geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وینڈی شرمن کا دورہ پاکستان: توقعات اور مطالبات

October 9, 2021 1 1 min read
Wendy Sherman
Share this:

Wendy Sherman

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی دوسری اہم ترین عہدے دار وینڈی شرمین پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کے مقصد اور اہمیت کے بارے میں مختلف حلقوں میں بحث کا آغاز ہوچکا ہے۔

امریکا کی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ نے اسلام آباد پہنچنے کے بعد پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف سے ملاقاتیں کی۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان چاہتا ہے کہ اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے امریکہ کے ساتھ وسیع، طویل المدتی اور مستحکم تعلقات استوار کئے جائیں۔ شاہ محمود قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور پاکستان کے باہمی فائدے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان مناسب بات چیت ضروری ہے۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ طالبان کی جگہ افغانستان میں کوئی اور گروہ آئے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا ، “ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اور دنیا طالبان کو تنہا نہ چھوڑے بلکہ انہیں انسانی ہمدری کی بنیاد پر مدد فراہم کی جائے اور مسائل پر ان سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے، طالبان کو تنہا چھوڑنے کی صورت میں پوست کی کاشت اور دہشت گرد گروہوں کے اضافے سمیت دیگر مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے۔”

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کا کہنا تھا کہ افغانستان کے نو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثوں کو بھی امریکہ کی طرف سے غیر منجمد کیا جانا ضروری ہے اور ایسا کرنے سے جنگ زدہ ملک کو معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ، “افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے بڑھنے کی صورت میں ، امریکہ ہوائی حملے یا ڈرون استعمال کرے گا جس کے لیے اسے پاکستان کی فضائی حدود کی ضرورت ہوگی۔ چنانچہ امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان اسے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے۔‘‘

کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ 22 سینیٹرز کی قرارداد کے بعد یہ دورہ بہت اہم ہو گیا ہے اور امریکہ پاکستان کے ساتھ سختی سے پیش آنے والا ہے۔ ایریا اسٹڈی سینٹر، پشاور یونیورسٹی کے سابق پروفیسر سرفراز خان نے ڈی ڈبلیو اردو کو بتایا ، “امریکہ اس بات سے لاتعلق نہیں ہوسکتا کہ افغانستان میں کیا ہورہا ہے۔ آنے والے وقت میں ہوسکتا ہے کہ وہ طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف فضائی طاقت کا استعمال یا فضائی حملے کرنا چاہے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ یہ واضح کردیں کہ اگر اسلام آباد بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مالی مدد چاہتا ہے تو اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کے امریکی مطالبے پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ ”

کراچی یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق چیئرپرسن ڈاکٹر طلعت اے وزرات ڈاکٹر کہتی ہیں کہ وینڈی شرمین سخت مطالبات کے ساتھ آئی ہیں.انھوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، “امریکہ ہوائی اڈے چاہتا ہے جسے پاکستان پہلے ہی مسترد کر چکا ہے، اب واشنگٹن چاہتا ہے کہ اسلام آباد اسے کم از کم ایک ایئر کوریڈور کی پیشکش کرے جسے امریکہ آئی ایس کے اور افغان طالبان کے خلاف استعمال کر سکے۔‘‘

ڈاکٹر طلعت وزارت نے کہا کہ پاکستان سے اس طرح کی اجازت افغان طالبان کو مشتعل کرنے کے علاوہ چین اور روس کو بھی ناراض کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر طلعت کا کہنا ہے کہ یہ دورہ امریکی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ اڈے کے لیے پاکستان پر مزید دباؤ ڈالا جا سکے، “لیکن سوال یہ ہے کہ روس اور کچھ وسطی ایشیائی ریاستوں نے بھی واشنگٹن کو فوجی اڈوں کی پیشکش کی ہے لیکن امریکہ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے سے گریزاں ہے۔ امریکہ اس بات پر کیوں قائم ہے کہ وہ صرف پاکستان سے اڈے چاہتا ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔”

Share this:
Dmitry Maratov and Maria Ressa
Previous Post امن کا امسالہ نوبل انعام روس کے مراتوف اور فلپائن کی ریسا کے نام
Next Post حزب اللہ کا ایرانی ایندھن درآمد کرنا “تعلقات عامہ کا کھیل” ہے: واشنگٹن
Ned Price

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.