geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عورت کا مقام

March 10, 2020 0 1 min read
Women
Share this:

Women

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

میں خو شگوار حیرت سے اپنے سامنے بیٹھی نوجوان طالبہ کو دیکھ رہا تھا اس کے چہرے پر شرم و حیا اور اعلی کردار کے پھول کھلے ہو ئے تھے لیکن اس کے لہجے میں چٹانوں کی سی سختی تھی اس کا آہنی عزم مجھے بہت متا ثر کر گیا تھا وہ اپنی جوانی کے دور سے گز ر رہی تھی جوانی منہ زور ہو تی ہے جوا نی میں اپنے خوابوں کے علا وہ کچھ نظر نہیں آتا جوا نی کا منہ زور سیلاب جب چڑھتا ہے تو ماں با پ بہن بھا ئی بھول جا تے ہیں جوانی میں ہر نوجوان اپنی جوانی اور طو فانی جذبوں کا اسیر ہو کر رہ جا تا ہے لیکن اِس نوجوان لڑکی کے چہرے اور آنکھوں میں حضرت مریم حضرت فاطمہ کا عکس نظر آرہا تھا میرے سامنے پنجاب یونیورسٹی کی ما سٹر ڈگری کی طا لبہ بیٹھی تھی جو اپنی دوست کے ساتھ آئی تھی آنے کا مقصد خدا کا قرب اور اللہ کی رضا تھا با توں با توں میں جب میں نے پو چھا بیٹی تم شادی اپنی مر ضی سے کرو گی یا ماں باپ کی مر ضی سے تو وہ اعتماد سے بھر پو ر لہجے میں بو لی جہاں میرے ماں با پ کریں گے میں وہیں کروں گی۔

میں نے اگلا سوال داغا کیا کو ئی لڑکا تمہیں پسند کر تا ہے تو وہ بو لی ہاں کر تا ہے لیکن میں شادی اسی صورت میں کروں گی جب میرا با پ خو شی سے اجازت دے گا اور یہی با ت میں نے اس لڑکے سے کہہ رکھی ہے کہ اپنا کیرئیر بنا پھر میرے والد سے میرا ہا تھ ما نگو اگر وہ مان گئے تو ٹھیک ورنہ تم اپنے گھر میں اپنے گھر میں نے پو چھا اگر تمہا رے والد صاحب نے انکار کر دیا تو وہ پورے عزم سے بو لی میرے لیے میرا با پ سب سے اہم اور قیمتی سرمایہ ہے وہ با پ جس نے میرے لیے اپنی جو انی خر چ کر دی دن رات میرے لیے کام کیا میری ننھی سے ننھی خو شی کے لیے اپنی جان لگا دی اس باپ بھا ئی اور ماں کے لیے میں ایسی حما قت سوچ بھی نہیں سکتی میرے لیے میرے با پ کی عزت غیرت سب سے اہم ہے با پ کا ذکر کر تے ہو ئے اس کی آنکھوں میں عقیدت و احترام کی قندیلیں روشن ہو گئی تھیں اور میں رشک کر رہا تھا اس با پ ماں بھا ئی پر جس کو اللہ تعالی نے ایسی شرم و حیا والی کردار کا پیکر بیٹی عطا کی تھی ۔ لڑکی کچھ دیر میرے پا س بیٹھ کر چلی گئی۔

میں فخر محسوس کر رہا تھا کہ ایسے گو ہر نایاب عظیم بیٹیاں صرف عالم اسلام اور پاکستان میں ہی ملتی ہیں میں جب بھی یو رپ یو کے جاتاہوں تو وہا ں جب پا کستا نی ماں با پ کی بچیوں کو مغربی رنگ میں رنگے دیکھتا ہوں تو شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ہم پاکستانی کتنے مقدر والے ہیں جہاں بیٹیاں بہنیں بھا ئیوں اور باپ کی غیرت کے لیے پتہ ہی نہیں چلتا کب جوانی سے بڑھا پے کی وادی میں اتر جا تی ہیں پا کستانی ماں باپ شرم و حیا کے پیکر اِن بیٹیوں سے سرفراز ہیں ۔کچھ لوگ یہ نہیں جا نتے کہ پاکستان کی ما ڈرن عورت جو مغرب نوازی کی جگالی کر تی نظر آتی ہے وہ یہ بھو ل جا تی ہے کہ بلا شبہ مردوں کی برتری کے اِس معاشرے میں عورت اپنے اصل مقام اور حقوق سے پو ری طرح فیض یاب نہیں ہے لیکن اِس کے با وجود عورت کو جو مقام یہاں حاصل ہے یو رپ یو کے اور امریکہ کی عورتیں اِس عزت اورمقام کی خوشبو سے بھی محروم ہیں پاکستان کی اکثریت آج بھی دیہات میں رہتی ہے آپ کسی بھی گا ں چلے جائیں۔

عورت کو دیکھ کر لو گ راستہ بدل لیتے ہیں نظریں نیچی کر لیتے ہیں رکشوں بسوں ٹرینوں میں ان کے لیے سیٹوں سے اٹھ جا تے ہیں بہن بیٹی ماں جی کہہ کر مخاطب ہو تے ہیں سگریٹ نو شی نہیں کرتے بلند آواز سے با ت نہیں کر تے اگر مرد گپیں ما ر رہے ہوں تو کسی عورت کے آنے سے خا موش اور مہذب ہو جا تے ہیں آپ نے اکژمردوں کے منہ سے ایک فقرہ سنا ہو گا کہ میں بھی بہنوں کا بھا ئی ہوں میں بھی بیٹی کا با پ ہوں بہنوں بیٹیوں والا ہوں جس گھر میں بیٹی پیدا ہو گئی تو لوگوں نے شراب نو شی ترک کر دی برائی کے سارے کام چھوڑ دیے دوسروں کی بہنوں بیٹیوں کو اپنی بہن بیٹی سمجھنا شروع کر دیا جس گھر میں بیٹی پیدا ہو جا ئے بھا ئی با پ مہذب ہو جا تے ہیں ماں باپ کہتے ہیں آج سے فحش بات نہیں ہو گی اب ہما رے گھر میں بیٹی آگئی ہے آج بھی جب کو ئی بیٹی کسی کو بھائی کہہ کر بلا تی ہے تو لوگ اپنی نظریں احترام میں جھکا لیتے ہیں ہما رے معا شرے میں آج بھی طلاق دینے والے مردوں کو اچھوت سمجھا جا تا ہے لوگ ایسے لوگوں سے رشتے نا طے تعلقات استوار نہیں کر تے عورت کے ساتھ زیاد تی پر پورا معا شرہ آتش فشاں بن کر پھٹ پڑتا ہے ماں بہن بیٹی سے تلخ کلا می پر یا ایک آواز پر مرد اپنے ہی جیسے مردوں کو مار مار کر حالت خراب کر دیتے ہیں آج بھی ہمارے معاشرے میں دادی نانی ماں خالہ کو عقل شعور کی علامت سمجھا جاتا ہے اِن کے مشوروں کے سامنے مرد سرنگوں ہوتے نظر آتے ہیں بیٹی کے رشتے کے مشورے کے وقت برے سے برا آدمی بھی ٹھیک مشورہ دیتا ہے۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر معا شرے میں آج بھی عورت یورپ امریکہ سے زیا دہ محفوظ ہے اقوام متحدہ کی ایک قرار داد کے مطا بق 8ما رچ کو خوا تین کا عالمی دن کے طور پر پو ری دنیا میں منا یا جا تا ہے یہ قرار دار 1956کو منظور کی گئی خوا تین نے اپنے حقوق کے لیے1907میں پہلی بار آواز بلند کی اس دن مارچ کی 8تاریخ تھی یہ کمزور آواز آگے جا کر توانا ہو گئی پھر اِس کی باز گشت اقوام متحدہ میں بھی گونجی اور یو ں یہ دن خو اتین کا دن قرار پا یا یہ تو ہے خوا تین کے عالمی دن کا پس منظر لیکن پاکستان کے مغرب نواز دانشوروں اور اہل مغرب کی خدمت میں عرض ہے کہ اسلام اِس حوالے سے ثابت شدہ اولیت اور سبقت کا حامل ہے آقا کریم ۖ نے خطبہ حجتہ الوادع جسے منشور انسانیت کہنا چاہیے میں سرتاج الانبیا ۖ نے عورت کی شان اور حقوق کے با رے میں واضح طو ر پر کہہ دیا تھا سچ تو یہ ہے کہ یو رپ افریقہ اور امریکہ میں عورت کی شنا خت اور حقوق کے حوا لے سے اسلام سے کئی صدیوں بعد آواز اٹھی یو رپ میں عورت کے حقوق کی با ت کی تاریخ صرف ایک صدی پرانی ہے جبکہ اسلام چودہ صدیاں پہلے عورت کو شنا خت احترام اور حقوق دے چکا ہے۔

خطبہ الوداع میں سرور کو نین ۖ کا ارشاد ملاحظہ ہو اے لوگو سنو تمہا رے اوپر تمہا ری عورتوں کے حقوق ہیں اِس طرح اِن پر بھی تمہا رے حقوق پر تمہا را حق یہ ہے کہ وہ اپنے پا س کسی ایسے شخص کو نہ آنے دیں جو تمہیں پسند نہ ہو وہ کو ئی خیانت نہ کریں اور کھلی بے حیائی کی مرتکب نہ ہوں اور تم انہیں اچھی طرح لباس اور خوراک مہیا کرو ان کے با رے میں اللہ کا خوف رکھو لحاظ رکھو تم نے انہیں خدا کے نام پر حاصل کیا اور اسی کی اجازت سے وہ تم پر حلال ہیں ۔ اسطرح تا ریخ انسانی میں اسلام نے پہلی با رعورت کو مرد کی طرح معاشرے کا کارآمد فرد مانا اس کے ما لی مفادات اخلا قی قانونی حقوق کا تحفظ کیا آج ہما ری ماڈرن عورتیں جو یورپ جیسی آزادی سڑکوں پر مانگتی ہیں تو اِن کی عقل پر ما تم کر نے کو دل کرتا ہے۔

یورپ جہاں عورت جنسی مشین سے زیا دہ کچھ بھی نہیں جہاں عورت کا ہر بچہ پہلے سے مختلف نقش و نگا ر کا ہو تا ہے جہاں عورتیں شادی سے پہلے ماں بن جا تی ہیں جہاں عورت ماں بہن بیٹی نہیں بلکہ جنسی پا رٹنر ہیں آج ہما ری ماڈرن عورتیں یو رپ کی سی آزادی چاہتی ہیں جہاں عورت گھر کی چاردیواری سے نکل کر ما ڈلنگ اور اشتہار با زی میں استعمال ہو تی ہے عورت گھر کی بجا ئے کلب تھیٹر ڈانس ہال اور بازار میں نظر آتی ہے یو رپ میں طلاق کی شرح بوائے فرینڈ بنا نے کی وبا کم عمر بچیوں پر جنسی تشدد بن بیا ہی مائیں ماں با پ کی شنا خت سے محروم بچے بو ڑھی بے بس عورتوں کی تنہا ئی کی ہولناک تصویریں ہیںہما ری ماڈرن عورتوں سے سوال ہے کہ کیا امریکہ یو رپ کی پو ری انسانی تاریخ میں ایک بھی عورت فاطمہ بنت محمد ۖ کے قدموں سے اٹھنے والے غبار کو پہنچ سکتی ہے جو بچپن سے سردار الانبیا ۖ کی دیکھ بھال کر تی تھیں تاریخ انسانی کے سب سے بڑے شجا ع کو زرہ بکتر پہنا تی تھیں تا ریخ کے سب سے بڑے شہید کی ماں بنیں جس نے عورت کو اس کے اصل مقام اور شان سے روشناس کرایا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Corona Cases
Previous Post کورونا کے نئے کیسز، کراچی میں عوامی اجتماعات پر پابندی اور تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کی تجویز
Next Post نیشنل بینک کی انتظامیہ عدالتی فیصلوں پر فوری عمل درآمد کرے۔ محسن جمیل
OWA NBP

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.