geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

واٹس ایپ نے ڈیٹا پالیسی میں تبدیلی موخر کر دی

January 16, 2021January 16, 2021 0 1 min read
WhatsApp
Share this:

 WhatsApp

امریکا : دنیا بھر سے صارفین کی شدید تنقید کے بعد فیس بک کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق اپنی پالیسی موخر کر دی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ رازداری کی حالیہ پالیسی سے متعلق ’غلط فہمی‘ کا خاتمہ ضروری ہے۔

صارفین کی جانب سے ‘زبردست دھچکے اور شدید تنقید‘ کے بعد واٹس ایپ نے جمعے کے روز اعلان کیا ہے کہ نئی ڈیٹا پالیسی کو فی الحال لاگو نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ صارفین کا ڈیٹا (صارف کی لوکیشن اور موبائل نمبر) ملکیتی کمپنی فیس بک اور اس کی انسٹاگرام اور مسینجر جیسی دیگر ذیلی کمپنیوں کو فراہم کیا جائے گا۔

اب اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے، ”واٹس ایپ میں صارف کی رازداری اور سکیورٹی کس طرح کام کرتی ہے، پہلے اس حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کا دور کیا جانا ضروری ہے۔‘‘ نجی ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے پتا چلتا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کے ڈیٹا سے متعلق کس قدر بے پروا ہے۔

واٹس ایپ کے اس ابتدائی اعلان کے بعد دنیا بھر میں صارفین نے پیغام رسانی کے لیے دیگر ایپس کی تلاش شروع کر دی تھی اور اس حوالے سے سب سے زیادہ سگنل اور ٹیلی گرام جیسی ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔

سگنل کا جمعے کے روز اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صارفین کی تعداد یک دم بڑھنے سے انہیں تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واٹس ایپ کے اعلان کے بعد امریکی خفیہ راز افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سگنل کو محفوظ ترین قرار دیتے ہوئے اسے استعمال کرنے کا کہا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو دی جانے والی آٹھ فروری تک کی ڈیڈ لائن کی ختم کر دی گئی ہے۔ واٹس ایپ نے ابتدائی اعلان میں کہا تھا کہ جو صارفین آٹھ فروری تک ان کی نئی پالیسی سے متفق نہیں ہوں گے، وہ ان کی سروس کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔

اس تاخیر سے واٹس ایپ کا وہ منصوبہ بھی مشکلات کا شکار ہو جائے گا، جس کے تحت وہ واٹس ایپ میں ڈیٹا اور معلومات کا تبادلہ کرتے ہوئے صارف تک اشتہارات پہنچانا چاہتے ہیں۔ فیس بک نے سن دو ہزار چودہ میں واٹس ایپ کو انیس ارب ڈالر کے عوض خریدا تھا لیکن یہ میسیجنگ سروس بہت کم پیسہ کما رہی ہے۔

واٹس ایپ کی ڈیٹا شیئرنگ پالیسی کو دنیا بھر میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بھارت کی ایک عدالت میں دائر کردہ ایک درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح صارفین کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور ملکی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ بھارت واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے اور وہاں اس کے صارفین کی تعداد چار سو ملین کے قریب ہے۔ اب بھارت میں بہت سے صارفین نے ٹیلی گرام اور سگنل جیسی ایپس کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

بھارت میں واٹس ایپ نے صارفین کا غصہ دور کرنے کے لیے ایک اشتہاری مہم بھی شروع کر دی ہے، جس پر لاکھوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

اٹلی میں ڈیٹا کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، ” اتھارٹی کے مطابق صارفین یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کونسی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں اور یہ بھی واضح نہیں کی آٹھ فروری کے بعد ڈیٹا کا استعمال کیسے کیا جائے گا۔‘‘ اطالوی حکام کا کہنا تھا کہ وہ نئی پالیسی کا بغور جائزہ لیں گے اور اس پالیسی کا ملکی قوانین سے مطابقت رکھنا ضروری ہے ورنہ انہیں فوری مداخلت کرنا پڑے گی۔

اسی طرح ترکی میں بھی اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترک مسابقتی بورڈ نے کہا ہے کہ اس نے واٹس ایپ اور اس کی ملکیتی کمپنی کے کردار کے حوالے سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Share this:
Palestinians
Previous Post فلسطینی عوام پندرہ سال بعد نئی پارلیمان اور نیا صدر چنیں گے
Next Post براڈ شیٹ معاملہ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے: مریم نواز
Maryam Nawaz

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.