geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پردہ اور مسلمان عورت

June 9, 2021 4 1 min read
Woman’s Veil
Share this:

Woman’s Veil

تحریر : نبیلہ شہزاد

عورت عربی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنی پردہ یا ستر ہے۔ اصطلاحی معنی ہیں کسی چیز کو چھپانا۔ ہر وہ چیز جو چھپانے والی ہے اسے عورت کہتے ہیں تو یوں یہ ثابت ہو گیا کہ لفظ عورت کا مطلب ہی ڈھکی چھپی چیز ہے۔ جو چیز جتنی زیادہ قیمتی ہوتی ہے اسے اتنا ہی حفاظت سے لپیٹ کر چھپا کر رکھا جاتا ہے۔ قانون فطرت دیکھ لیں پھل ہو یا سبزی جس کی اصل جتنی زیادہ نازک ہے، قدرت نے اسے ڈھانپنے کا اتنا ہی زیادہ مضبوط انتظام کیا ہے۔ آم، انگور، انار، مالٹا اور ان جیسے کئی پھل اسکی مثال ہیں۔ موتی کو سخت خول والی سیپ میں بند کر دیا ہے۔ پھر انسان کا رویہ بھی تو یہی ہے کہ وہ قیمتی چیزوں کو کب سرِ عام کھلا چھوڑتا ہے۔ وہ کبھی بھی روپوں یا زیورات کو کھلے عام کسی چوراہے پر نہیں چھوڑے گا۔

پھر ایک مسلمان عورت کی عزت و عصمت تو دنیا میں موجود ہر چیز سے زیادہ قیمتی و افضل ہے۔ ربِ کائنات اسے ڈھانپنے اور اس کی حفاظت کا حکم جاری کیوں نہ کرتا؟ عورت کے معاملے میں تو ہر قوم اور مذہب میں کچھ نہ کچھ غیرت و حمیت ضرور پائی جاتی ہے۔ ہر مذہب کی تعلیم میں اس کی حفاظت کا انتظام موجود ہے، لیکن اسلام عورت کے ساتھ حسنِ سلوک اور اس کی حفاظت کے بہترین انتظام و انصرام میں تمام ادیان پر فوقیت لے گیا ہے۔ ابتدائی مدنی زندگی کی بات ہے کہ مدینہ کے بازار میں ایک سنار کی دکان پر ایک یہودی مرد نے ایک مسلمان عورت کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تو اس بازار سے گزرتے ہوئے ایک مسلمان مرد کو معلوم ہوا اس کی دینی حمیت برداشت نہ کر سکی اور مسلمان نے اس یہودی کو قتل کر دیا۔

ایک مسلمان مرد صرف اپنے گھر یا خاندان کی عورتوں کی عزت کا محافظ نہیں بلکہ وہ تمام عالمِ اسلام کی خواتین کی عزت و حرمت کا محافظ ہے۔ یہی اس کی دینی غیرت و حمیت کا تقاضہ ہے۔ جس معاشرے کی عورت جتنی زیادہ پاکیزہ اور محفوظ ہو گی وہ معاشرہ خانگی زندگی میں اتنا ہی مضبوط و پر سکون ہو گا۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے اپنی آخری کتاب میں عورتوں کو واضح الفاظ میں حکم دیا ہے۔ ”اور آپ مومن عورتوں کو کہ دیجئے کہ وہ بھی اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کریں اور اپنی زینت کو ظاہر نہ کریں، سوائے اسکے جو ظاہر ہے، اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رکھیں۔ اور اپنی آرائش کو کسی کے سامنے ظاہر نہ کریں“ (النور: آیت 31) پھر اسی آیت مبارکہ میں ان مردوں کی تفصیل بھی بتا دی جو عورت کے محرم مرد ہیں اور ان کے سامنے کھلے چہرے اور بناؤ سنگھار کے ساتھ بھی آ سکتی ہے۔ ایک اور جگہ فرمایا۔ ”اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہ دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں اس سے بہت جلد ان کی پہچان و شناخت ہو جایا کرے گی پھر وہ ستائی نہ جائیں گیں، اور اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔“(الاحزاب: آیت 59) ان آیات سے واضح ہو گیا بے پردگی اور زیب و زینت ظاہر کرنا مومن عورت کا شیوہ نہیں۔

پردہ مسلمان عورت پر واجب ہے۔ حیا دار اور خاندانی عورت کی پہچان ہے۔ ایک لونڈی اور آزاد عورت کے درمیان تمیز ہے۔ پھر فرمایا۔ ”اپنے گھروں میں پر وقار رہو اور سابق دورِ جاہلیت کی طرح سج دھج نہ دکھاتی پھرو۔“ (الاحزاب: آیت 23) قرآن نے جس سج دھج دکھانے کو جاہلیت کا دستور قرار دیا ہے۔ افسوس! آج ہماری ماڈرن عورت دوبارہ اپنے آپ کو جاہلیت کے گٹر میں دھکیل رہی ہے۔ اسلام نے عورت کو تمام معاشی فکروں سے آزاد رکھا ہے۔ مرد ہر روپ میں اس کا ذمہ دار و کفیل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اسے محرم مردوں کی محافظت میں دیا ہے۔ مردوں کو عورتوں کا قوام بنایا ہے۔ عورت کا گھر سے بلا ضرورت باہر نکلنا نا پسند کیا ہے۔ اگر ضرورت کے تحت نکلنا پڑ جائے تو گھر سے باہر نکلنے کے قوائد بھی بتائے ہیں۔ کہ بے پردہ نہ ہو، بناؤ سنگھار ظاہر نہ ہو، اس سے خوشبوؤں کی مہک نہ اٹھ رہی ہو، آواز دینے والا زیور یا جوتا نہ پہنا ہو، تا کہ ان کی طرف کوئی گندی نظر نہ اٹھے۔

ان قوائد میں عورت کے لیے ہی فوائد ہیں۔ ان کی حفاظت و تحریم، عزت و احترام کو ہی پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ”عورت چھپانے کی چیز ہے، جب وہ گھر سے نکلتی ہے تو شیطان اسے جھانک رہا ہوتا ہے۔“ (ترمزی) یعنی عورت اگر بے پردہ اور لوگوں کو نظارہ دعوت دے رہی ہو تو شیطان صفت مردوں کی گندی نظروں میں ہوتی ہے۔ پردے کا حکم نازل ہونے کے بعد صحابیات اور ازواج مطہرات سب سے پہلے اس حکم پر عمل پیرا ہوئیں اور جب تک زندہ رہیں سختی سے کار بند رہیں۔

حضرت امّ خلاد رضی اللہ تعالیٰ عنہا اپنے شہید بیٹے کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خبر دریافت کرنے حاضر ہوئیں تو چہرے پر نقاب ڈالے ہوے تھیں دوسری خواتین نے دیکھ کر کہا، یہ عورت اس المناک صورتحال میں بھی نقاب اوڑھے ہوئے ہے۔ حضرت امّ خلاد نے جواب دیا۔ ”مصیبت مجھ پر آئی ہے میری شرم و حیا پر نہیں۔“
پھر وہ واقعہ بھی یاد آتا ہے جب ایک عورت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی جسے مرگی کا مرض تھا۔ عرض کیا، ”میں مرگی کی مریضہ ہوں۔ دوران مرض میرا ستر کھل جاتا ہے۔ میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں کہ مجھے صحت عطا فرمائے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”تو بیماری پر صبر کرے تو تمہارے لیے اجر جنت ہے اور اگر تو چاہے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ تجھے صحت عطا فرمائے۔“ تو اس عورت نے عرض کیا ”میں صبر کروں گی لیکن ساتھ یہ بھی عرض کیا کہ مرگی کے دوران میرا ستر کھل جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں۔ میرا ستر نہ کھلے۔“ رسول ﷺ نے اس کے لیے یہ دعا فرما دی (بخاری5328) ”دیکھیں اس عظیم صحابیہ نے بیماری پر تو صبر کر لیا لیکن بے پردگی پر صبر نہیں کیا۔“
Veil Wear Women

پردہ مسلمان عورت کی پاکیزگی بھی ہے۔ ضرورت بھی اور پہچان بھی ہے۔ چھوٹی بچی کے لیے بھی چہرے کا نقاب نہ سہی، لیکن لباس مکمل اور حیا دار ہونا چاہیے۔ بالغ ہونے پر پردہ و نقاب اپنا لے۔ اپنا دل بھی پاکیزہ رکھے اور اپنے آپ کو دوسروں کی غلیظ نظروں سے بھی بچائے۔ پھر دیکھنا۔ انشاءاللہ! ان خواتین کی گودوں میں پلنے والے بچوں میں سے ہی حضرت عمر فاروق ؓ، عمر بن عبدلعزیز ؒ، امام بخاری ؒ، امام ابو حنیفہ ؒ، طارق بن زیاد اور صلاح الدین ایوبی جیسے نامور انسان بنیں گے اور اسلام کا درخشاں سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ایک بار پھر چمکے گا۔ انشاءاللہ!

یہی تو دشمن اسلام نہیں چاہتے اور آزادی کے نام پر ہماری عورت کو بے حیائی کی طرف کھینچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی لیے تو مسلمان عورت کے اوڑھنے والا دو گز کپڑے کا ٹکڑا انہیں خوف میں مبتلا کرتا ہے۔ اب آپ لوگ خود سوچیں ہمیں کیا کرنا ہے؟

تحریر : نبیلہ شہزاد

Share this:
Senate
Previous Post قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور میں الیکشن اصلاحات کا بل کثرت رائے سے منظور
Next Post جنت ماں کے قدموں تلے
Mother

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.