geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عورت کا استحصال کیوں اور کیسے؟؟؟

March 6, 2022 1 1 min read
Women
Share this:

Women

تحریر: قاضی کاشف نیاز

کسی کو گھر بیٹھے ایسا ذریعہ رزق مل رہا ہو،اسے پیشکش کی جا رہی ہو کہ آپ گھر بیٹھے لاکھوں روپے حاصل کر سکتے ہیں اور ان کی جان ،مال اور عزت بھی محفوظ رہے گی لیکن وہ ناشکرا انسان اتنی بڑی پیشکش ٹھکرا کے گلی گلی کی خاک اور دھول چاٹ کے رزق ڈھونڈنا شروع کر دے اور اس طریقے کو زیادہ ترجیح دے تو اسے یقینا پاگل، دیوانہ اور فاترالعقل ہی سمجھا جائے گا۔۔اخبارات کے آج کل کے سب سے پرکشش اشتہارات یہی ہوتے ہیں کہ گھر بیٹھے روزگار حاصل کریں۔۔۔یہ ہمارے دین اسلام کا کیسا اعجاز ہے کہ اس نے آج سے چودہ سو سال پہلے ہی انسانوں کے ایک کمزور اور نازک طبقے کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے اس کے لیے ایسی ہی اعلی ترین اور پرکشش ترین سہولت کا بندوبست کر دیا۔۔۔اس طبقے کے لیے اعلان کیا گیا کہ آپ صرف گھر سنبھالیں،اس کے بدلے آپ کی تمام ضروریات آپ کا شوہر،آپ کا باپ،آپ کا بھائی اور آپ کا بیٹا پوری کرے گا۔۔لیکن افسوس اتنی عظیم پیشکش کو ہمارے اس طبقے نے اپنے حقوق کے منافی قرار دے دیا۔۔ عورت کی ہر طرح کی ناز برداری برداشت کرنے والے ایک مرد کی اطاعت و فرمانبرداری چھوڑ کر اس نے پورے معاشرے کے مردوں کی غلامی کو ترجیح دے دی۔۔۔پہلے وہ صرف گھر داری کرتی تھی…نئی نسل کی پرورش و تربیت کا سب سے کٹھن فریضہ ادا کرتی تھی اور گھر میں ملکہ اور شہزادیوں کی طرح رہتی تھی۔۔۔اب وہ مغرب کے پھیلائے ہوئے جال میں آ کر ڈبل نوکری کر رہی ہے۔۔۔گھر کی بھی اور باہر کی بھی جبکہ اس نے اپنی عزت و صحت کا الگ بٹہ لگایا ہوتا ہے۔۔۔

ہم عورتوں کے جائز اسلامی حدود کے اندر رہ کر خاص شعبوں میں اور محفوظ ماحول میں ان کی شرکت کے قطعاََ خلاف نہیں لیکن یہ سب ایک محدود حد کے اندر ہی خود عورت کے لیے بہتر ہے لیکن جو عورتیں برابری کے حقوق کی دعویدار ہیں تو پھر وہ خود بھی اس پر منصفانہ عمل کریں۔۔۔ ہماری اسلامی روایت ہے کہ عورت اگر بس میں کھڑی ہو تو مرد احتراماََ اس کے لیے سیٹ چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔ برابری کے حقوق کی طلبگار عورتوں کو پھر مرد سے ایسے ایثار کی توقع نہیں کرنی چاہیے۔۔۔ایک مرد کسی مرد کے سامنے تو کسی بھی مسئلے پر جیسا چاہے بول لیتا ہے لیکن اگر یہی مرد کسی عورت کے سامنے ہو تو وہ عورت کا عموماََ لحاظ کرتے ہوئے غلطی پر عورت کے ہونے کے باوجود احتراماََ یا مصلحتاََخاموش رہنا پسند کرتا ہے۔۔۔

برابری کے حقوق کی دعویدار ماڈرن مغرب زدہ عورتیں اس معاملے میں بھی برابری کی قائل نہیں اور وہ مرد کا عورت کے سامنے خاموش رہنا ہی اپنا حق سمجھتی ہیں چاہے عورت خود کتنی ہی غلطی پر کیوں نہ ہو۔۔۔ملازمت پیشہ عورتیں اپنے خاوندوں کو عموماََ یہ کہتی پائی جاتی ہیں کہ جو آپ کے پیسے ہیں ،وہ میرے پیسے ہیں اور جو میرے ہیں ،وہ تو ہیں ہی میرے یعنی وہ اپنے پیسوں پر تو خاوند کا کوئی حق نہیں سمجھتیں لیکن خاوند کے پیسوں پر وہ اپنا پورا حق سمجھتی ہیں۔۔۔یہ عورتیں عموماََ یہ چاہتی ہیں کہ ملازمت تو وہ جہاں مرضی،جیسی چاہیں کریں کہ یہ ان کے برابر کے حقوق کا مسئلہ ہے لیکن جب گھر میں اخراجات کا مسئلہ ہو تو تب وہ کہتی ہیں، یہ تو شوہر کی ذمہ داری ہے۔۔بھائی شوہر تو یہ ذمہ داری پوری ادا کرنا چاہتا ہے اور کرتا بھی ہے لیکن یہ کیا ہوا کہ جب آپ نے حق لینا ہو تو مغربی ایجنڈے پہ سوار ہوجائیں اور جب حق دینے کی باری آئے تو آپ فوراََ بگٹٹ اسلامی گھوڑے پہ سوار ہوجائیں۔۔۔پھر آپ کو پورا اسلام یاد آ جاتا ہے۔۔۔

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ ماڈرن عورتوں کو اسلام کے بنیادی احکام کا بھی شاید ہی علم ہوتا ہے لیکن اسلام نے انہیں جو حقوق دیئے ہوتے ہیں ،اس کی ایک ایک بات کا انہیں اتنا علم ہوتا ہے کہ شاید کسی عالم کو بھی نہ ہو،انہیں نہیں معلوم ہوتا تو اسلام میں ان کے فرائض کا۔۔۔فرائض کے معاملے میں وہ ایسے لاعلم ہو جاتی ہیں جیسے انہوں نے اس بارے کبھی کچھ سنا ہی نہ ہو۔۔۔یہ مغرب زدہ دوہرے رویئے کی حامل عورتیں کسی غیر محرم مرد کے ساتھ بازاروں ،ہوٹلوں اور پارکوں میں جانا تو اپنے برابری کے حقوق کا تقاضا سمجھے۔۔۔

مردوں کو خود اپنے ساتھ ہلا گلا کے لیے بلائے۔۔اور کہے میر ا جسم میری مرضی۔۔۔پھر ان کے ساتھ مل کے بے باکانہ ڈانس کرے۔۔۔ لیکن جب کسی جگہ اس کے ساتھ انہونی ہو جائے تو پھر سارا قصور مرد کا اور مردوں کا۔۔دنیا کے تمام قوانین میں یہ بات سنی اور تسلیم کی گئی ہے کہ اگر کسی سے اشتعال میں آ کر اچانک قتل ہوجائے تو اسے بہرحال ویسی سزا کا مستحق نہیں سمجھا جاتاجو قانون میں واقعی ایک قاتل کی سزا ہوتی ہے۔۔۔لیکن یہاں مرد کو اس قدر جنسی طور پر مشتعل کیا جائے اور عورت کے دیئے گئے اشتعال یا دیئے گئے فری ہینڈ کی وجہ سے مرد بھی جواباََ کوئی غلطی کر بیٹھے تو ظالم صرف مرد اور عورت مکمل معصوم کی معصوم اور مظلوم کی مظلوم۔۔۔مرد عورت کی عریانی و فحاشی، بے پردگی اور آزاد روی و آوارہ پن کی وجہ سے اسے گھور بھی بیٹھے تو مرد پر فورا جنسی ہراسانی کا الزام حالانکہ جنسی طور پہ ایسی عورت ہی مرد کو ہراساں کرتی ہے لیکن اس عورت پر کوئی مقدمہ نہیں…شوبز کی بڑی بڑی اداکارائیں اور ماڈلز آج یہ راز لیک آؤٹ کرتی پھرتی ہیں کہ فلاں مرد اداکار نے انہیں جنسی طور پہ ہراساں کیایا دست درازی کی۔۔ لیکن یہ موقع انہیں کس نے دیا۔۔۔

شوبز میں ،فلموں میں عام طور پر اداکار کا اداکارہ کو ہاتھ لگانایاگلے لگانا کوئی معیوب بات نہیں سمجھی جاتی بلکہ اسے پروفیشن اور سین کا تقاضا کہہ کر نظر انداز کیا جاتا ہے۔۔ اس آڑ میں جو فحش ترین سین فلمائے جاتے ہیں ، انہیں فحش سین کی بجائے” بولڈ سین”اور ایسی اداکارہ کو “بولڈ اداکارہ” کا معززانہ نام دیا جاتا ہے۔۔۔ ہاں اگر اس ماڈل و اداکارہ کی کسی مرد اداکار سے اس کی شان میں کوئی سبکی ہو گئی تو پھر یکدم اسی مادر پدر آزاد عورت کو اسلام کے سارے تقاضے یاد آ جاتے ہیں اور وہ عموماََ اپنی کسی ذاتی انا کی توہین کا بدلہ لینے کے لیے مرد کو اسلام کی سولی اور بلی چڑھا دیتی ہے۔۔اب وہ اسلامی عزت و غیرت اور ناموس کی پیکر بن جاتی ہے۔۔۔

ہمیں اس سے انکار نہیں کہ عورت کے جو جائز حقوق ہیں ، وہ ہر صورت اسے ملنے چاہئیں۔۔۔اس کے اصل حقوق تو یہ ہیں کہ اس پر اندر اور باہر کی ڈبل ڈیوٹی ختم کی جائے۔۔۔اس کی ڈیوٹی کو آدھا کیا جائے۔۔۔اسے مردوں اور درندوں کے جنگل میں جانے پہ مجبور نہ کیا جائے۔۔۔جہاں اس کے ساتھ آئے دن ” انہونیاں ” ہوتی ہیں۔۔۔یہ ” انہونیاں ” مغرب میں تو عام ہوچکی ہیں۔۔۔ وہاں کی عورت یہ آزادی پا کر آج اس بے بسی کی حالت میں ہے کہ اپنے اوپر زیادتی اور ظلم کو وہ ظلم اور زیادتی بھی نہیں کہہ سکتی۔۔۔وہاں ان آزادیوں کے طفیل بغیر نکاح کے اس سے اس کی جوانی تک خوب فائدہ اٹھایا جاتا ہے اور بہانہ یہ کیا جاتا ہے کہ ابھی ہم انڈر سٹینڈنگ پیدا کر رہے ہیں۔۔۔لیکن انڈر سٹینڈنگ ہونے تک لڑکی کی جوانی ختم ہو جاتی ہے تو اس میں شادی کے لیے وہ کشش ہی ختم ہوجاتی ہے اور پھر اس کی ساری عمر اولڈ ہوم کی نذر ھو جاتی ھے۔

Women Rights

اللہ تعالیٰ ہماری ماؤں بہنوں کو ایسی دردناک آزادی اور ان کے برے انجام سے بچائے۔۔۔ انہیں اس دین اسلام پر چلائے جس میں الحمدللہ اس کے حقوق سے بھی بڑھ کر تحفظ کیا گیا ہے۔۔۔جہاں اس کے قدموں میں جنت تک رکھ دی گئی اور یہ اعزاز مرد کو نہیں،صرف عورت کو دیا گیا ہے۔۔جہاں اس کو ہر طرح کی وراثت میں حق دیا گیا۔۔باپ کی طرف سے بھی اور شوہر کی طرف سے بھی۔۔اس وقت جب وراثت تو دور کی بات،لڑکیوں کو زندہ درگور کر دیا جاتا تھا۔۔۔پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وسلم ایسے معاشرہ میں اپنی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی آمد پر بھی ان کا کھڑے ہوکر اور ماتھا چوم کر استقبال کرتے،آپ ۖ نے عورت کا حق مہر مقرر کیا اور وہ بھی مرد نہیں ، عورت کی صوابدید پر کہ وہ جتنا چاہے مقرر کر سکتی ہے۔۔دوسری طرف عورت کو جہیز کی لعنت سے آزاد کیا۔۔گویا رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر کے سوا عورت پر ہر معاملے میں کم سے کم بوجھ اور ذمہ داری رکھی۔۔۔ اپنے آخری خطبہ تک میں حضورۖ یہی کہتے رہے کہ عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرتے رہو۔۔۔ڈرتے رہو۔۔ان کو بھی وہی کچھ کھلاؤ، پہناؤجو تم خود کھاؤ اور پہنو۔۔۔یعنی معروف قاعدے کے مطابق۔۔

افسوس کہ ہم عہد جدید و قدیم کی ہر بری بات کو تو فوراََ گلے لگا لیتے ہیں۔۔نہ جہیز چھوڑتے ہیں نہ وراثت میں حق دیتے ہیں اور نہ عورت کو مادر پدر آزادی دے کر ننگ دھڑنگ ہونے سے روکتے ہیں۔۔۔اور الزام اسلام پر۔۔کاش ہم دین اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی دی ہوئی تعلیمات پر پورے پورے عمل پیرا ہونے والے بن جائیں تو نہ کہیں عورت کے حقوق کا مسئلہ رہے نہ اس کا کوئی کسی طرح بھی استحصال کر سکے۔۔۔

تحریر: قاضی کاشف نیاز

Share this:
Asifa Bhutto
Previous Post شہباز شریف اور مریم نواز کی آصفہ بھٹو کی جلد صحتیابی کیلئے دعا
Next Post روس یوکرین جنگ، مزید کیا کچھ ہوا ہے؟
Russia Ukraine War

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.