geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواتین کے حقوق اور تعلیم

March 9, 2022 1 1 min read
International Women Day
Share this:

International Women Day

تحریر: روہیل اکبر

ہر سال مارچ کی 8 تاریخ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور خواتین ہمار ی آباد ی کا 50 فیصد ہیں ایک بات تو طے ہے کہ جب تک لڑکیوں کو علم کی روشنی سے منور نہ کیا جائے اس وقت تک معاشرہ سدھر سکتا اور نہ ہی ترقی کرسکتا ہے جن حقوق کی باتیں ہم آج کررہے ہیں خواتین کو وہ حقوق تو ہمارے پیارے نبی کریم ؐ نے 1500 قبل خواتین کو دے دیے تھے خواتین کو جائیداد کے حقوق نبی کریمؐ نے دیا اسلام سے قبل بچوں کو زندہ درگور کردیا جاتا تھاجہالت و درندگی میں انسان اب بھی اپنا ثانی نہیں رکھتا آج بھی لڑکیاں بوجھ سمجھی جاتی ہیں۔

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میانوالی میں پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک والد نے اپنی سات دن کی بیٹی کو5 گولیاں مار کرقتل کردیا ایک یا دو نہیں بلکہ5گولیاں ننھی پری کے سینے میں داغ کر باپ نے جہالت کی انتہا کردی کیا ایسے لوگ مسلمان کہلانے کے قابل ہیں ہم ہر نماز کے بعد رحم مانگتے ہیں کہتے ہیں اے اللہ ہم سے خوش ہو جا جب وہ خوش ہوتا ہے تو رحمت کرتا ہے پھر ہم اسکی رحمت کے ساتھ ایسا گھٹیا سلوک کرتے ہیں خدارا بیٹی نہیں پسند تو ایدھی کے جھولے میں ڈال دو گلی محلے کے کسی بے اولاد جوڑے کو دے دو اگر نہیں تو کسی ادارے کو لاوارث کہہ کر دے دو بچی پر ایسا ظلم نا کرو دور جاہلیت میں بی ایسا ہی ہوتا تھا۔

خواتین کو معاشرے میں کوئی عز ت نہیں دی جاتی تھی نبی کریم ؐ نے خواتین کے معاشرے کی بنیاد رکھی مغرب میں خواتین کوجائیداد خر ید نے کی اجازت نہیں تھی اس غلط نظام کو نبی کریم ؐنے پا ش پاش کردیا تھا ترقی یافتہ قومیں آج جہاں کھڑی ہیں اس میں نبی کریم ؐ کا فلسفہ ہے دیکھا جائے تو صرف اسلام ہی عورت کی عزت و آبرو اور وراثت کے حقوق کا محافظ ہے 1920میں یورپ اور برطانیہ میں خواتین کو وراثتی حقوق دیئے گئے افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیاہمارے دیہی اور شہری علاقوں میں خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے کا کوئی تصور نہیں بد قسمتی سے یہ روایات ہندوستان سے آئی ہے۔

صرف مرد کو وراثتی حقوق کی اجازت تھی خواتین کواس سے محروم رکھاگیا اسلام نے خواتین حقوق کی بات سب سے پہلے کی ہے ایک پڑھی لکھی ماں اپنے گھر، خاندان اور معاشرے کیلئے مؤثر کردار ادا کرتی ہے بچیوں کو تعلیم دیئے بغیر کوئی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اور اس سلسلہ میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا کردار لائق تحسین ہے جو گھر بیٹھی خواتین کو علم کی روشنی مہیا کرہی ہے اور خاص کر جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی تو حقوق نسواں کے حوالے سے بہت سے قوانین بنائے گئے اب نادرا 15روز میں وراثتی سرٹیفکیٹ جاری کردیتا ہے کیونکہ اسی وجہ سے خواتین جائیداد کے حق سے محروم رہ رہی تھیں اب ہر خاتون وراثت میں اپنا حق لے سکے گی جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر داررسی کیلئے خواتین محتسب سے رجوع کرسکیں گی جہاں انتہائی قلیل مدت میں فیصلہ ہوجاتا ہے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے پرعزم ہے انکا کہنا ہے کہ خواتین کی عزت و احترام ہماری سماجی، معاشرتی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے، خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے مغرب میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، اللہ تعالی نے ماں، بیٹی اور بہن جیسے عظیم اور خوبصورت رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے۔

پاکستان کی خواتین با صلاحیت، محنتی اورتعلیم یافتہ ہیں۔خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے پاکستان کے انتظامی اور دفاعی اداروں میں بھی خواتین کا بھرپور کردار قابل ستائش ہے خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیار بنائے بغیر ترقی وخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ 5فیصد بے بڑھا کر 15فیصدکردیاہے خواتین کیلئے ملازمتوں میں عمر کی حد میں مزید 3سال کی رعایت دی گئی ہے خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی نیو ہوپ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن سیمل کامرانکا کہنا تھا کہ خواتین ہماری آبادی کا نصف سے بھی زیادہ حصہ ہیں ملکی و قومی ترقی میں خواتین کا کردار مسلمہ ہے خواتین کی بھر پور شرکت کے بغیر قومی ترقی کا خواب پورا نہیں ہوسکتا ہماری خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہی ہیں۔

پاکستان میں اسلامی اقدار اور معاشرتی روایات کے مطابق خواتین کو تمام حقوق حاصل ہیں ہماری خواتین کسی بھی لحاظ سے مردوں سے پیچھے نہیں ہیں انہوں نے میانوالی میں ایک وحشی اور درندے باپ کے ہاتھوں ساتھ دن کی معصوم پری کے قتل کی بھی مذمت کی آخر میں تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے ایک گذارش ہے کہ اس وقت دنیا میں جو خواتین پر سب سے زیادہ مظالم ڈھائے جارہے ہیں وہ کشمیری خواتین ہیں جہاں بھارتی ظالم افواج Rape as a wapon of war کے طور پر خواتین پر مظالم ڈھارہی ہے پچھلے 32 سال سے 23000 سے زائد خواتین کو بیوہ کردیا گیا اور لاتعداد خواتین کو half widow کردیا گیا بھارتی سفاک افواج کی جانب سے کشمیری خواتین کیساتھ ریپ کیسز کی تعداد جو کہ صرف ریکارڈ شدہ ہیں وہ 1989 سے اب تک 11250 کیس ہیں مقبوضہ کشمیر کی عورت نہ صرف بھارتی مظالم برداشت کررہی ہے بلکہ اس سب کے باوجود وہ اپنی تحریک بھی چلارہی ہے اقوام عالم سمیت خواتین کے حقوق کی علمبردار تنظیموں کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کردار اداکریں اور ان کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کریں۔
Rohail Akbar

تحریر: روہیل اکبر

Share this:
Abdul Quddus Bizenjo
Previous Post وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف بی اے پی کے ناراض ارکان کی مشاورت
Next Post نام نہاد صادق اور امینوں سے نجات کے لئے ریفرنڈم کرائیں
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.