geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

موسم سرما میں یہ پھل کھائیں، قوت مدافعت بڑھائیں

November 3, 2020 1 1 min read
Fruits
Share this:

Fruits

کسی بھی انسان کے لیے رواں سال کی سب سے اہم چیز’’ قوت مدافعت‘‘ ہے۔ مضبوط قوت مدافعت ہی ہے جو انسان کو مختلف بیماریوں کے حملہ آور ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔

کورونا وبا کے دور میں جہاں ہر شخص اپنی صحت کو لے کر کافی محتاط ہے وہیں قوت مدافعت میں تھوڑا سا اضافہ بھی کورونا وائرس سمیت دیگر وائرل انفیکشن سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانسی، نزلہ سرد موسم کی عام بیماریوں میں سے ایک ہیں یہی وجہ ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرات دگنے ہوجاتے ہیں۔

لہٰذا زیادہ تر لوگ موسم سرما میں وائرل انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لیے جوشاندہ ، گرین ٹی اور مختلف جوسز کا استعمال بڑھادیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ موسم سرما کے کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو آپ کے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں ۔

آئیے جانتے ہیں وہ پھل کون سے ہیں ۔

امرود

امرود موسم سرما کے پسندیدہ پھلوں میں سے ایک ہے۔ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور امرود انسانی جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے انسانی خلیات کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھتاہے۔

امرود میں زیادہ مقدار میں پایا جانے والا فائبر دل اور بلڈ شوگر کی صحت بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری ہے۔

ناشپاتی

سردی کا پھل ناشپاتی بچوں اور بڑوں دونوں کا پسندیدہ ہے۔ جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اس کا جوس بھی صحت کے لیےفائدہ مند تصور کیا جاتا ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات مثلا وٹامن ای اور سی سے بھرپور ناشپاتی کا استعمال آنتوں کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔

نارنگی

نارنگی کو وٹامن سی اور کیلشیم کا خزانہ تصور کیا جاتا ہے ۔ وٹامن سی کی زیادہ مقدار قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے ۔

دوسری جانب نارنگی موسمی انفیکشن کا خطرہ کم کرتے ہوئے جسم کے اندرونی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔

سیب

وکٹورین کہاوت تو آپ نے سنی ہوگی کہ روزانہ ایک سیب سے رہے ڈاکٹر دور ، کیونکہ سیب کا باقاعدگی سے استعمال انسان کو کئی بیماریوں سے دور رکھ سکتا ہے، پیکٹن ، فائبر ، وٹامن سی اور کے سے بھرپور پھل سیب انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔

پپیتا

پپیتا وٹامن سی، پوٹاشیم ، میگنیز ، فولیٹ سے بھرپور ایک اور پھل ہے، ایک درمیانے سائز کے پپیتا کا استعمال دن بھر میں تجویز کردہ وٹامن سی کی مقدار کو بآسانی پورا کرسکتا ہے۔

یہی نہیں پپیتے میں موجود اینٹی انفلیمینیٹری خصوصیات جسے پاپین کہا جاتا ہے نظام انہضام کو فعال کرنے کا سبب بنتی ہے۔

املوک

ٹماٹر سے مشابہ جاپانی پھل املوک سردیوں کی ایک خاص سوغات تصور کیا جاتا ہے، جو ذائقہ دار پھل ہونے کے ساتھ ساتھ طبی فوائد سے بھی مالا مال ہے ۔

بات ہورہی ہے چونکہ قوت مدافعت میں اضافہ لانے والے پھلوں کی تو املوک وٹامن سی کی زیادہ مقدار رکھنے کے سبب قوت مدافعت بڑھانے کا ذریعہ بھی ہے۔

یہی نہیں املوک سردی کے عام انفیکشن کھانسی، نزلہ سمیت دمہ، ہائپر ٹینشن ، ذیابطیس،کینسر اور پھیپھڑوں کے انفیکشن جیسی متعدد بیماریوں کے خلاف ڈھال کا بھی کام کرتا ہے۔

انار

پھلوں کےفوائد کی بات ہو اور پھلوں کے بادشاہ انار کا ذکر نہ آئے ناممکن سی بات ہے، اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات سے مالا مال سردی کا اہم پھل انار مدافعتی نظام سے متعلق عوارض آرتھرائٹس اور آسٹروتھرائٹس میں مبتلا افراد کے لیے انتہائی صحتمند تصور کیا جاتا ہے ۔

دوسری جانب انار اینٹی باڈی پروڈکشن کو فروغ دیتے ہوئے مدافعتی نظام کی مضبوطی کا سبب بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انار کو قوت مدافعت مضبوط بنانے اوردیگر بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں مددگار پھل کی حیثیت سے تسلیم کیا جاتا ہے۔

کیوی

وٹامن سی سے بھرپور کیوی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کیوی کا ایک کپ دن بھر میں وٹامن سی کی تجویز کردہ مقدار کی 273 فیصد ضروریات پوری کرتا ہے۔

ایک مطالعاتی نتائج کے مطابق کیوی کا استعمال سردی کے وائرل انفیکشن کے خلاف مزاحمت کاکام سرانجام دیتا ہے۔

Share this:
Rana Sanaullah
Previous Post چیف جسٹس پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کا نوٹس لیں: (ن) لیگ
Next Post ٹی ازفنٹاسٹک ؛ ترکی کے معروف شیف کو بھی پاکستانی چائے بھا گئی
Tea

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.