geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کئی ہفتوں کے انتظار کے بعد جرمن چانسلر کو ویکسین لگا دی گئی

April 17, 2021 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو دنیا کی ’طاقت ور ترین‘ خاتون قرار دیا جاتا ہے لیکن کورونا ویکسین لگوانے کے لیے انہیں بھی اپنی باری کا کئی ہفتے انتظار کرنا پڑا۔ جرمنی میں لائن توڑ کر آگے جانا انتہائی معیوب خیال کیا جاتا ہے۔

یہاں تک کہ اپنی باری کا انتظار نہ کرنے اور قطار توڑنے پر قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ دنیا کے کئی دیگر لیڈروں کے برعکس صرف ایک تصویر اور چند لائنوں کے ساتھ بس یہ بتایا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو کورونا وائرس کے خلاف ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگا دی گئی ہے۔

چھیاسٹھ سالہ میرکل کو یہ انجیکشن برلن کے ایک سینٹر میں لگایا گیا۔ یہ سینٹر عام شہریوں کو ویکسین لگانے کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔ جرمنی کی اپنی تیار کردہ ویکیسن بائیو این ٹیک فائزر کو اب تک کی بہترین ویکسین قرار دیا جا رہا ہے لیکن جرمن چانسلر کو برٹش سویڈش ایسٹرا زینیکا ویکیسن لگائی گئی کیوں کہ جرمنی میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کو یہی ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ میرکل کو ویکسین لگائے جانے کا اعلان جرمن چانسلر کے ترجمان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران صحافیوں کی طرف سے بار بار جرمن چانسلر سے سوال کیا جاتا رہا تھا کہ آخر وہ خود کورونا ویکیسن کب لگوائیں گی اور آیا وہ بھی ساٹھ برس سے زائد عمر کے دیگر شہریوں کی طرح ایسٹرا زینیکا کی ویکیسن ہی لگوائیں گی؟ جرمن چانسلر کا جواب ہمیشہ ایک سا ہوتا تھا، ”جب بھی میری باری آئی، میں بھی ویکیسن لگوا لوں گی اور اگر ایسٹرا زینیکا ہی لگائی گئی، تو میں یہ فیصلہ بھی قبول کروں گی۔‘‘

چانسلر میرکل بھی آگاہ تھیں کہ ویکسین کا موضوع ایک حساس موضوع ہے، خاص کر جرمنی میں۔ نا صرف جرمن چانسلر بلکہ دیگر سیاستدان بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ قواعد و ضوابط توڑ کر دیگر لوگوں سے پہلے ویکسین لگوانے کا نتیجہ شدید عوامی غم و غصہ ہو گا۔

قبل ازیں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے بھی ویکسین لگوائی تھی لیکن اس حوالے سے ان کے آفس سے صرف ایک پریس ریلیز ہی جاری کی گئی تھی، جس کے مطابق ان کو بھی ایسٹرا زینیکا ویکیسن ہی لگائی گئی ہے۔

پینسٹھ سالہ جرمن صدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا، ”مجھے جرمنی میں ویکیسن کی منظوری دینے والے نظام پر اعتماد ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں ویکیسن کا بنیادی کردار ہے۔ آپ بھی میرے ساتھ شامل ہو جائیے۔‘‘

تاہم کئی دیگر ملکوں کے سیاستدان جرمن چانسلر کے برعکس سب سے پہلے اور میڈیا کی بھرپور موجودگی میں ایسی ویکسینز لگوا چکے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ویکیسن لگواتے وقت میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کی تھی۔ اسی طرح اٹھہتر سالہ امریکی صدر جو بائیڈن ابھی وائٹ ہاؤس میں منتقل بھی نہیں ہوئے تھے کہ انہوں نے سینکڑوں کیمرہ مینوں کے سامنے ویکسین لگوائی تھی۔

Share this:
Pakistan vs South Africa
Previous Post پاکستان نے جنوبی افریقا کو دھول چٹا کر سیریز اپنے نام کر لی
Next Post امریکا نے دس روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا، روس کاجوابی کارروائی کا اعلان
Joe Biden and Putin

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.