geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تشدد کو بڑھاوا دے کر مراعات حاصل کرنے کی کوشش، خطرناک ہے

October 20, 2020 0 1 min read
Zalmai Khalilzad
Share this:

Zalmai Khalilzad

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے متنبہ کیا ہے کہ افغانستان میں تشدد کی لہر خطرناک حد تک پہنچ چُکی ہے اور اس سے کابل حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کو سخت نقصان پہنچے گا۔

زلمے خلیل زاد کا بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں کئی روز سے نئی لڑائی زوروں پر ہے جس کے سبب صوبے کی صورتحال ایک بار پھر انتہائی دگرگوں ہو گئی ہے۔ اتوار کو صوبے غور میں ایک خود کُش کار حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔

اگرچہ اس حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی لیکن اس کے تانے بانے طالبان کی طرف سے گزشتہ جمعے کو کیے گئے اُس اعلان کے ساتھ جوڑے جا رہے ہیں، جس میں طالبان نے اپنے حملوں کا سلسلہ روک دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اقدام مشروط ہیں۔ یعنی طالبان کی طرف سے حملے روکنے پر اتفاق تو کیا گیا لیکن اس کی شرط یہ لگائی گئی کہ امریکا کی طرف سے فضائی حملے نہیں ہوں گے۔ طالبان کے ان بیانات کے باوجود اتوار کو ایک درجن سے زائد انسانوں کی ہلاکت کا سبب بننے والا یہ تازہ ترین خونریز خود کُش حملہ ہوا۔

افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا،”تشدد نے بہت عرصے سے افغان باشندوں کو مفلوج کر رکھا ہے،اس تشدد کی لپیٹ میں آکر ان گنت افغان باشندے ہمیشہ کے لیے اپنے پیاروں سے دور ہو چُکے ہیں۔‘‘ خلیل زاد نے مزید لکھا کہ،” غور میں ہونے والا واقعہ اس کی تازہ ترین مثال ہے۔‘‘ زلمے خلیل زاد کے مطابق ”مذاکرات کی میز پر مراعات کے لیے تشدد کو بڑھاوا دینے کی سوچ نہایت خطرناک ہے۔‘‘ یہ طریقہ کار امن عمل کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا اور یہ افغان لیڈروں کی ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے مترادف ہے۔‘‘

فروری میں قطر میں یہ مذاکرات منعقد ہوئے تھے۔

طالبان کی طرف سے زلمے خلیل زاد کی ٹویٹ پیغامات پر اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو تاہم طالبان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فضائی حملوں میں صوبے ہلمند کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی طالبان نے خبردار کیا تھا کہ امریکی حملوں کے جاری رہنے اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری براہ راست امریکا پر عائد ہوتی ہے۔‘‘

ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق پیر کے روز بھی اس صوبے کے کچھ علاقے ناد علی اور ڈسٹرکٹ ناوا میں فائرنگ کی گونج سنائی دی۔ زواک نے مزید بتایا کہ افغان ایئر فورس نے الگ الگ آپریشنز میں مختلف علاقوں میں محدود فضائی حملے بھی کیے۔ ان کا مقصد زمینی افغان فورسز کی مدد کرنا تھا تاکہ طالبان کے زیر قبضہ علاقے واپس لیے جا سکیں۔

افغانستان میں دوشت گردانہ حملوں کا سلسلہ ختم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔

قطر میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین مذاکرات ستمبر میں شروع ہوئے تھے۔ اس رسمی آغاز کے بعد تاہم مذاکرات کچھ خاطر خواہ طریقے سے آگے نہ بڑھ پائے، جس کی بنیادی وجہ اسلامی فقہ سے متعلق چند معاملات کو قرار دیا جا رہا ہے۔ مذاکرات کا تازہ ترین دور فروری میں طالبان اور امریکا کے مابین افغانستان کی طویل ترین جنگ کے خاتمے سے متعلق طے پانے والی ایک ڈیل کے بعد عمل میں آیا۔

یہ حقیقت ہے کہ ‘جاری امن مذاکرات‘ کو چیلنجز کا سامنا ہے اس کے باوجود انہیں 2001 ء میں امریکا کے افغانستان پر حملے کے بعد سے کئی دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کی سنجیدہ کوششوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2001 ء میں امریکا کی قیادت میں افغانستان پر غیر ملکی افواج کا حملےکے نتیجے میں طالبان حکومت کا تختہ پلٹا گیا تھا۔ تب دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی میزبانی یہی ملک کر رہا تھا۔ اسامہ بن لادن کو مبینہ طور پر ‘نائن الیون‘ کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی
Next Post سرنجیں ذخیرہ کرنا شروع کر دی ہیں، اقوام متحدہ
Syringes

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.