geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنگ کے دہانے پر

August 25, 2019 1 1 min read
Kashmir Issue
Share this:

Kashmir Issue

تحریر : ایم سرور صدیقی

تنازعہ ٔ کشمیر پر عالمی برادری مودی سرکار کی مسلسل چھترول کر رہی ہے لیکن ڈھیٹ میں نہ مانوںکی گردان کئے جارہاہے یہ مسئلہ اتنا حساس اور سنگین ہے کہ تیسری عالمگیر جنگ چھڑ سکتی ہے یقینا اسی لئے وائٹ ہاؤس حکام نے ایک بارپھر اصرارکیا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں امریکی صدر ٹرمپ نے بیان نے کافی تگڑادیاہے کہ مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا۔ واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے۔ فرانسیسی صدر نے نریندر مودی سے کہا ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، مسئلے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔

مودی کشمیر پر ایک لفظ نہ بول سکے۔فرانس کے صدر عمانوئیل میکرون نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے تلاش کریں۔ فرانس کی ساری توجہ اس جانب مبذول ہے کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں شہری آبادی کے حقوق کا تحفظ ہو اور ان کے مفادات پہ ضرب نہ لگے۔ فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم نریندر کو زور دے کر کہا کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ بنیادوں پر حل کیا جائے۔ اس ضمن میں فریقین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کو خراب ہونے سے بچائیں کیونکہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا میکرون نے مودی پر زور دیا کشمیر میں انسانی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے’ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان سے مشاورت کرے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے کردار کو اہم سمجھتے ہیں۔ عالمی رہنمائوںکو خدشہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کشیدگی میں اضافہ خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے لیکن وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کرسکتا اور اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو یہ آخری جنگ ہو گی۔

مقبوضہ کشمیرمیں 20 دن سے کرفیو نافذ ہے، وہاں نہ تو اشیائے خوردونوش ہے اور نہ ہی ادویات، بھارت نے وادی کشمیر پر قبضہ کرلیا ہے، آج نہ لائن آف کنٹرول ہے اور نہ ہی شملہ معاہدہ، کشمیر پرسلامتی کونسل کی قراردادتو ختم ہوچکی، مودی کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیرکا معاملہ دوبارہ اجاگرہوا، ساری دنیا کا میڈیا ہٹلرمودی کیخلاف ہوتا جارہا ہے، سری نگر کی آواز پاکستان کی آوازہوگی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا میں واجپائی کے ساتھ مذاکرات میں بھی شامل تھا، میں عسکری نہیں سیاسی ماہر ہوں اور کشمیر کی سیاست مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا، سری نگر کی گلی گلی جانتا ہوں، دنیا جان لے کشمیری قوم، فلسطینی اور بوسنیا کی قوم جیسی نہیں۔شیخ شید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے بند ہوگئے ہیں اور میں اس فیصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، 72 سال سے ہماری فوج آج کے دن کیلئے تیار ہوئی ہے، ہمیں دھوکے میں نہیں آنا،ہماری نظر اللہ کی مدد پر لگی ہونی چاہیے، یقین ہے کہ مودی حملہ نہیں کرسکتا، اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

جنگ ہوئی تو بھارت کی زمین پرگھاس نہیں اگے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب حل ہونا ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے کشمیر پر بین الاقوامی پالیسی اپنائی ہے، وہ سمجھتے ہیں کشمیر کا معاملہ ایک 2 ماہ میں آر پار ہوجائے گا جبکہ میں سمجھتا ہوں کہ مارچ تک کا وقت دنیائے سیاست کے لیے بہت اہم ہے اور کشمیر کا معاملہ 5 سے 6 ماہ میں آرپار ہوجائے گا، فیصلے کا وقت آگیا تو بھارت میں ہر مسلمان کے گھر سے نعرہ تکبیر بلند ہوگا۔ چین پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، ہمیں بھی چین کے ساتھ کھڑا ہونا ہے کیونکہ چین آزمودہ دوست ہے۔ قراردوں سے 72سال تک کشمیری اپنا خون دے رہا ہے، 72سالوں سے کشمیری عذاب کی زندگی گزار رہا ہے ، 72سالوں سے کشمیر ہماری طرف دیکھ رہا ہے۔ اگر میانداد ایک چھکا لگاتا ہے اور بھارت کو کرکٹ میں شکست ہوتی ہے تو سرینگر میں چھ کشمیری شہید ہو جاتے ہیں اس خوشی میں کہ پاکستان جیت گیا۔چین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے، بھارت کو کسی طور پر خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کی پور ی دنیا مذمت کر رہی ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے۔ خطے میں ہر قسم کی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے غورطلب بات یہ ہے کہ تنازعہ ٔ کشمیر پر عالمی برادری مودی سرکار کی مسلسل چھترول کررہی ہے لیکن ڈھیٹ میں نہ مانوںکی گردان کئے جارہاہے یہ مسئلہ اتنا حساس اور سنگین ہے کہ تیسری عالمگیر جنگ چھڑ سکتی ہے دنیا کے منصفوںکو اس کااحساس کرنا ہوگا کہ برصغیرپاک و ہند اس وقت جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Kashmir Issue
Previous Post ایک پہلو یہ بھی ہے کشمیر کی تصویر کا
Next Post چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا یوسی 26 قائد اعظم کالونی میں سیوریج مسئلے کا معائنہ
Moid Anwar Visit

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.