشن پروگرام میں ملک بھر کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا تاہم وبا سے نمٹنے کے مودی حکومت کے طریقہ کار پر سوالات بھی اٹھائے۔

اپوزیشن کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا،”مودی حکومت کو جان لینا چاہیے کہ جشن منانے سے زخم نہیں بھریں گے۔ مودی حکومت کی مجرمانہ لاپرواہی اور کورونا ٹیکہ کاری کی پالیسیوں کو بار بار تبدیل کرکے ملک کے عوام کی جان خطرے میں ڈالی گئی۔ جس کا جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔‘‘

کانگریس کے رکن پارلیمان منیش تیواری نے ٹوئٹر کے ذریعہ مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا،”مودی کے کام کرنے کا طریقہ بہت دلچسپ ہے۔ جب کووڈ کی دوسری لہر کے دوران مجرمانہ لاپرواہی کی ذمہ داری لینے کی بات آئی تو وہ لاپتا ہوگئے۔ لیکن جب کامیابی کا سہرا لینے کا وقت آتا ہے تو وہ قطار میں سب سے آگے کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔”

ایک ارب ویکسینیشن کا سنگ میل حاصل کرنے پر بھارت کی دنیا بھر میں تعریف کی جارہی ہے۔ متعدد عالمی شخصیات نے اس کے لیے مودی حکومت کو مبارک باد دی ہے۔

اس ‘تاریخی موقع‘ پر ملک کی مختلف اہم تاریخی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا تھا۔ انہیں مختلف رنگوں کے قمقموں سے سجایا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے بھی ایک خصوصی مضمون تحریر کیا جو آج جمعے کے روز مختلف اخبارات کے ادارتی صفحہ پر شائع ہوا۔

عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ایڈہانوم گیبریسیس نے ایک ارب ویکسینیشن کا سنگ میل حاصل کرنے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کہا،”وزیر اعظم نریندر مودی، سائنسدانوں اور ہیلتھ ورکرز اور بھارتی عوام کو کووڈ 19سے حفاظت فراہم کرنے کی ان کی کوششو ں کے لیے بہت بہت مبارک باد۔”

ڈبلیو ایچ او کے جنوب مشرقی ایشیا کی علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا،”ایک اور سنگ میل پار کرنے کے لیے بھارت کو بہت بہت مبارک باد۔ ایک ارب لوگوں کو کووڈ 19کی خوراک دی گئی۔”

حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے ایک خصوصی پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی کو اس کامیابی پر مبارک باددی۔

وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹرچندر کانت لہریا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوکہ ایک ارب افراد کو ریکارڈ وقت میں ٹیکہ لگانا بڑی بات ہے اور اس پر فخر کرنا چاہئے۔ انہوں نے تاہم کہا،”گوکہ بیشتر لوگوں کو ٹیکہ لگ گیا ہے اور انفیکشن میں بھی کمی آئی ہے لیکن اس کامطلب یہ نہیں ہے کہ وبا ختم ہوگئی ہے۔ کووڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اب بھی ضروری ہیں۔”

بلوم برگ کے ویکسنیشن ٹریکر کے مطابق بھارت میں صرف تیس فیصد افراد کو ہی کووڈ انیس کے دونوں ٹیکے لگائے جا سکے ہیں۔ اکاون فیصد بھارتی شہریوں کو کووڈ ویکسین کا اب تک صرف ایک ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ اگر دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ملکوں کا موازنہ کیا جائے تو اس لحاظ سے بھارت کے پڑوسی ملک چین میں ستمبر تک ایک ارب پانچ کروڑ سے زیادہ افراد یعنی تقریباً پچھہتر فیصد آبادی کووڈ ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوا چکے تھے۔

Share this:
VAE Investment Forum in Abu Dhabi
Previous Post تحفظ ماحول کے ليے سعودی ہدف: سن 2060 تک ’کاربن نيوٹرل‘
Next Post رومانیہ میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے پابندیوں کا اعلان
Romania Corona Cases

Related Posts

Chemical Tank Rupture at Washington Plant Kills Workers

واشنگٹن: پیکیجنگ پلانٹ میں کیمیائی ٹینک پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی

May 27, 2026
Pakistan Leaders Call for Unity and Compassion on Eid ul Adha

قربانی، اتحاد اور انسانیت کی خدمت: پاکستانی قیادت کا عید الاضحیٰ پر قوم کو پیغام

May 27, 2026
Sarkozy's Last Stand: Defense Battles Deepening Rift in Libya Funding Appeal

نکولس سرکوزی کے خلاف مقدمے میں کلود گوئاں کے خطوط سے دفاعی حکمت عملی میں دراڑ

May 27, 2026
China Urges US-Iran Compromise to Salvage Mideast Ceasefire

مشرق وسطیٰ میں امن کی پہل: چین کا امریکہ اور ایران سے سمجھوتے کا مطالبہ

May 27, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.