geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آواز کا جادوگر احمد رشدی

April 11, 2020 1 1 min read
Ahmed Rushdi
Share this:

Ahmed Rushdi

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

پاک فلم نگر کی تاریخ نامور پلے بیک سنگراحمد رشدی کے بغیر ادھوری اور نامکمل کہلائے گی برصغیر پاک وہند میں رشدی کا نام اور ان کی آواز کسی تعارف کی محتاج نہیں آواز کے اس جادوگر نے ریڈیو پر نغموں سے اپنے سفر کی ابتدا کی نغمگی کا یہ سفر بہت کامیاب رہاانہوں نے اردو، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری کے علاوہ کئی زبانوں میں گیت گائے۔ احمد رشدی کی خاصیت تھی کہ وہ جس فنکار کے لیے گاتے، اسی کی آواز اور اسی کے انداز کو اپناتے آج کے دور میں فلموں کے کئی مشہور گلوکار رشدی کو ہی اپنا استاد مانتے ہیں بچپن سے ہی موسیقی کے شوقین تھے انہوں نے پہلا گیت 1951ہندوستان کی فلم ”عبرت” کے لیے گایاپاکستان کی فلمی صنعت کے ایک مایہ ناز اور ورسٹائل گلوکار تھے انہوں نے تقریباً 583 فلموں کے لیے 5000 گانے گائے احمد رشدی کو مالا کے ساتھ فلموں میں 100 سے زائد دوگانے، گانے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو پاکستانی فلمی تاریخ میں کسی اور جوڑی کے حصے میںنہیں آسکا ریڈیو پر بچوں کے پروگرامز میں ان کی شرکت نے ان کو بہت زیادہ مقبول بنا دیاپاکستان فلم انڈسٹری کے نامور پلے بیک سنگراحمد رشدی کا تعلق ایک قدامت پسند سید گھرانے سے تھا ان کے والد سید منظور احمد حیدرآباد دکن میں عربی اور فارسی کے نامور استاد تھے احمدرشدی 24اپریل 1938ء کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی تعلیم حیدر آباد دکن ہی سے حاصل کی بعدازاں ان کا پورا خاندان 1954ء میں کراچی منتقل ہو گیا تھا۔ ابھی رشدی بچپن میں ہی تھے کہ ان کے والد انتقال ہو گیا تھا ان کی زندگی کے آخری ایام بہت کسمپرسی میں گزارے11اپریل 1983ء کو انہیں دوسرا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا اس وقت ان کی عمر 44 برس تھی۔

ساٹھ کی دہائی میں ہر دوسری یا تیسری فلم میں ان کی آواز نمایاں ہو تی تھی یو ں تو احمد رشدی ہر قسم کے گیت گانے میں ماہر تھے لیکن وہ شوخ و چنچل،پیروڈی، کامیڈی اور چھیڑچھاڑ والے گانوں میں لاثانی تھے یوں تو پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو پہ ان کے گائے ہوئے گیت فلمائے گئے لیکن ان کی آواز شہنشاہ رومانس چاکلیٹی ہیرو وخید مراد پہ خوب جچتی تھی احمد رشدی نے وحید کے پہلے گانے” مجھے تم سے محبت ہے”.. (ہیرا اور پتھر) اور آخری گانے” بن کے مصرع غزل کا”.. (ہیرو) سمیت مختلف فلموں میں وحید کے لیے 140 سے زیادہ سولو اور دو گانے گائے احمد رشدی اور وحیدمراد کی جوڑی بھی خوب مشہور ہوئی تھی وحید مراد نے اپنی آخری فلم ” ہیرو”جو ان کی وفات کے بعد ریلیز ہوئی تھی اس فلم کے لئے بھی احمد رشدی نے ایک اہم گیت ریکارڈ کروایا حالانکہ ان دنوں احمد رشدی بیمارتھے اور ان کے ڈاکٹرنے انہیں گانے سے منع بھی کیا ہوا تھا لیکن وحید مراد کی خواہش پہ انہوں نے گانا ریکارڈ کروایا اس کے بول کچھ یوں تھے۔

بن کے مصرع غزل کا چلی آؤ نا ورنہ شاعر کا دل ٹوٹ جائیگا
تم تو روٹھ ہی گئی یونہی جانے وفا تیرا دیوانہ دنیا سے روٹھ جائے گا

اب اس گیت کی بھی ایک الگ داستان ہے جو پاکستان فلم انڈسٹری میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی جس شاعر نے یہ گیت لکھا لکھنے کے بعد انتقال فرماگئے احمد رشدی نے یہ گیت گایا وہ بھی راہی ملک عدم ہوئے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گیت وحید مراد پہ فلمایا گیا وہ بھی انتقال کر گئے۔

احمد رشدی نے اردو پنجابی اور انگلش میں بھی گیت ریکارڈ کرائے اردوگانے ان کے بہت مقبول ہوئے وحید مراد کے لئے انہوں نے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ گیت گائے جو کہ ایک منفرد ریکارڈ و اعزاز ہے مالا بیگم کے ساتھ ان کے سو سے زائد گانے ہیں بہت کم لوگوں کو اس حقیقت کا پتا ہوگا کہ پاکستان کے قومی ترانہ گانے والے دس گلوکاروں میں ایک نام احمد رشدی کا بھی ہے انہوں نے بچوں کے پروگرام میں ایک گانا ”بند روڈ سے کمیاڑی چلی رے گھوڑا گاڑی ”گا کر مقبولیت حاصل کی پاکستان فلم انڈسٹری کی فلمی گائیکی میں ان کے انمٹ نقوش چھوڑنے والے گیت ہیںانہوں نے 1955ء میں فلموں کیلئے گیت گانا شروع کئے اور فلم ”انوکھی ”کے گانے سے شہرت حاصل کی۔ فلم ”راز” میں زبیدہ بیگم کے ساتھ گایا ہو ا گیت ‘چھلک رہی ہیں مستیاں ”بہت مقبول ہوا۔ انہیں پہلا ایوارڈ فلم ”سپیرن”کیلئے ”چاند سا مکھڑا گورا بدن”گانے پر ملا۔ 1962ء میں فلم مہتاب کے گانے”گول گپے والا آیا گول گپے لایا” پر انہیں دوسرا نگار ایوارڈ ملا جبکہ فلم ارمان کے مقبول گانے” اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم” پر تیسرا نگار ایوارڈ ملا۔1967ء میں فلم احسان میں مالا کے ساتھ رشدی کا گایا ہو اگیت ”اے میری زندگی اے میرے ہمسفر”بہت مقبول ہوا۔وحید مراد اور شمیم آرا کی فلم دوراہا میں احمد رشدی کی آواز میں گائے ہوئے تین گیت ”بھولی ہوئی ہوں داستان” ،”تمہیں کیسے بتا دوں تم میری منزل ہو”اور ”ہر اسی موڑ پر اسی جگہ بیٹھ کر” بہت مقبول ہوئے۔گلو کار احمد رشدی نے اپنے دور کے نامور موسیقاروں نثار بزمی ، ایم اشرف ، اے حمید ، کریم شہاب الدین ، ماسٹر عنائت حسین ، کمال احمد لال ، محمد اقبال ، روبن گوش ،خورشید احمد ، جے اے چشتی اور دیگر کی موسیقی میں ان گنت گیت گائے وہ جنوبی ایشیا کے بہترین پاپ سنگر تھے۔

گلوکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور انہوں نے ایک درجن فلموں میں کام کیا احمد رشدی 1980ء میں کراچی منتقل ہو گئے احمد رشدی کو بے شمار ایوارڈز ملے پاکستان کے صدر پرویز مشرف کی حکومت نے رشدی کو ”ستارہ ا متیا ز” کے ایوارڈ سے بھی نوازا انکا نام پاکستان میں سب سے زیادہ گیت گانے والے گلوکار کے طور پر آیا 5000 سے زیادہ نغمے گائے اور وہ سارے گیت آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیںتیس سالہ کیرئیر میں رشدی کی مترنم اور پرتاثر آواز کا جادو سر چڑھ کر بولاپاکستان فلم انڈسٹری میں احمد رشدی کا بڑا نام ہے ان کے ذکر کے بغیر پاکستان فلم نگرمیں فلمی گائیگی کی تاریخ نامکمل سمجھی جائے انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا. رشدی نے بہت خوبصورت تلفظ کے ساتھ نہ صرف اردو بلکہ بنگالی، اوڑیا’ کننڈا، پنجابی، تامل، تلگو او ر مراٹھی میں بھی اپنی آواز پیش کی کئی مرتبہ انہوں نے بغیر پیسہ لئے موسیقاروں کے لیے گیت گائے وہ بہت سیدھے انسان تھے. احمد رشدی نے کئی نسلوں کو اپنی آواز سے متاثر کیا ہے احمد رشدی نے پس پردہ گلوکاری میں بہت نام کمایا ان کے گائے ہوئے مقبول طربیہ، المیہ فلمی گیت اور غزلیں ان کی اعلیٰ فنی صلاحیتوں کا ثبوت ہیںشائقین موسیقی کے دلوں میں آج بھی احمد رشدی زندہ و جاوید ہیں۔
Dr. B.A. Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:
PTI Karachi
Previous Post سندھ حکومت تاجر برادری کے تحفظات دور کرے، رہنماء پی ٹی آئی
Next Post کورونا وائرس کا خوف، دنیا بھر میں جرائم میں بھی کمی
Crime

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.