geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ویانا میں مسلم انتہا پسند کا حملہ: جرمنی میں پولیس کے چھاپے

November 7, 2020 0 1 min read
German Police
Share this:

German Police

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن پولیس نے ایسے چار افراد کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جن پر انہیں شبہ ہے کہ یہ رواں ہفتے ویانا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے ميں ملوث ’داعش کے ہمدرد‘ ملزم کے ساتھ گہرے تعلقات رکھتے ہیں۔

ويانا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں چار افراد اور حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے جب کہ 20 افراد، جن میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل تھا، زخمی ہوئے تھے۔ جمعہ چھ نومبر کو وفاقی جرمن پولیس نے چار افراد کے گھروں اور ان کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ پولیس کے مطابق اُس کے پاس ثبوت موجود ہے کہ ان چاروں کے ویانا میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے ملزم کے ساتھ گہرے روابط تھے تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ چاروں پر پیر کو ویانا میں ہونے والی فائرنگ میں براہ راست ملوث ہونے کا شبہ نہیں ہے۔

وفاقی جرمن پولیس کے مطابق جمعے کو ان مشتبہ افراد کے گھروں اور دفاتر پر پولیس افسروں اور ‘اینٹی ٹیرریزم یونٹ ‘GSG9 یا انسداد دہشت گردی یونٹ کے اہلکاروں نے مل کر چھاپے مارے۔ يہ چھاپہ مار کارروائی اوسنا بروک، کاسل، اور پینیبرگ میں کی گئی۔

جرمن وفاقی استغاثہ نے بتایا کہ مشتبہ ملزمان میں سے دو کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے ویانا میں حملہ کرنے والے مشتبہ ملزم سے اس سال موسم گرما میں ملاقات کی تھی۔ تیسرے شخص نے حملہ آور کے ساتھ آن لائن رابطہ کیا تھا جبکہ چوتھے فرد کا حملہ آور سے کوئی براہ راست واستہ نہیں تھا لیکن وہ ایسے افراد کے ساتھ روابط ضرور رکھتا تھا جو ویانا کے حملہ آور کو جانتے تھے۔ استغاثہ نے کہا کہ وہ ثبوت اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم دوران تلاشی مزید کسی اور فرد کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

آسٹریا میں حکام نے پیر کے روز چار افراد کی ہلاکت اور بالآخر پولیس کے ہاتھوں اپنی موت کا سبب بننے والے حملے کے ملزم کی شناخت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا ایک ایسا حامی تھا، جو ماضی میں شام بھی گیا تھا۔ اس جرم پر اسے گزشتہ برس اپریل میں 22 ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی اور اسے پچھلے سال دسمبر میں پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ بيس سالہ حملہ آور بلقان کے خطے سے تعلق رکھتا تھا اور آسٹریا اور شمالی مقدونیہ کی دوہری شہریت کا حامل تھا۔ اس کا نام کوجتم ف بتایا جا رہا ہے۔

اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ سلواکيہ حکام کی طرف سے یہ اطلاعات ملنے کے باوجود کہ کوجتم ف نے جولائی میں براتسلاوا کی ایک اسلحے کی دکان سے اسالٹ رائفل اور گولياں خریدی تھيں، اس کی کڑی نگرانی کیوں نہیں کی گئی۔

اُدھر آسٹریا کے حکام نے 18 گھروں کی تلاشی لی اور ملک بھر سے 15 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے، جن پر شبہ ہے کہ ان کے تانے بانے پیر کو ویانا میں ہونے والے ہلاکت خیز حملے سے ملتے ہیں۔ ان میں سے چار پر ماضی میں متعدد جرائم اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے منسلک رہنے کے الزامات ہیں۔ رواں ہفتے آسٹریا اور جرمنی کے پڑوسی ملک سوئٹزرلینڈ کے حکام نے بھی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Share this:
Turkey Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس، ترکی میں ایک دن میں مزید 83 اموات
Next Post اگر صرف قانونی ووٹوں کی گنتی ہوئی تو بآسانی صدارتی انتخابات جیت جاؤں گا: ٹرمپ
Donald Trump

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.