geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کمزور سری لنکا کے شکار سے فتح کی بھوک مٹانے کا ارادہ

October 2, 2019 0 1 min read
Sri Lanka vs Pakistan
Share this:

Sri Lanka vs Pakistan

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان نے کمزور سری لنکا کے شکار سے فتح کی بھوک مٹانے کا ارادہ کر لیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے سیریز کا تیسرا اورآخری میچ بدھ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، ابتدائی مقابلہ بارش کی نذر ہونے کے بعد دوسرے میں میزبان ٹیم نے67 رنز سے کامیابی حاصل کر لی تھی، گرین شرٹس نے 2019میں کوئی ون ڈے سیریز اپنے نام نہیں کی،جنوبی افریقہ نے اسے 2-3 سے ہرایا، آسٹریلیا کیخلاف 0-5 سے شکست ہوئی جبکہ انگلینڈ نے 0-4سے قابو کیا، ورلڈکپ میں بھی ٹیم پہلے راؤنڈ تک محدود رہی،اب کمزور سری لنکا کے شکار سے جمود کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

تیسرے میچ کیلیے گرین شرٹس ایک تبدیلی کریں گے، اوپنر امام الحق ہاتھ کی انجری سے نجات حاصل نہیں کر سکے، ان کی جگہ عابد علی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا،گذشتہ روز دونوں ٹیموں نے ہوٹل میں آرام کیا، پاکستانی کرکٹرز نے سوئمنگ کی، دوسرے ون ڈے میں میزبان ٹیم مینجمنٹ کو کئی خامیاں نظر آئیں جنھیں دور کرنے کیلیے کوشش کی جائے گی۔

بیٹنگ لائن کی کارکردگی قدرے بہتر تھی، کوچ مصباح الحق نے کپتان سرفراز احمد کا پانچواں نمبر طے کر دیا مگر وہ صرف 8رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے تھے، اب ان سے بڑی اننگز کی توقعات وابستہ ہونگی، اوپنرز نے 73 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا مگر امام الحق کی انجری سے کمبی نیشن متاثر ہو جائیگا، عابد کو اس سے قبل رواں برس یو اے ای میں آسٹریلیا سے میچ میں امام کی بیماری پر ہی ڈیبیو کا موقع ملا جسے انھوں نے سنچری سے یادگار بنا لیا تھا، البتہ وہ انگلینڈ سے سیریز کے بعد ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ حاصل نہیں کر سکے تھے، قائد اعظم ٹرافی میں انھوں نے ڈبل سنچری بھی بنائی اور اب ہوم گراؤنڈ پر صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا چانس پائینگے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے آؤٹ آف فارم فخر زمان نے پہلے میچ میں نصف سنچری سے کچھ اعتماد بحال کر لیا البتہ ٹیم کو ان سے زیادہ بڑی اننگز کی توقعات وابستہ ہیں، پاکستان کے ٹرمپ کارڈ ایک بار پھر بابر اعظم ہونگے جو مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پیر کو انھوں نے شاندار سنچری بنائی اور سیزن میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لیے تھے، حارث سہیل بھی اچھی فارم میں لگ رہے تھے مگر 40 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہو گئے، وہ اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے،افتخار احمد نے چار سال بعد اپنے پہلے ون ڈے میں برق رفتار 32 رنز سے سلیکشن کو درست ثابت کر دکھایا، بیٹنگ کے برخلاف پاکستانی بولنگ میں بعض مسائل سامنے آئے۔

نئی گیند سے عامر زیادہ وکٹیں نہ لے سکے البتہ عثمان شنواری نے بہترین کارکردگی سے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا،شاداب خان کی اسپن بولنگ میں کوئی کاٹ دکھائی نہ دی، انھیں 9.5 اوورز میں 76 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی،عماد وسیم بھی زیادہ خاص پرفارم نہ کر سکے، وہاب ریاض نے گوکہ کم رنز دیے مگر کوئی وکٹ نہ ملی۔

پاکستان کیلیے سب سے تشویشناک بات یہ رہی کہ صرف 28رنز پر 5وکٹیں اڑانے کے باوجود سری لنکا کو238 کا مجموعہ حاصل کرنے دیا، شیہان جے سوریا کا اس سے قبل سب سے بڑا اسکور 31 تھا مگر انھوں نے 96 رنز بنا دیے، اسی طرح ڈاسن شناکا بھی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، دونوں نے 177کی شراکت بنائی، اسٹارز سے محروم ٹیم کی یہ کارکردگی میزبان کیلیے پریشان کن ہے۔

اب تیسرے میچ میں بولرز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیادہ بہتر پرفارم کرنا ہوگا، دوسری جانب آئی لینڈرز اسی بات پر خوش ہوں گے کہ انھوں نے مضبوط حریف کو پریشان کیا، مہمان پلیئرز تیسرے ون ڈے میں بھی چھاپ چھوڑنے کے خواہاں ہیں، البتہ ناتجربہ کاری آڑے آ رہی ہے، بولرز حریف بیٹسمینوں کو پریشان نہ کر سکے جبکہ بیٹنگ لائن بھی ایک شراکت کے سوا بدترین ناکامی کا شکار ہوئی۔

اب جے سوریا امیدوں کے محور ہوں گے،بولرز میں ونندو ہسارنگا سے اچھے کھیل کی توقعات ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ ایک بار پھر بیٹنگ کیلیے سازگاراور بولرز کو سخت محنت کرنا پڑے گی، کراچی کا موسم سخت گرم رہنے کی توقع اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

دوسرے میچ میں مفت ٹکٹ تقسیم کرنے کے باوجود آدھے سے زیادہ اسٹیڈیم خالی رہا، منتظمین کو امید ہے کہ تیسرے ون ڈے میں صورتحال مختلف ہوگی اور شائقین زیادہ بڑی تعداد میں آئینگے۔

Share this:
Parents and Children
Previous Post والدین اور بچے
Next Post چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ؛ گوگل ڈوڈل کا خراج تحسین
Waheed Murad

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.