geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وہیل مچھلی کی نئی قسم دریافت

December 12, 2020 0 1 min read
Whale Fish
Share this:

Whale Fish

میکسیکو : محققین نے وہیل مچھلی کی ایک نئی قسم کو ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ وہیل کی یہ نئی قسم جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے ایک جزیرے کے قریبی سمندر میں دریافت ہوئی۔

ریسرچرز نے اس ممالیہ کو چونچ والی وہیل کی ایک نئی اور نایاب قسم قرار دیا ہے۔ اس کی دریافت رواں برس سترہ نومبر کو جنوبی امریکی ملک میکسیکو کے دور افتادہ جزائر کے سلسلے سان بینیٹو میں ہوئی۔ اس دریافت کو ایک اتفاقی امر قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ ماہرین کی ایک ٹیم اس سمندر میں پہلے سے دریافت شدہ ایک وہیل کو تلاش کر رہی تھی کہ انہیں یہ نایاب قسم کی وہیل مل گئی۔ ریسرچرز کی ٹیم کا تعلق ‘سی شیپرڈ کنزرویشن سوسائٹی‘ سے ہے۔ یہ ٹیم ‘پیرین‘ قسم کی وہیل مچھلی کو ڈھونڈنے نکلی تھی۔

جس ویل کی دریافت ہوئی ہے، وہ چونچ والی ہے اور لمبائی میں بقیہ وہیل مچھلیوں سے قدرے کم ہے۔ اس کی جسامت پانچ میٹر ماپی گئی ہے۔ اس کا منہ ڈولفن کی طرح قدرے نوکیلا اور تھوتھنی رکھتا ہے۔ اسے پکڑنے کے بعد سائنسدانوں کو احساس ہوا کہ جو مچھلی انہوں نے پکڑی ہے، اس کے دانتوں کی ساخت اور دانتوں کی دہانے میں جگہ، پیرین وہیل سے خاصی مختلف ہے۔ اس وہیل مچھلی کے دریافت ہونے کی تصدیق سمندروں کے بارے امریکی تحقیقی ادارے این او اے اے (NOAA) نے بھی کر دی ہے۔ اس ادارے کے مچھلیوں سے متعلق سینیئر ریسرچر ڈاکٹر جے بارلو کا کہنا ہے کہ یہ پہلے سے دریافت شدہ پیرین وہیل نہیں بلکہ ایک نئی قسم ہے اور اس کے بارے میں مزید تحقیق ضروری ہے۔

سمندری حیات کے ماہر اینڈریو ریڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک انتہائی نایاب وہیل مچھلی انسانوں کے ہاتھ لگی ہے۔ ریڈ کے مطابق یہ ایک انتہائی مختلف شے ہے، جس کی دریافت ایک پرمسرت موقع اور ایک شاندار کارنامہ ہے۔ اس نو دریافت شدہ وہیل کے ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیے گئے ہیں۔ اینڈریو ریڈ کا بھی موقف ہے کہ ڈی این اے ہی ایک واحد راستہ ہے جو دریافت شدہ مچھلی کی مکمل جینیاتی شناخت فراہم کرے گا۔ اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے کہ یہ ایک نئی قسم کی وہیل مچھلی ہے تو ان بڑی جسامت کی مچھلیوں کی اقسام کی تعداد چوبیس ہو جائے گی۔ سینیئر محقق ڈاکٹر جے بارلو نے کہا ہے کہ اتنی بڑی جسامت کی سمندری حیات کا ابھی تک انسانی آنکھ سے مخفی رہنا، حیرت کا امر ہے۔

Share this:
Dr. Aafia Siddiqui
Previous Post قیدی نمبر 650 اور انڈین کرونیکلز
Next Post ن لیگ کے مزید 5 اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیے
PML -N

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.