geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 6, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Sophie Adenot Leads All-Female Spacewalk on ISSصوفی ایڈنوٹ کی خلا میں تاریخ ساز تیسری واک، پہلی بار مکمل خواتین ٹیم کی قیادت
    • Why Posting Back-to-School Photos of Your Kids Is Riskyبچوں کی اسکول واپسی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا کیوں خطرناک ہے؟
    • Micro-Influencers: The New Marketing Goldmineمائیکرو انفلوئنسرز کا عروج: جب چھوٹے مداح بڑے برانڈز کو اپنی طرف کھینچتے ہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وقار یونس ٹی ٹوئنٹی لیگز میں پیسرز کی شرکت محدود رکھنے کے خواہاں

January 4, 2020 1 1 min read
Waqar Younis
Share this:

Waqar Younis

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وقار یونس پیسرز کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت محدود رکھنے کے خواہاں ہیں، بولنگ کوچ نے کھلاڑیوں کے مالی نقصان کی تلافی کیلیے کوئی راستہ نکالنے کی تجویز پیش کردی۔

برطانوی ویب سائٹ ’’پاک پیشن‘‘ کو انٹرویو میں وقار یونس نے کہاکہ نوجوان پیسرز مستقبل کا اثاثہ ہیں، میں ان کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے پُرجوش انداز میں کام کررہا ہوں،بیشتر بولرز کی عمر 20 سال سے کم ہے، ان سب کو بڑے احتیاط سے کیریئر میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے،آج کے بولرز ہر طرز کی کرکٹ کھیلتے ہیں، ترجیح ٹیسٹ میچز ہونا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کمائی پر ہر کسی کا حق اور لیگز اس کا ذریعہ بھی ہیں، میں نے پی سی بی سے کہا ہے کہ معاشی پہلو کو نظر میں رکھتے ہوئے کوئی ایسی پالیسی بنائیں جس سے کرکٹرز لیگر کے بجائے پاکستان میںکھیلنے کو ترجیح دیں،پیسرز کے مالی معاملات دیکھنے کے ساتھ ان پر بوجھ بھی کم کرنا ہوگا۔ اس ضمن میں بورڈ کام کررہا ہے، اس کو معاہدے کی کوئی شکل دی جا سکتی ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ پیسرز کی گرومنگ کرتے ہوئے کئی پہلو پیش نظر رکھنا ہوں گے، نسیم شاہ کو بچپن میں کمر کے 2 اسٹریس فریکچر ہوچکے،ان کو تکلیف ہوجانے کی فکر رہتی ہے،فی الحال پیسر سے مسلسل 8اوورز کروانے کے بجائے بھرپور رفتار سے چھوٹے اسپیل کرانا ہوں گے،ساتھ فٹنس پر بھی کام کرتے رہنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ محمد حسنین کو سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی ایس ایل میں 4اوورز کی کارکردگی پر اسکواڈ میں شامل کیا، باصلاحیت پیسر کی فٹنس پر این سی اے میں مسلسل کام ہورہا ہے،شاہین شاہ آفریدی ایک مثال ہیں کہ زیادہ فٹ ہوئے تو کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی،یہی کام دیگر پیسرز کے ساتھ بھی مسلسل کرتے رہنا ہوگا۔

ایک سوال پر وقار یونس نے کہا کہ حارث رؤف نے فٹنس پر کام کیا، اب وہ مضبوط اعصاب کے حامل ذہین بولر ہیں،سلو بال بھی اچھی کرتے ہیں،بگ بیش لیگ میں ان کی کارکردگی دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی،ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ان کو پیس بیٹری میں شامل کرنے کیلیے بات ہوئی ہے،ہم پیسر کے ساتھ کام کریں گے، امید ہے کہ قومی ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بولنگ کوچ نے کہا کہ حسن علی نے اپنی پیس اور لائن و لینتھ کی بدولت دھاک بٹھائی،مسلسل 2سال کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے رفتار میں کمی آ گئی،انجریز بھی ہوئیں، ایکشن کی وجہ سے ان کی پسلیوں اور کمر پر دباؤ بڑھتا ہے،امید ہے کہ بحالی فٹنس کے بعد ایک ہفتے میں بولنگ شروع کردیں گے۔

وقار یونس نے کہا کہ ہمیں ٹیسٹ ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی ضرورت ہے، فہیم اشرف کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں موقع دینا چاہتے تھے لیکن انجری آڑے آگئی،ان کی فٹنس اور بیٹنگ بہتر بنانے کیلیے کام کریں گے،عثمان شنواری متاثر کن رہے، احسان عادل بھی ہماری نظر میں ہیں،بنگلادیش کیخلاف سیریز سے قبل بولرز کا کیمپ ہوگا،پی ایس ایل میں بھی نئے ٹیلنٹ کیلیے قومی ٹیم تک رسائی کا راستہ کھلا رکھیں گے،ہماری کوشش ہے کہ فٹنس اور فارم کے حامل ایسے بولرز کا پول دستیاب ہو جس میں سے فارمیٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے موزوں پیس بیٹری کا انتخاب کرسکیں۔

Share this:
Star Wars
Previous Post ہالی ووڈ باکس آفس پر’’اسٹار وارز دا رائز آف اسکائی واکر‘‘ کا راج برقرار
Next Post ایرانی رہبر کی اعلیٰ حکام کے ہمراہ قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے تعزیت
Ayatollah Ali Khamenei - Condolences

Related Posts

Trump Envoys Head to Moscow, Kyiv for Peace Push

# ٹرمپ کے ایلچی ماسکو اور کیف میں امن مشن پر روانہ

September 5, 2026
Paris Makes School Canteens Free for 17,000 Children

پیرس میں اسکول کینٹین مفت: 17,000 بچوں کے لیے اہم فیصلہ

September 5, 2026
Trump’s Renaming Spree: Narcissism or Imperial Power Play?

# ٹرمپ کا نام رکھنے کا جنون: طاقت کا دعویٰ یا بے اختیاری کا اعتراف؟

September 5, 2026
Ex-Minister Dati Seeks Return as Magistrate Before Trial

# رشیدہ داتی کا قضائی پیشے میں واپسی کا فیصلہ، کرپشن کیس کے پیش نظر تنقید کی زد میں

September 5, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.