geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محنت کشوں کی پنشن کا ادارہ ای او بی آئی

November 27, 2019 2 1 min read
EOBI
Share this:

EOBI

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ضعیف العمر محنت کشوں کو پنشن کی ادائیگی کا ادارہ ، ای او بی آئی 1976 ء میں وجود میں آیا جوکہ پیپلز پارٹی کے بانی و اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس نظریے کے تحت قائم کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی طرح نجی اداروں کے ملازمین خصوصاً مزدور طبقہ جب عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے ملازمت سے فارغ کردیا جائے تو ا نہیں بھی گزر اوقات کے لیے پنشن کی سہولت حاصل ہو، اور محنت کشوں کو ضعیف العمری میں گزر بسر کیلئے ریلیف فراہم ہوسکے۔ اس ادارے کا نام ” ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن” یعنی ای او بی آئی رکھا گیا۔ جس کے تحت ” وہ ادارے جہاں پانچ یا پانچ سے زائد ملازم ہوں گے وہ اپنے ملازمین کو EOBI میں رجسٹرڈ کرانے کے پابند ہوں گے۔

کارخانے دار اور صنعتکار، رجسٹرڈ ملازمین کی تنخواہ سے کٹوتی کا معین حصہ اپنے ملازمین کے مستقبل کے تحفظ کے لیے EOBI میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے ۔ حکومت بھی اسی تناسب سے اپنے حصے کی رقم جمع کروائے گی۔ اور اس جمع شدہ رقم سے سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا کی جایا کرے گی”۔ جبکہ بہت سے محنت کش اس ادارے کی اہمیت و افادیت سے آگاہ ہی نہیں ہیں۔ اور بہت سے اداروں اور کارخانے دار وں نے محنت کشوں کو EOBI میں رجسٹرڈ ہی نہیں کروا رکھا جبکہ ان کی تنخواہ سے EOBI فنڈ منہا کرلیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ کچھ عرصے سے EOBI کے ادارے سے مستفید ہونے والے افراد تک وہ فوائد نہیں پہنچ پا رہے جس کے لیے یہ ادارہ قائم کیا گیا تھا اور جس کے ضعیف العمر محنت کش حقدار ہیں۔

2019ء میں ہی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل آپریشن کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ٹرسٹیز نے ای او بی آئی ایکٹ 1976 ء کو مدنظر رکھتے ہوئے پنشنرز کے لیے نئی پالیسی اور گائیڈ لائن کی منظوری دی گئی ہے اس پالیسی کے تحت ادارہ رجسٹرڈ ملازمین کو جو سہولیات دے گا اس میں اولڈ ایج پنشن، لواحقین پنشن، اسٹیٹ پنشن، ان ویلیڈیٹی پنشن اور اولڈ ایج گرانٹ شامل ہیں۔ پنشن حاصل کرنے کیلئے عمر کی حد60 برس برائے مرد حضرات اور 55 برس برائے خواتین مختص ہوگی۔ جو مرد حضرات کان کنی کے شعبے سے منسلک ہیں ان کی عمر حد 55 برس مقرر کی گئی ہے مگر شرط یہ ہے کہ وہ اس شعبے سے پنشن حاصل کرنے کی عمر پر 10 برس سے منسلک ہوں۔ وہ ملازمین جوکہ1986 ء میں رجسٹرڈ ہوئے ہوں ان کی حد عمر برائے مرد 55 برس اور خواتین کی 50 برس ہے ۔ اس حوالے سے انہی ملازمین کو پنشن ادا کی جائے گی جن کے آجروں نے 30 جون2002ء تک ای او بی آئی میں رقوم جمع کروائی ہوں گی۔ ملازمین جنہوں نے 40 برس کے بعد ای او بی آئی جوائن کیا ہے ان کے لیے علیحدہ اصول ہوں گے ۔

مرحوم ملازمین کے لواحقین کے لیے بھی اصول ترتیب دیئے گئے ہیں۔ نئے پنشن کیسز سرکلر نمبر3/2017 کے مطابق ڈیل کیے جائیں گے ۔ فی الوقت ملک بھر کے 1 لاکھ 22 ہزار205 ادارے یا آجر ای اوبی آئی میں رجسٹرڈ ہیں اور ان اداروں کے 8لاکھ3 ہزار سے زائد ملازمین بھی رجسٹرڈ ہیں جبکہ ای اوبی آئی سے پینشن حاصل کرنے والوں کی مجموعی تعداد6 لاکھ5 ہزار736 تک پہنچ گئی ہے۔ جن میں 4 لاکھ1 ہزار135 عمر رسیدہ،1 لاکھ94 ہزار145 پسماندگان اور10 ہزار456 معذور پنشنرز شامل ہیں۔ ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی گزر بسر کا مکمل انحصار اسی پنشن پر ہوتا ہے ۔ یہاں واضح رہے کہ ای او بی آئی کی کی پنشن قومی خزانہ پر بوجھ نہیں کیونکہ صنعتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین اور کارخانہ داران پہلے ہی اس پنشن فنڈ میں مطلوبہ رقم فراہم کر چکے ہوتے ہیں۔سال 2019 ء میں ای او بی آئی پنشن میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے پنشن کی رقم 5250 روپے سے بڑھ کر محض 6500 روپے ماہانہ ہوگئی ہے مگر ضعیف العمر محنت کشوں کی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکافی ہے۔

ای اوبی آئی کو وقت کے ساتھ مختلف چیلنجز کاسامنا ہے جس میں اٹھارویں آئینی ترمیم کے باعث کم ازکم اجرتوں کا تنازع سرفہرست ہے جس کے باعث آجران رائج کم ازکم15000 روپے اجرت کے برعکس سال 2008 ء کی کم ازکم 8 ہزار روپے ماہانہ اجرت کی بنیاد پر ای اوبی آئی کنٹری بیوشن جمع کرارہے ہیں، جبکہ حکومت نے 1995 ء سے اپنے حصے کی ادائیگی بھی بند کر رکھی ہے۔ اور کنٹری بیوشن کی وصولیوں میں عدم توازن کی وجہ سے ای اوبی آئی کا پنشن فنڈ بتدریج تنزلی کا شکار ہے۔

سال 2014 ء سے ای اوبی آئی کو آجروں سے کنٹری بیوشن کی مد میں ماہانہ وصولیاں 55 فیصد گھٹ کرتقریباً 1 ارب روپے رہ گئی ہیں جبکہ ادارہ اپنے پنشنرز کو ماہانہ 2 ارب20 کروڑ روپے کی باقاعدگی کے ساتھ ادائیگیاں کررہا ہے ، اس طرح سے ای اوبی آئی ماہانہ تقریباً1 ارب 20تا 25 کروڑروپے اپنی سرمایہ کاری سے نکال کر پنشنروں کو ادا کررہا ہے ۔ جبکہ عمر رسیدہ افراد6500 روپے میں کیسے گزارہ کرسکتے ہیں، اس رقم سے تو ان کی دواؤں کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوسکتا۔ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت ضعیف العمر محنت کشوں کی مجبوری و بے کسی کا خیال کرتے ہوئے ای او بی آئی فنڈ میں حکومتی حصے کی ادائیگی یقینی بنائے اور محنت کشوں کی پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Shoaib Dastagir
Previous Post پنجاب میں ایک اور بڑی تبدیلی، شعیب دستگیر نئے آئی جی تعینات
Next Post ریویو پٹیشن اور قانون کی بالا دستی!
Supreme Court of India

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.