geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مغربی کنارے کے انضمام کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی

June 17, 2020 0 1 min read
Israeli Plan
Share this:

Israeli Plan

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کے کچھ حصے کے انضمام کے منصوبے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کے اس اقدام کی مخالفت کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی مخلوط حکومت نے مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کو یکم جولائی سے اسرائیل میں انضمام کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی حقوق کے ماہرین نے اسرائیل کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

اقوا م متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں شامل 47 آزاد ماہرین نے اپنے ایک بیان میں کہا، ”مقبوضہ خطے کا انضمام اقوام متحدہ کے منشور، جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی اور سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے توثیق شدہ بنیادی قوانین کے برعکس ہوگا“۔ انہوں نے کہا ”اسرائیل کا قبضہ پہلے ہی فلسطینیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے اور انضمام کے بعد اس کی مزید توثیق ہوگی۔ اس سے جنگیں بھڑکیں گی، اقتصادی تباہی، سیاسی عدم استحکام،انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیاں ہوں گی اور بڑے پیمانے پر انسانی مصائب پیدا ہوں گے۔“

مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کے کچھ حصے کے انضمام کے بعد وادی اردن کے بیشتر علاقوں اور اس خطے میں تعمیر 235 ”غیر قانونی“ اسرائیلی بستیوں پر اسرائیل کو خود مختاری حاصل ہوجائے گی۔ یہ مغربی کنارے کے تقریباً 30 فیصد علاقے پر مشتمل ہوگا۔

اقو ام متحدہ بار بار کہتا رہا ہے کہ فلسطینی علاقوں پر پچھلے 53 سال سے اسرائیل کا قبضہ ”فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے اہم سبب رہا ہے۔“ اقوام متحدہ نے ماضی میں اسرائیل پر غیرقانونی طورپر زمین پر قبضہ کرنے، طاقت کا حد سے زیادہ استعمال کرنے، اذیت دینے، مزدوروں کا استحصال کرنے، حقوق انسانی کے لیے سرگرم خواتین اور صحافیوں کو نشانہ بنانے، بچوں کوجیلوں میں ڈالنے اور لوگوں کو جبراً علاقہ چھوڑنے پر مجبور کرنے جیسے متعدد غیر قانونی حرکتوں کے الزامات عائد کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماہرین نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے اس ”غیر قانونی“ منصوبے کی حمایت کرنے کے لیے امریکی حکومت کی بھی نکتہ چینی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے”ہم اسرائیل کے غیر قانونی منصوبوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے امریکہ کے رول پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ پچھلے 75 برسوں کے دوران امریکہ نے عالمی انسانی حقوق کی بہتری کے لیے اہم رول ادا کیا ہے۔ اسے اس موقع پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی حمایت کرنے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی مخالفت کرنی چاہیے۔“

دریں اثنا فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے اقو ام متحدہ کے ماہرین کے بیان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ بیان عالمی برادری کو ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے 1967 میں چھ روزہ جنگ کے بعد مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کرلیا تھا اور بعد ازاں مشرقی یروشلم کو اپنی ریاست کا حصہ بنا لیا تھا جس کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے کبھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

نیتن یاہو نے گزشتہ ماہ نئی حکومت کی تشکیل کے وقت عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد ہی وادی اردن کے علاقے پر اپنی حکومت کی توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ علاقہ اقتصادی اور زرعی لحا ظ سے اسرائیلی اور فلسطینیوں دونوں کے لیے ہی انتہائی اہم ہے۔

Share this:
Kim Jong Un
Previous Post شمالی کوریا نے سرحدی رابطہ دفتر دھماکے سے اڑا دیا
Next Post خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی، طلبا کے لیے مسئلہ
Pakistan Tribal Youth Forum Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.