geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

روس یوکرین جنگ، مزید کیا کچھ ہوا ہے؟

March 6, 2022 1 1 min read
Russia Ukraine War
Share this:

Russia Ukraine War

یوکرین (اصل میڈیا ڈیسک) روس نے جنگ کے گیارہویں روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اتوار کو یوکرینی مہاجرین کی تعداد تقریبا پندرہ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ صدر پوٹن نے کہا ہے کہ مغربی پابندیاں اعلان جنگ کے مترادف ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکییف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یوکرینی فورسز کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد شہروں میں گزشتہ شب دفاعی کارروائیاں کی ہیں۔ یوکرین کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی تک 88 روسی طیارے مار گرائے ہیں لیکن آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق کرنا ناممکن ہے۔ روس کی جناب سے ابھی تک ان دعوؤں کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

برطانوی ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ روسی افواج یوکرین میں زیادہ آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہیں لیکن یوکرین کی جانب سے شدید مزاحمت روس کی پیش قدمی کو سست بنا رہی ہے۔ برطانوی ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین مزاحمت کی وسعت اور قوت روس کو مسلسل حیران کر رہی ہے اور روس جواباﹰ خارکیف اور ماریوپول میں زیادہ آبادی واے علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

برطانوی فوجی انٹیلی جنس کی جانب سے کہا گیا کہ روس نے انیس سو ننانوے میں چیچنیا میں اور سن دو ہزار سولہ میں شام میں یہی طریقہء کار اپنایا تھا۔ تاہم روس بار ہا کہہ چکا ہے کہ وہ عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنا رہا۔
یوکرین کے لیے لڑاکا طیاروں کا مطالبہ

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک پر نو فلائی زون کی حمایت کریں یا یوکرین کو مزید طیارے فراہم کریں۔ امریکہ کے مطابق وہ اپنے یورپی اتحادی پولینڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ یوکرین کو لڑاکا طیارے فراہم کیے جا سکے۔ زیلنسکی نے طیاروں، ڈرونز اور طیارہ شکن میزائلوں سمیت مزید فوجی امداد کی درخواست بھی کی ہے۔ دوسری جانب نیٹو نے زیلنسکی کی اپنے ملک پر نو فلائی زون نافذ کرنے کی اپیل کی مزاحمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے تنازعہ بڑھے گا۔

امریکی کانگریس یوکرین کو ہنگامی فوجی اور انسانی امداد کی مد میں دس ارب ڈالر فراہم کرنے پر متفق ہے۔ زیلنسکی نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا کہ ماسکو کی تیل کی برآمدات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی شٹل ڈپلومیسی

اسرائیلی وزیراعظم بینٹ نے روس کا ایک اچانک دورہ کیا ہے تاکہ صدر پوٹن سے براہ راست ملاقات ہو سکے۔ روسی حملے کے بعد یہ کسی عالمی لیڈر کا پہلا دورہ روس ہے۔ اسرائیل یوکرین کا حامی ہے لیکن اس کے روس کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے قبل ازیں یوکرینی صدر سے بھی بات چیت کی تھی۔ اسرائیلی وزیراعظم امریکہ، جرمنی اور فرانس کی مدد سے روس اور یوکرین کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے صدر پوٹن سے ملاقات کے بعد جرمن چانسلر سے بھی بات چیت کی ہے۔

صدر پوٹن اتوار کو ہی ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔ ترکی نیٹو کا رکن ملک ہے اور اس کی سمندری سرحدیں روس اور یوکرائن دونوں کے ساتھ لگتی ہیں۔ ترکی بھی نیٹو کا رکن ہونے کی وجہ سے روسی حملے کی مذمت کر چکا ہے لیکن ساتھ ہی امن مذاکرات پر بھی زور دے رہا ہے۔
امن مذاکرات کا تیسرا دور

یوکرینی اور روسی حکام پیر کو امن مذاکرات کے تیسرے دور کے لیے متفق ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو فریقین نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے پر اتفاق کیا تا کہ شہریوں کو کچھ جنگی علاقوں سے نکلنے کی اجازت دی جا سکے۔ تاہم ماریوپول اور وولونواخا سے شہریوں کے انخلاء کا منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا۔ تاہم ماریوپول سے عام شہریوں کا انخلاء جنگ بندی کے وقفے کے دوران آج کیا جائے۔

دوسری جانب اتوار کو یوکرین چھوڑنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 1.5 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ امن مذاکرات کے پہلے دو راؤنڈز سے مثبت نتائج سامنے نہیں آئے لیکن وہ مذاکرات کو جاری رکھے گا۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ صدر زیلنسکی کی نیٹو سے مدد کی درخواستیں مذاکرات میں مددگار نہیں ہیں لیکن لاوروف کا بھی کہنا تھا کہ ماسکو تیسرے دور کے لیے تیار ہے۔

Share this:
Women
Previous Post عورت کا استحصال کیوں اور کیسے؟؟؟
Next Post سیاسی میدان ہو یا پارلیمان اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، مراد سعید
Murad Saeed

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.