geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ویکسین محفوظ ہے یا نہیں؟ عوامی عدم اعتماد کیوں؟

September 12, 2020 1 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

برازیل (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے حفاظتی ٹیکے لگوانے میں ہچکچاہٹ کو عالمی سطح پر لاحق صحت سے متعلق دس اہم ترین خطرات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ طبی جریدے لینسٹ میں ویکسین پر عوامی اعتماد کے بارے میں دنیا کا سب سے بڑا سروے شائع ہوا ہے۔

ویکسین پر سے عوامی اعتماد اُٹھتا جا رہا ہے۔ اس کی متعدد وجوہات ہیں۔ ماہرین نے تاہم اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ انکشاف کیا ہے کہ مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے ویکسین پر بھروسہ کرنے کے معاملے میں یورپ میں کسی حد تک حالات سازگار نظر آ رہے ہیں۔ افریقہ اور ایشیا کے مقابلے میں یورپ میں ویکسین کے محفوظ ہونے پر عوام کا اعتماد آہستہ آہستہ بڑھا ہے اور وہ اس پر یقین رکھتے ہیں۔ اُدھر ایشیا اور افریقہ کے کچھ حصوں میں ویکسین پر بھروسے یا اعتماد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محققین نے کووڈ انیس کے ویکسین کے لیے صحت سے متعلق معلومات کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچانے کے لیے مختلف مہموں میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ویکسین کے محفوظ ہونے پر اعتماد سے متعلق کروائے جانے والے سروے میں قریب تین لاکھ افراد نے حصہ لیا جس کے نتائج سے یہ ظاہر ہوا کہ یورپ بھر میں ویکسین پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اپنی نوعیت کے اب تک کے سب سے بڑے سروے کے نتائج سے سیاسی عدم استحکام اور غلط معلومات کی فراہمی اور ادویات کی حفاظت سے متعلق عوام کے اعتماد کی سطح کے مابین واضح روابط بھی ظاہر ہوئے ہیں۔

برازیل کے ایک ہسپتال میں کووڈ ویکسین دی جا رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں عوام میں تحفظات یا ہچکچاہٹ کو دنیا بھر میں صحت عامہ کو لاحق 10 اہم ترین خطرات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے پولیو اور خسرے جیسی بیماریوں کی مثال دی ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق کیونکہ بہت سے لوگ ویکسین سے خائف ہیں اور اس کے محفوظ ہونے پر یقین نہیں رکھتے اس لیے وہ اپنے بچوں کو پولیو اور خسرے جیسی بیماریوں سے بچانے کے لیے ادویات کا استعمال نہیں کرتے نتیجہ یہ کہ یہ بیماریاں جن سے بچا جا سکتا ہے، یہ بھی گزشتہ برسوں میں پھیلی ہیں۔

خرطوم ہسپتال میں پولیو کا اورل ویکسین دیا جا رہا ہے۔

یورپی سطح پر مجموعی طور پر عوام کا ویکسین پر اعتماد سست رفتاری سے بحال ہوا ہے۔ فرانس میں جہاں کئی دہائیوں سے ویکسین پر عام لوگوں کا بھروسہ بہت کم تھا، وہاں اس سروے کے مطابق لوگ اب ویکسین پر دوبارہ بھروسہ کرنے لگے ہیں اور اس میں 22 سے 30 فیصد تک افراد اس پر متفق ہیں کہ ویکسین سے وہ محفوظ رہیں گے۔

برطانیہ میں مئی 2018ء تک ویکسین کے تحفظ پر اعتماد 47 فیصد تھا جو نومبر 2019ء میں بڑھ کر 52 فیصد ہوگیا۔ تاہم مشرقی یورپی ممالک پولینڈ اور سربیا میں ویکسین پر عوامی اعتماد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

افغانستان، فلپائن، انڈونیشیا، نائجیریا اور پاکستان میں بھی ویکسین محفوظ ہونے سے متعلق رائے پر متفق ہونے والوں کی شرح میں 2015 ء کے مقابلے میں 2019 ء میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

پولیو ویکسین کے خلاف پاکستان میں بہت تحفظات پائے جاتے ہیں۔

اُدھر آزربائیجان میں ویکسین کے محفوظ ہونے پر عدم اعتماد 2 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہو گیا ہے۔ اس ریسرچ کے مصنفین نے اس ”تشویشناک رجحان‘‘ کی ایک وجہ سیاسی عدم استحکام اور دوسری مذہبی انتہا پسندی قرار دیا ہے۔

لندن کے ‘اسکول آف ہائیجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن‘ نے اس ریسرچ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، اس سے منسلک محقق ہائیڈی لارسن کا تاہم کہنا ہے کہ آن لائن غلط معلومات نے بھی اس میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ ان کے بقول،”ویکسینیشن کی کوریج میں بہت بڑی کمی کی وجہ عموماً غیرمصدقہ ویکسین سیفٹی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔‘‘

Share this:
Benjamin Netanyahu - President Trump
Previous Post بحرین اور اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہو گئے
Next Post نائن الیون: کیا جرمنی افغانستان میں ناکام رہا؟
Afghanistan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.